20 محرم الحرام, 1447 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
اورنگی کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور احساس ذمہ داری کے ساتھ تنظیمی طریقہ کار کے
مطابق دینی کام کرنے کا ذہن دیا، ساتھ ہی تقرریوں کو مکمل
کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے، نیک اعمال کار کردگی اور ہفتہ وار رسالہ کار کردگی میں اضافہ کرنے کے اہداف دئیے۔