دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ بینکرز کالونی  کے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب بھی دلائی۔ اس اجتماع میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے خصوصی شرکت کی اور آخر میں خصوصی دعا بھی کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن  کا رابطہ برائے شخصیات کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات کے لئے انگلش مدّرسہ(ٹیچر) کا اہتمام کرنے ، وہاں شخصیات کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملاً شرکت کروانے، طالبات میں ذہنی آزمائش کا اہتمام کرنے اور دار السنہ سے کورسز وغیرہ پر بات چیت ہوئی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد کابینہ کی ڈویژن مدینہ ٹاؤن میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد کی زون نگران اسلامی بہن نے تربیت کی اہمیت کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ ڈویژن تلک چاڑی کی ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں سمیت کابینہ مشاورت اور ریجن اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ذمہ دار کو کیساہونا چاہیئے اس حوالے سے نکات فراہم کئے۔ مدنی مشورے میں شعبہ علاقائی دورہ کے نکات بھی سمجھائے گئے جبکہ آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو ٹیلیتھون کی اچھی کارکردگی پر تحائف بھی دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مکتبۃ المدینہ و تقسیمِ رسائل کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بورے والا میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملتان ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شعبے کا تعارف پیش کیا اور شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا نیز مختلف مقامات پر مکتبۃ المدینہ کے بستے لگانے کا ذہن دیا، ہر سطح پر شعبے پر تقرر کا ہدف دیا اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت نے تجو ید ٹیسٹ کے حوالے سے بذر یعہ لنک مدنی مشورہ کیاجس میں شارٹ کور سزذمہ دار عالمی سطح ٹیسٹ مجلس نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت نے مدنی مشورے میں فیضان آن لائن اکیڈ می کے ٹیسٹ کا نظام مضبوط کرنے سے متعلق مدنی پھول اور طریقے کار تر تیب دیا۔ 


تھر زون میں مدنی مشورہ

Wed, 23 Dec , 2020
3 years ago

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں تھر زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی سے زون سطح تک تمام ذمہ داران سمیت کندری کابینہ کی ذمہ دار  اسلامی بہن نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں نے مجلس فائیننس کے حوالے سے ٹیسٹ کی ترکیب بنانے کی نیت کی ۔عمرکوٹ کابینہ کے دو ڈویژن میں فائیننس ذمہ داران کی تقرری ہوئی۔اسلامی بہنوں کو اخراجات کی ادائیگی کی بھی ترغیب دی گئی۔ ڈی ایم سلپ، ماہانہ اور سالانہ رسید بک کی آڈیٹنگ کی گئی۔رسید برائے ذمہ داران فارم سمجھائے گئے اور اسے ذیلی تک فل کرنے کا ذہن بھی دیا ۔ اخراجات فارم سمجھایا گیا اور اس کے اہم مدنی پھول بھی بتائے گئے10اسلامی بہنوں سے ای۔رسید فارم فل کروایا گیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی زون  ایسٹ، کابینہ نیا آباد کے علاقہ نیا آباد کی ایک اسلامی بہن کے گھر چالیسو یں کے موقع پر ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ اس اجتماع میں مقامی اسلامی بہنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماع پاک میں نیک اور بد کے انجام کے مو ضو ع پر سنتوں بھرا بیان کیا اورآ خر میں انفرادی کو شش کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام 20 دسمبر 2020 ء بروز اتوار پاکستان  واہ کینٹ زون ، جامعۃالمدینہ فتح جنگ میں اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں زون مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران سے مختلف کارکردگیوں کے اہداف کا فالو اَپ کیا ۔ شعبہ جات کے مدنی کاموں کو بڑھانے کے سلسلے میں ترغیبی نکات بھی بیان کئے آخر میں ٹیلی تھون کی بہتر کارکردگی پر تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں راولپنڈی،  اسلام آباد زون کی کابینہ بحریہ ٹاون میں اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشرہ لیا جس میں کابینہ و ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کو کارکردگی شیڈول کے مطابق دینی کاموں کے لیے وقت دینے کا ذہن دیانیز ذیلی حلقوں میں مشاورت مکمل کرنے اور مدرسات کے ذریعے مدرسۃالمدینہ بالغات لگانے کے سلسلے میں ترغیبی نکات بھی بیان کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  صدر کابينہ کے ڈویژن جمشید روڈ میں ماہانہ مدنی حلقہ میں ریجن نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ اصلاحی بیان کرتے ہوئے ہر کام اللہ کی رضا کے لئے کرنے اور محبت الہی پانے کا ذہن دیا ۔ مزید اس موقع پر دیگر شعبہ جات کے حوالہ سے بھی کلام کیا۔ اختتام پر ذیلی اور حلقہ نگران کو ٹیلی تھون کی نمایا ں رپورٹ پر تحفہ دیکر حوصلہ افزائی بھی کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی،  لیاقت آباد کابينہ، ڈویژن شریف آباد کے مدنی حلقہ میں عالمی مجلس مشاورت اور زون نگران کی شرکت ہوئی۔ کم و بیش 130 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون نگران نے تقسیم کاری کے موضوع پر بیان کیا۔

جبکہ عالمی مجلس مشاورت نے دعا کروائی۔ مدنی کاموں میں تعاون، بہتری کے لئے اور موقع کی مناسبت سے اچھی نیتیں بھی کروائیں گئیں۔