دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون   مغل پورہ ڈویژن میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں مغل پورہ ڈویژن تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتاتے ہوئےا ہداف دیئے اورتقرری مکمل کرنے اور اپنا نعم البدل تیار کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں قصور زون اور ذیشان ٹاؤن کے علاقہ مدینہ ہومز میں محفل ِنعت منعقد ہوئی جن میں لاہور ریجن محفل نعت ذمہ دار اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نےمحفلِ نعت میں صدقہ کی برکات موضوع پر بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کےحوالےسے اسلامی بہنوں کومعلومات فراہم کرتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  حافظ آباد زون اور کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں حافظ آباد زون نگران اور کابینہ نگران اورڈویژن نگران اور مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودینی کاموں کےحوالے سے نکات بیان کئےاورشعبہ کے اپ ڈیٹ مدنی پھول بتائے اور مزید دینی کاموں میں بہتری کےحوالےسےکار کردگی فارم سمجھائے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔

جبکہ حافظ آباد زون میں شعبہ ڈونیشن بکس کامدنی مشورہ ہواجس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ماہانہ مدنی مشورے کاجدول بنانے کاذہن دیااور گھریلو صدقہ بکس کے آرڈر بڑھانے کے حوالے سے نکات بتائے۔


دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں فیروز پور کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں فیروز پور کابینہ کی کابینہ نگران، ڈویژن نگران اور تمام شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے زون مشاورت کی اسلامی بہنوں کوان کے ماتحت شعبہ جات کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اورتمام ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو اپنے ماہانہ جدول پر عمل کرنے اور اسے وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔


پاکستان کے شہر راولپنڈی میں مدنی مشورے کاانعقاد

Sat, 10 Apr , 2021
4 years ago

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں اسلام آباد ریجن واہ کینٹ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنےکےاہداف دیتے ہوئے عشر کارکردگی میں بہتری کےحوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن اور پاکستان شعبہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’ روٹھوں کو کیسے منایا جائے ‘‘کےموضوع پربیان کیا اوراسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیا نیز دینی کام ، تنظیمی و ادارتی شعبہ جات کی مختلف انفرادی و اجتماعی کارکردگیوں کا جائزہ لیا، اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔گزشتہ ہفتہ امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ نے رسالہ ’’ قبر کی پہلی رات‘‘ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔پاکستان اور بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کی رسالہ’’ قبر کی پہلی رات ‘‘پڑھنے ،سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی8 لاکھ49ہزار3سو 14 رہی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں  لانڈھی کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں لانڈھی کابینہ کی کم و بیش 800 کے قریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےحوالےسے معلومات فراہم کیں آخر میں مریضوں کی صحت یابی کےلئے دعا کاسلسلہ بھی ہوا۔ اجتماع کے بعد تعویذات عطّاریہ کا بستہ بھی لگایا گیا جس سے اسلامی بہنوں کو تعویذات دیئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں ساؤتھ سینٹرل1کی کابینہ گلشن ڈالمیا میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ساؤتھ سینٹرل1کی کابینہ نگران اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی کام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات بتائے ،جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  شاہ پور کابینہ کی ڈویژن چوہنگ میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں ڈویژن چوہنگ کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

جنوبی لاہور زون نگران اسلامی بہن نے جنت کی تیاری کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئےاپنے ڈونیشن دعوت ِاسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی اچھی نیتوں کااظہار بھی کیا۔


اسلامی بہنوں کےشعبے شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں   فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں فیصل آباد ریجن کی شب و روز زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شب وروز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی خبروں کے حوالےسے نکات فراہم کرتے ہوئے وقت پر خبریں آگے بڑھانے،مدنی خبریں پڑھنے ،تقرریاں مکمل کرنے ،کارکردگی جدول بر وقت دینے کی ترغیب دلائی نیز ماہنامہ فیضان ِمدینہ کے تحریری مقابلے میں شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا جس پراسلامی بہنوں نےاپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  پاکپتن زون کی پاکپتن کابینہ میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا جس میں 13 ذمہ دار و شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس سیشن میں مدنی چینل کا سلسلہ آخرت کا خزانہ کے موضوع پر اجتماعی بیان سننے کی ترکیب ہوئی۔بیان کے بعد ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کونکات بتائےاور اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کوجمع کروانےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔