دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور کابینہ مشاورتوں کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز رسالہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول پر کلام ہوا ،گھریلو صدقہ بکس بڑھانے کے لئے اہداف دئیےگئے ،ماہ رمضان المبارک میں ڈونیشن میں اضافے اور ہدف کو پورا کرنے کا ذہن دیا۔