دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون ڈویژن پنیالہ میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات میں دورة الحدیث کی طالبات کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے طالبات کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبوں کا تعارف پیش کیا اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعد میں پنیالہ ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواڈیرہ اسماعیل خان زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے، ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے نیز دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔