دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن  کا ریجن نگران ،پاکستان نگران، کراچی ریجن نگران ،ادارتی شعبہ ذمہ داران اور شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے کورس فیضانِ تلاوت ِ قراٰن کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی اور 20 دن اور 30 دن کے فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس کا شیڈول بنایا۔ شعبہ تعلیم میں اس کورس کی ترکیب کیسے ہو اس پر بات چیت کی گئی، مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ گرلز میں یہ کورس کس طرح ہو اس پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔