دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی ساڑھے 3 میں کابينہ نگران  اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابينہ و ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اولاد کی تربیت کے موضوع پر سنتون بھرا بیان کیا۔ ڈویژن نگران اسلامی بہن کو کارکردگیوں کے حوالے سے نکات بیان کئے ۔ دینے کاموں میں بہتری پیدا کرنے، رسالہ کارکردگی، دینی کاموں اور کوائف فارم صحیح فل کرکے چیک کرنے کا ذہن دیا۔ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کرنے کی بھرپور توجہ دلائی شرکا اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کے سکھر زون کی نگران اسلامی بہن نے خیر پور کابینہ کے گھمبٹ اور کھورہ ڈویژن کا مدنی مشورہ لیا جس میں گھمبٹ اور کھورہ ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’ وقت کی قدر کیجئے ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کا جذبہ دینےپر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتیں کا اظہار کیا جبکہ اسلامی بہنوں نے رانی پور ڈویژن میں 22 فروری سے ایک نئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے کی نیت کی نیز گھمبٹ ڈویژن میں ایک مدرسۃالمدینہ کے شروع کرنے کی نیت پیش کی ہے۔


دعوت اسلامی  کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن میں لاڑکانہ زون میں لاڑکانہ کابینہ کی ایک ڈویژن باڈرھ میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں لاڑکانہ کابینہ نگران، ڈونیشن بکس ذمہ دار، مجلس مالیات ذمہ دار ،روحانی علاج ذمہ دار ، مدنی دورہ ذمہ دار اور کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار ان اسلامی بہنوں نے اپنے اپنے شعبے کے تحت نکات پیش کئے جبکہ کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ نیکیاں بڑھانے ‘‘کے موضوع پر بیان فرمایا اور دینی کاموں کو بہتر انداز میں کرنے کا ذہن دیتے ہوئے تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا ۔ 


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیراہتمام گزشتہ دنوں پاکستان کی تمام ریجن شعبہ شب و روز کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ،ملتان، فیصل آباد اور لاہور ریجن شعبہ شب وروز ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی شعبہ شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی خبریں بنانے کے حوالے سے کلام کیا نیز شب وروز کی نیو میل آئی ڈی پر خبریں سینڈ کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی کے علاقے بلدیہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 30 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دوران تربیت رمضان المبارک میں لئے جانے والے عطیات اور ذیلی سطح پر ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


 دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی اورنگی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور احساس ذمہ داری کے ساتھ تنظیمی طریقہ کار کے مطابق دینی کام کرنے کا ذہن دیا، ساتھ ہی تقرریوں کو مکمل کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے، نیک اعمال کار کردگی اور ہفتہ وار رسالہ کار کردگی میں اضافہ کرنے کے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز کراچی کے علاقے محمود آباد کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا کابینہ سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورتوں اور ڈویژن نگران و مشاورتوں نےشرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے اور اپنے اپنے شعبوں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا، سالانہ ڈونیشن کے نکات سمجھائے اورڈونیشن کے لئےاہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 3فروری 2021ء بروز بدھ   پاکستان نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ بینکر کالونی کے سنتوں بھرے اجتماع میں دعا کروانے کی سعادت حاصل کی ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں    پاکستان نگران اسلامی بہن نے وہاڑی زون کابذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیاجس میں ملتان ریجن نگران ، وہاڑی زون و کابینہ نگران نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے نئی ڈویژن پر ڈویژن نگران کا تقرر کرنے، نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں    پاکستان نگران اسلامی بہن نے احمد پور شرقیہ زون کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیا جس میں ملتان ریجن نگران ، احمد پور شرقیہ زون و کابینہ نگران اسلامی بہن نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے نئی ڈویژن پر ڈویژن نگران کا تقرر کرنے ، نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے اور سالانہ ڈونیشن کے اہداف دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں   فیصل آباد ریجن، میانوالی زون نگران کا نورپور کابینہ کی ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران، ڈویژن نگران اور ذیلی سطح تک کی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت فرمائی اور تقرریوں پر کلام کیا نیز تقرریاں مکمل کرنے پر اہداف بھی دئیے ۔

رسالہ کارکردگی، جائزہ کارکردگی اور مدنی مذاکرہ کارکردگی بڑھانے اور وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔ شرکاء اجتماع میں اضافہ کے لئے نکات فراہم کئے نیز ڈونیشن کی کارکردگی کو بھی بڑھانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ و تقسیم ِرسائل ملتان  ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےخانیوال کابینہ کامدنی مشورہ لیاجس میں زون ، کابینہ و ڈویژن اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں شعبے کے اہم نکات کا زبانی ٹیسٹ لیاگیا۔تقرریوں کی تکمیل اورتمام اجتماعات میں بستے لگانے کا ذہن دیا گیا۔ذمہ داران کو ماہانہ کار کردگی شیڈول کوفوکس کرنے، کار کردگیاں بنانے اور وقت مقررہ پر ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی بھرپور ترغیب دلائی گئی۔