دعوتِ اسلامی بہنوں کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  زون نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ کابینہ نگران کا مدنی مشورہ لیا جس میں وہ اجتماعات و مدارس جو بند ہو گئے ہیں انہیں دوبارہ کھولنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ڈویژن میں جس جگہ مدنی کام نہیں ان کی معلومات لی گئی اور وہاں مختلف مدنی کاموں جیسے علاقائی دورہ، مدرسۃ المدینہ للبنات ، شارٹ کورسز وغیرہ کے ذریعے دینی کام کی شروعات کا ذہن دیا ۔ مزید یہ بھی کہا کہ تقسیم کاری سے کام بڑھنا چاہیئے ٹوٹنا نہیں۔ اس لیے تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا اور ساتھ ہی کار کردگی کو بہتر بنانے پر بھی کلام ہوا۔