کراچی
کے زون کھارادر کابینہ کے ذیلی
حلقے میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد
دعوت ِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے زون کھارادر کابینہ کے ذیلی حلقے میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہواجس میں کھارادر کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے
متعلق معلومات فراہم کیں نیزاسلامی بہنوں کو عطیات جمع کرنے کی ترغیب دی
اور اس حوالے سے تربیت بھی کی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیاآخر میں
ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کاموں سے منسلک اسلامی بہنوں کی فہرست بنانے کا ذہن بھی دیا ۔
دعوت ِاسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کابینہ گلستان جوہر میں تربیتی اجتماع کاانعقاد ہواجس میں گلستان جوہر کابینہ کی اسلامی بہنوں
نےشرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے کابینہ ذمہ داراسلامی
بہنوں کےدرمیان تربیتی نکات بیان کئےاور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کیں نیزاسلامی بہنوں کو عطیات جمع کرنے کی ترغیب دی
اور اس حوالے سے تربیت بھی کی، جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی DHA PH-4 فیضان ایجوکیشن سینٹرمیں سنتوں بھرےاجتماع
کاانعقادہوا جس
میں کراچی ڈیفنس کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
شعبہ
رابطہ عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں
بھرا بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات
فراہم کرتے ہوئے مدنی پھول بھی پیش
کیے نیز اسلامی بہنوں کو اجتماع پاک میں شرکت کرنے،
مدنی مذکرہ سننے کاذہن دیا،جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقےبلدیہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں تقریباً 20 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور بہترین کارکردگی پراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنے
کے حوالےسےاسلامی بہنوں کو نکات
بتائےاور رمضان ڈونیشن جمع کرنے کا
ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی
اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن، زون پاکپتن کابینہ فرید کوٹ کی
ڈویژن کمہاری والا اور پاکپتن میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جن میں کمہاری
والا اور پاکپتن کی 20اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغات دعوت ِاسلامی نے آخر مرنا ہے کے
موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو
نمازوں کی پابندی کرنے، نیک اعمال رسالہ کارکردگی پر عمل کرنے،گناہوں سے بچنے اور قبر کی تیاری کرنے کا
ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو اجتماع پاک میں شرکت کرنے ، ہفتہ وار
مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا
۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیرِ
اہتمام کراچی ساؤتھ زون 2 سرجانى کابینہ ميں شعبہ شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 65 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاک مشاورت اور زون مشاورت شعبہ شب و روز کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ شب و
روز کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی اہمیت
سے آگاہ کیا ، ویب سائٹ سے مدنی خبریں
پڑھنے کے ساتھ ساتھ اپنے شعبے کے دینی
کاموں کی مدنی خبر دینے کا ذہن دیا ۔
پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہنامہ فیضان مدینہ کا مطالعہ کرنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے کےلئے مضامین لکھنے کا بھی ذہن دیا۔اس موقع پر تحريرى
مقابلے ميں حصہ لینے کے لئےاسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے نام پیش بھی کئے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیراہتمام
مارچ 2021ء میں پاکستان سے اسلامی بہنوں کی 551 مدنی خبریں وصول ہوئیں
جس میں ملنے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اسلامی بہنوں کی اکثر مدنی خبریں اپلوڈ ہو کر شب و روز ویب سائٹ کی زینت
بن چکی ہیں جبکہ شعبے کی ترقی کے لئے مزید
کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شمالی
لاہور زون ڈویژن داتا نگر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران مشاورت سمیت دیگر منسلک اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران و کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمحفل نعت
شیڈول کے مطابق کرنے اور کارکردگی کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شمالی
لاہور زون صدر ڈویژن میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورڈونیشن کے حوالے سے اہداف دئیے۔ تقرری مکمل کرنے اور
اپنا نعم البدل تیار کرنے کا ذہن دیانیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شمالی
لاہور زون اطراف ڈیفنس کابینہ میں شخصیات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
شخصیات خواتین نے شر کت کی۔
کابینہ
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
الٰہ آباد کابینہ کی ڈویژن چونیاں میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی
مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں الٰہ آباد کابینہ کی ڈویژن چونیاں میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس
میں کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت ڈویژن تا ذیلی تمام
شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ذیلی سطح پر ون ڈے سیشن
کے اہداف کے ساتھ ساتھ سالانہ ڈونیشن اور
رسالہ کارکردگی بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاہور
جوہر ٹاؤن میں ایک برسی کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات خواتین
سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے رمضان المبارک کی آمد کے بارے میں بیان کیا
اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو راضی کرنے
اور خوب عبادت کا ذہن دیا ۔
Dawateislami