دعوت اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ کل وقتی للبنین کے زیر اہتمام 18 جنوری2021ء بروز  پیر کراچی ریجن نارتھ کراچی کابینہ نیو کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسٹاف سمیت قاری صاحبان نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی قاری محمد بغدادرضاعطاری نے شرکائے مشورہ کو کفن دفن کے مسائل سیکھنے کی اہمیت و افادیت پر ذہن دیتے ہوئے کفن دفن کی تربیت کے سلسلے میں تربیتی اجتماع کی تیاری اور اس میں شرکت کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔

واضح رہے !مجلس کفن دفن کے تحت مدارس المدینہ کے اسٹاف کی تربیت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس سلسلے میں پہلا اجتماع مدرستہ المدینہ گودھرا کالونی میں 22-1-2021 بروز جمعۃ المبارک دن 3بجے ہوگا جس میں گودھرا کالونی مدرستہ المدینہ کے اسٹاف سمیت 16 سال سے بڑے طلباء شرکت کریں گے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں پاکستان، حیدرآباد ریجن، لاڑکانہ زون ، سہون شریف کابینہ کے جھانگارا ڈویژن مین ایک نئے سنتون بھرا اجتماع کا آغاز کیا گیا۔

اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کے تحت لگنے والے مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلے لینے اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی بھی نیتیں پیش کیں۔مزید دینی کاموں کو بڑھانی کی بھی نیتیں کی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن ، نواب شاہ زون ،  خیبر کابینہ کے ڈویژن سلطان فراش میں شعبہ روحانی علاج کے تحت دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے قبولیتِ دعا کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع میں کافی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔آخر میں کم و بیش 150 اسلامی بہنوں کو تعویذات بھی دئیے گئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں خیبر کابینہ کا ماہانہ  مدنی مشورہ سلطان فراش ڈویژن میں منعقد ہوا جس میں زون نگران، شارٹ کورسز کی زون ذمہ دار ، ڈونیشن بکس کی کابینہ اور زون ذمہ دار،شعبہ اصلاح اعمال کی کابینہ اور زون ذمہ دار اور کئی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔رسالہ کارکردگی کے اہداف بھی لئے گئے ۔بیٹی کا کردار کورس کروانے کا بھی ہدف لیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  حیدرآباد زون ، مٹیاری کابینہ میں ٹنڈو حیدر سے آگے وادہ واٹر گاؤں میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نےبیان کے ذریعے نماز،تلاوت قرآن، روزانہ 12سو درود شریف پڑھنے کا ذہن دیا۔ جائزہ کارکردگی پر بھی ذہن دیا گیا۔ شرکا اجتماع میں دینی کاموں کے حوالے سے بہت جوش و جذبہ پایا گیااور ایک اسلامی بہن نے اپنا ایک گھر اور ایک زمین دعوت اسلامی کو دینی کاموں کے لئے دیا آخر میں ماہنامہ فیضان مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تقسیم رسائل کئے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد نگران زون اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ای ریسد اکاؤنٹ بنانے کی ترغیب دلائی نیزرسالہ کارگردگی کو مزید بہتر کرنے پر مدنی پھول دئیے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں محمود آباد کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورتوں سمیت ڈویژن تا ذیلی نگران و مشاورتوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سستی کے نقصانات کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور دینی کاموں میں درپیش مسائل کو دور کرتے ہوئے بہتر انداز سے کرنے کے طریقے بتائے،اچھی کار کردگی پر حوصلہ افزائی کی اور رسائل بھی تقسیم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں  فیصل آباد ریجن کی میانوالی زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ ذمہ دار زون سطح اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

میانوالی زون نگران اسلامی بہن نے ”صبر کی برکتیں“ کے موضوع پر مدنی پھول عطا فرمائے نیز سافٹ ویئر میں کارکردگی کے اندراج پر تربیت فرمائی نیز ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی ذہن سازی کی اور ماتحت اسلامی بہنوں کے شیڈول چیک کرنے کا ذہن دیا۔

رسالہ کارکردگی، جائزہ کارکردگی اور مدنی مذاکرہ کارکردگی کو مضبوط بنانے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیانیز ذیلی تا کابینہ سطح کی تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا اور اہداف بھی دئیے۔

خصوصیت کے ساتھ شعبہ اصلاح اعمال، علاقائی دورہ، ڈونیشن بکس اور مکتبہ المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کلام کیا اور نکات بھی فراہم کئے۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے دینی کام کو مزید بڑھانے کے لیے نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  گڈاپ زون میں پاکستان انتظامی کابینہ کے نگران نے بذریعہ لنک سنتوں بھرا بیان کیا جسے 10 مقامات پر اسلامی بہنوں نے پردے میں رہتے ہوئے سناجس میں کم و بیش 530 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماع میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کا بستہ بھی لگایا گیا اور ای-رسید اکاؤنٹ کی اوپننگ کے فارم بھی تقسیم کئے گئے جو کہ 35 اسلامی بہنوں نے بھر کر جمع کروائے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعا سے حصہ پانے کے لیے 20گھریلو صدقہ بکس مختلف گھروں میں رکھوانے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گوادر زون میں پاکستان انتظامی کابینہ کے نگران نے بذریعہ لنک  سنتوں بھرا بیان کیا جسے 4 مقامات پر اسلامی بہنوں نے پردے میں ر ہتے ہوئے سنا جس میں کم و بیش 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اجتماع میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کا بستہ بھی لگایا گیا اور ای-رسید اکاؤنٹ کی اوپننگ کے فارم بھی تقسیم کئے گئے جو کہ 10 اسلامی بہنوں نے بھر کر جمع کروائے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعا سے حصہ پانے کے لئے 15 گھریلو صدقہ بکس مختلف گھروں میں رکھوانے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوت اسلامی کے تحت 09، 10 جنوری 2021 کو گلشن اقبال کراچی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبہ ٔتعلیم کی کابینہ تا ریجن ذمہ داران کا پاک سطح پر دو دن کا مدنی مشورہ ہوا۔

جس میں بنت عطار سلمہا الغفار، عالمی نگران و رکنِ عالمی مجلس شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ذمہ داران کو شعبہ کے اہم نکات دیتے ہوئے انہیں مدنی کام کرنے، کارکردگی جدول پر عمل کرنے، احساس ذمہ داری پیدا کرنے شخصیات کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے اور دینی کاموں میں بہتری لانے کا ذہن دیا نیز پروفیشنل لیول پر ذمہ داران کو دعوت اسلامی کی ایپلی کیشنز اور سوفٹ ویئرز سکھائے گئے۔ ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے گوجرانوالہ زون کامدنی مشورہ لیا جس میں مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ داران اور شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

ریجن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کی اہمیت کے بارے میں بیان کرتے ہوئےاصلاح اعمال اجتماع کا ذہن دیا۔ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اصلاح اعمال مکتب لگانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی نیتیں پیش کیں۔