دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن نگران میں  لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے ڈیرہ اسماعیل خان زون کی پہاڑپور کابینہ اور لکی مروت کابینہ کا مدنی مشورہ لیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول مضبوط کرنے، نیچے تک اس کا نفاذ کرنے، ماہانہ اجلاس ہر ماہ مقررہ تاریخ پر لینے، شعبہ ازیادِ حب کی کارکردگی مضبوط کرنے، ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں سب کو شرکت کرنے، تقرری پوری کرنے، گھریلو صدقہ بکس بڑھانے اور اس کے علاوه کئی نکات پر کلام فرمایا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیراہتمام 23 جنوری 2021ء کو میانوالی زون قائد آباد  کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شب و روز کا تعارف پیش کیا ۔ شب وروز ویب سائٹ اوپن کرنے کا طریقہ بتایا، کابینہ سطح پر ذمہ دار کا تقرر کیا ۔ ذمہ دار کومدنی خبر بنانے اور چیک کرنے اور کارکردگی فارم فِل کرنے کا طریقہ بتایا ۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 23 جنوری 2021ء  کو فیصل آباد ریجن میانوالی زون قائد آباد کابینہ کی ڈویژن کامرہ پل میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ”صبر کی برکتیں“ کے موضوع پر مدنی پھول دئیے نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی فارم وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔کارکردگی شیڈول اور کارکردگی فارم فِل کرنے کا طریقہ بتایا۔ تقرریوں پر کلام کیا ڈویژن سطح کی تقرریاں مکمل کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام25 جنوری2021ء کوعالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک اور بیرون ملک مقیم اراکین نے شرکت کی۔

ابتدا ءًعالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اپنے ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تبدیلی کرنے ، ان کی مثبت انداز میں تربیت کرنے اور اپنی سوچ کو مثبت بنانے پر تربیت کی نیز معاشرے میں بڑھتی بے راہ روی اور اسلام سے دوری سے کالجز اور یونیورسٹیز کی اسٹوڈنٹ کو بچانے نیز شارٹ کورسز کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس مدنی مشورے میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار رسالہ، مدنی مذاکرہ، تمام شعبہ جات، تمام ریجن کی اور ماہانہ شیڈول کی کارکردگی کا فالو اپ کیا اور کارکردگی بہتر ہونے پر حوصلہ افزائی کی۔

دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کی طرف توجہ دلائی۔مزید یہ بھی کہا کہ اپنے اپنے ریجن اور شعبہ جات کی ماہانہ اجمالی کارکردگی بنائیں اور شعبہ جات کے نکات کو مختصر لکھ کر اپنی نگران کو پیش کریں تا کہ نگران شعبہ جات کے حوالے سے اپڈیٹ رہیں۔

نگران اسلامی بہن نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ تمام اراکین اور تمام شعبہ جات کی ذمہ دار آپس میں اپنے رابطوں کو مضبوط رکھیں تاکہ دینی کاموں میں رکاوٹ پیدا نہ ہو جس شعبے کا مسئلہ ہو ڈائریکٹ اس سے رابطہ کر کے مسئلے کو حل کروایا جائے ریجن نگران بھی آپس میں رابطہ کیا کریں رابطے مضبوط ہونے سے کام میں بہتری آئے گی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی گلزار ہجری کابینہ میں4 مقامات پر ماہانہ مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں 128 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ” خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو یوم قفل مدینہ منانے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” صابر بوڑھا “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔فیصل آباد ریجن کی کم و بیش 62 ہزار 572 اسلامی بہنوں نے رسالہ” صابر بوڑھا “ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبے ازدیاد حب کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن ، حیدرآباد زون کے ڈویژن عثمان آباد میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی و دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ازدیاد حب ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی۔ پرانی اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی جس پر اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کے ساتھ ساتھ مدنی کاموں کی نیت بھی کی۔آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبے ازدیاد حب کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن ، حیدرآباد زون، ڈویژن آفندی ٹا‎‎‎‎‎‎‎‎‎ون کے علاقہ گجراتی پاڑہ میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی و دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ازدیاد حب ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کی ۔پرانی اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور ان کو سنتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی ۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں  فیصل آباد ریجن، میانوالی زون کی اطراف حافظ آباد کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے صبر کی برکتوں پر مدنی پھول عطا فرمائے ڈویژن نگران کو سافٹ ویئر میں کارکردگی کا اندراج کرنے پر تربیت فرمائی اور ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کومزید بہتر بنانے کے لئے نکات فراہم کئے ۔ ذیلی اور علاقہ سطح کی تقرریوں کا جائزہ لیتے ہوئے تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے ۔ رسالہ کارکردگی، جائزہ کارکردگی اور مدنی مذاکرہ کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا نیز شرکاء اجتماع میں اضافہ کے لیے اہداف بھی دئیے ۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں  فیصل آباد ریجن، ٹوبہ زون کی اطراف سمندری کابینہ میں شخصیت کے گھر محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے اختتام پر دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا نیز اختتام پر شخصیات سے ملاقات اور رسائل تقسیم کرنے کا سلسلہ رہا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  فیصل آباد نگران زون اسلامی بہن نے فیصل آباد کابینہ کی ڈویژن گلفشاں کالونی کا مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ نگران ،ڈویژن نگران تا ذیلی حلقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران زون اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ذیلی حلقے کا ماہانہ کارکردگی فارم بہتر انداز میں سمجھانے کی کوشش کی۔ ماہانہ کارکردگی فارم کو فل کرنے کا طریقہ کار بتایا گیا نیز اسلامی بہنوں سے ہاتھوں ہاتھ فارم فل بھی کروائے گئے۔


دعوت اسلامی کے شعبے شب و روز کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن کی شب و روز رکن ریجن  ذمہ دار اسلامی بہن نے میانوالی جامعۃ المدینہ للبنات کے مدنی عملے اور طالبات کے ساتھ مشورہ کیا۔

شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نےمطالعہ کرنے کے مدنی پھولوں پر کلام کیا۔ شعبہ شب و روز کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی شب و روز ویب سائٹ اوپن کرنے کا طریقہ بتایا اور روزانہ ویب سائٹ دیکھنے کا ذہن دیا۔

ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے اور تحریری مقابلہ میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اسلامی بہنوں نے مضمون لکھنے اور تحریری مقابلہ میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔