دعوتِ اسلامی کے شعبہ  شب و روز کےتحت گزشتہ دنوں ساؤتھ زون 2 میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں زون مشاورت ذمہ دار، ڈویژن سطح و کابینہ سطح و علاقہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے شعبہ شب و روز کا تعارف پیش کیا اور اس شعبہ کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مدنی خبریں پڑھنے کا ذہن دیا نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنے شعبہ جات کی خبریں شب و روز کو دینے کی ترغیب دی جبکہ ایک اسلامی بہن کی کابینہ سطح پر شب و روز کےلئے تقرری کی گئی ۔