18 محرم الحرام, 1447 ہجری
دعوتِ اسلامی
بہنوں کے زیر اہتمام پچھلے دنوں زون نگران
اسلامی بہن نے ڈرگ روڈ کابینہ، ڈویژن گرین سٹی کی ڈویژن تا ذیلی ذمہ داران کا
مدنی مشورہ لیا جس میں کم و بیش 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
صبر کے فضائل و برکات کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
ہوا۔ ماہانہ شیڈول اور کار کردگی وقت پر
جمع کروانے اور دار السنہ میں ہونے والے کورس ”اصلاح اعمال“ میں داخلہ لینے
کا ذہن دیا گیا ۔ شرکاء اسلامی بہنوں نے
مدنی کاموں میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ ہاتھوں ہاتھ داخلہ لینے کی نیت بھی کی اور
آخر میں بہترین کار کردگی پر تحائف بھی
تقسیم کئے گئے۔