دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  گلزار ہجری کابینہ میں چار مقامات پر ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں 128 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ماہانہ مدنی حلقے میں خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات کے موضوع پر بیان ہوا جسے سن کر اسلامی بہنوں نے یومِ قفل مدینہ منانے کی نیتیں بھی کیں۔

دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لانڈھی کابینہ کےمختلف ڈویژن میں ماہانہ مدنی حلقے منعقد ہوئے جن میں ذمہ داران اور دیگر اسلامی بہنوں سمیت کل 402 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ماہانہ مدنی حلقوں میں خاموشی اختیار کرنے اور فضول گوئی سے بچنے کے موضوع پر بیان ہوا ۔اسلامی بہنوں کو یوم قفل مدینہ منانے اور کچھ نہ کچھ لکھ کر اور اشاروں سے بات کرنے کا ذہن دیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن میں حیدرآباد کابینہ ذمہ دار  اسلامی بہن نےمدنی مشورہ لیا جس میں حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن ٹنڈو جام، مٹیاری کابینہ کے ڈویژن کھٹیان کی ڈویژن تا ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران کو چار رکنی ذیلی مشاورت کا تقرر کرنے کا ذہن دیا گیا۔ ہر ذیلی حلقے میں مدرسۃالمدینہ بالغات کھولنے اور مبلغات بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔جائزہ کارکردگی اور ہفتہ وار رسائل کے مطالعہ میں اضافہ کا ذہن دیا گیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن   نے گلگت زون میں نگران زون ، کابینہ اور ڈویژن مشاورت کے ساتھ ”ماہ رمضان کے نکات “کامدنی مشورہ لیا ۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے ڈونیشن کے ذاتی و اجتماعی اور آٹھ دینی کام کے اہداف دیئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن  کی کینٹ کابینہ کی ڈویژن ٹنچ بھاٹہ کے علاقے عزیز آباد میں سنتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ”اے کاش! فضول گوئی کی عادت نکل جائے“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے قفلِ مدینہ لگانے کی ترغیب دلائی ۔ دعوتِ اسلامی کے ماحول کی برکتیں بیان کرکے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔ 

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن   نے پاک دفتر للبنات کے مدنی عملے کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے دفتری نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات بیان فرمائے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں      کینٹ کابینہ کی ڈویژن ٹنچ بھاٹہ کے ماہانہ ڈویژن میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ”زبان کے غیر ضروری استعمال “کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے قفلِ مدینہ لگانے کی ترغیب دلائی ۔ دعوتِ اسلامی کے ماحول کی برکتیں بیان کرکے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامى کے زير اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ريجن،جھنگ کابینہ کی ڈویژن جهنگ صدر کے علاقے باقر روڈ میں محفل نعت اجتماع کا انعقاد کیا گیا  جس ميں مقامى اسلامى بہنوں نے شرکت کی۔

جهنگ کابینہ نگران اسلامى بہن نے ”محبت ِرسول صلّی اللهُ علَیه وَسَلّم “کے موضوع پر سنتوں بهرا بيان کیا ۔اختتام پر اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامى کا تعارف پیش کرتے ہوئے دينى کاموں میں حصہ لینے، ہفتہ وار سنتوں بهرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدرسۃالمدينہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن ديا۔

اسلامی بہنوں کو شعبے شب وروز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شب وروز ذمہ دار(مجلس بین الاقوامی امور کی۔رکن) اسلامی بہن نے جامعۃالمدینہ بہار عطار رنچھوڑ لائن کا وزٹ کیا اور  ”ماہنامہ فیضان مدینہ“میں جاری تحریری مقابلہ کے حوالے سے بریفنگ دی اور جامعہ کی طالبات و اساتذہ کو اس مقابلے میں حصہ لینے اور مضمون نویسی کرنے کی ترغیب دلائی نیز تحریر و تصنیف کی اہمیت کےحوالے سے چند مدنی پھول پیش کئے جس کے بعدکئی طالبات نے تحریری مقابلہ میں حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی لیاقت آباد کابینہ کے 5 مختلف ڈویژن میں ماہانہ مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 498 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ماہانہ مدنی حلقے میں خاموشی اختیار کرنے اورفضول گوئی سے بچنے کے موضوع پر بیانات کئے گئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو یوم قفل مدینہ منانے اور کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی  صدر کابينہ کی ڈویژن سلطانہ آباد میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی لانڈھی کابینہ میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مقا می اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کی پابندی اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلے لینے کا ذہن دیا۔