دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 2 جنوری 2020ء کو  نگران عالمی مجلس مشاورت نے فیصل آباد ریجن کے علاقے میٹروپول میں شخصیت کی شادی کی محفل نعت میں شرکت کی اور اہلِ خانہ کے رشتہ داراسلامی بہنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مبلغۃٔ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا نیز انفرادی کوشش کر کے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 1 جنوری2020ء کو نگران عالمی مجلس  مشاورت کا فیصل آباد ریجن ، زون ٹوبہ مقام سرابہ پر جامعۃ المدینہ کے لئے جگہ دینے والی شخصیت اسلامی بہن سے ملاقات ہوئی جس میں انہیں مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھنے اور شارٹ کورسز کروانے کا ذہن دیا گیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 1 جنوری2020ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت کا ریجن فیصل آباد ، زون ٹوبہ کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی  مشورہ ہواجس میں اللہ پاک اور اس کے رسول سے محبت پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ نیکیاں کرنے کی ترغیب دلائی گئی اور ڈویژن ، علاقہ اور ذیلی حلقے کے اہداف دیئے گئے ۔ 

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 2 جنوری 2020ء کو  نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن فیصل آباد کی جامعۃُ المدینہ ، مدرسۃُ المدینہ ، دار ُالمدینہ ، فیضان آن لائن اکیڈمی کی تمام سطح کی اہم ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں گناہوں سے بچ کر دینی کام کرنے کا ذہن دیا گیا۔ کچھ نہ کچھ دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی اور بالخصوص مدرسۃ المدینہ بالغات اور شارٹ کورسز کروانے کا ذہن دیا گیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کر کے تحائف دیئے گئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان،سندھ،میر پور ساکرو کابینہ کے مختلف ذیلی حلقوں میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 1500 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعا کی اہمیت اور قبولیت کے اسباب بیان کئے۔مزید متفرق روحانی علاج بھی سکھائے گئے اور یا سمیع کا ورد بھی کروایا گیا اجتماع کے آخر میں خصوصی دعا بھی کروائی گئی ۔اجتماع کے بعد اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دئیے دعوت اسلامی سے محبت کا اظہار کیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مختلف دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان،سندھ، کراچی گلزار ہجری کابینہ کے 35 ذیلی حلقوں میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 877 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعا کی اہمیت اور قبولیت کے اسباب بیان کئے۔مزید متفرق روحانی علاج بھی سکھائے گئے اور یا سمیع کا ورد بھی کروایا گیا۔ دوران اجتماع اسلامی بہنوں نے مختلف دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی نیتیں بھی کیں اور اجتماع کے آخر میں خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان،سندھ، کراچی گلستان جوہر کابینہ کے 25 ذیلی حلقوں میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد ہوا جن میں کم و بیش 373 اسلامی بہنو ں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران و کابینہ مشاورت ذمہ داران نے ان ذیلی حلقوں میں مختلف مقامات پر سنتو ں بھرا بیان کیا دوران اجتماع 2 اسلامی بہنوں نے خود آگے بڑھ کر دینی کام کرنے کی نیتیں بھی کیں۔ ایک اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی مدنی بہار بھی پیش کی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شب و روز کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی شب و روز ریجن سطح ذمہ دار  اسلامی بہن نے جھنگ زون کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا ۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شب و روز کا تعارف پیش کیا اور شب و روز ویب سائٹ کے بارے میں بتایا اور اوپن بھی کروائی گئی ۔ شب و روز کے مدنی پھولوں پر کلام کیا اور روزانہ مدنی خبر دینے کی ترغیب دلائی نیز روزانہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہونے والی خبروں کو پڑھنے اور منسلک اسلامی بہنوں کو پڑھانے کا ذہن دیا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لیاقت آباد کابینہ کے 125 ذیلی حلقوں میں دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد ہوا جن میں تمام ذیلی حلقوں میں کم و بیش 4275 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعائے حاجات اجتماع میں سنتوں بھرا خصوصی بیان ہوا اور اسکے ساتھ ہی اسلامی بہنوں کو متفرق روحانی علاج بھی سکھائے گئے دورانِ اجتماع اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور اسکے علاوہ مختلف دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں بھی کیں اجتماع کے آخر میں خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن ملتان،  زون بہاولپور کے علاقے چشتیاں میں ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں زون نگران سمیت زون مشاورتوں اور کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو 8 مدنی کاموں کے کارکردگی فارم سمجھائے گئے نیز سافٹ ویئر کارکردگی کا طریقہ کار بھی سمجھایا گیا۔تمام کابینہ اور ڈویژنز کے اہداف مقرر کئے گئے۔تمام ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف کو پورا کرنے کا اظہار کیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیراہتمام ماہ دسمبر 2020ء میں ملک و بیرون ملک سے اسلامی بہنوں کی 658  مدنی خبریں اپلوڈ ہوئیں جس میں بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کی 309 خبریں اپلوڈ ہو کر شب و روز ویب سائٹ کی زینت بنی اور پاکستان کی اسلامی بہنوں کی 349 خبریں اپلوڈ ہو کر دعوت اسلامی کے شب و روز ویب سائٹ کی زینت بنی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” شانِ رفاعی“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

پاکستان اور بین الاقوامی امور کی کم و بیش 6لاکھ78 ہزار600اسلامی بہنوں کی رسالہ” شانِ رفاعی“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔