
دعوت اسلامی
کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی
میانوالی زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ ذمہ دار زون
سطح اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
میانوالی
زون نگران اسلامی بہن نے ”صبر کی برکتیں“ کے موضوع پر مدنی پھول عطا فرمائے نیز سافٹ ویئر میں
کارکردگی کے اندراج پر تربیت فرمائی نیز ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
ذہن سازی کی اور ماتحت اسلامی بہنوں کے شیڈول چیک کرنے کا ذہن دیا۔
رسالہ
کارکردگی، جائزہ کارکردگی اور مدنی مذاکرہ کارکردگی کو مضبوط بنانے اور وقت پر
کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیانیز ذیلی تا کابینہ سطح کی تقرریاں مکمل کرنے پر
کلام کیا اور اہداف بھی دئیے۔
خصوصیت کے
ساتھ شعبہ اصلاح اعمال، علاقائی دورہ، ڈونیشن بکس اور مکتبہ المدینہ للبنات ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے کلام کیا اور نکات بھی فراہم کئے۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں نے دینی کام کو مزید بڑھانے کے لیے نیتیں بھی پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گڈاپ زون
میں پاکستان انتظامی کابینہ کے نگران نے بذریعہ لنک سنتوں بھرا بیان کیا جسے 10 مقامات پر اسلامی بہنوں نے پردے میں رہتے
ہوئے سناجس میں کم و بیش 530 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع میں
فنانس ڈیپارٹمنٹ کا بستہ بھی لگایا گیا اور ای-رسید اکاؤنٹ کی اوپننگ کے فارم بھی
تقسیم کئے گئے جو کہ 35 اسلامی بہنوں نے بھر کر جمع کروائے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعا سے حصہ پانے کے لیے 20گھریلو
صدقہ بکس مختلف گھروں میں رکھوانے کی نیتیں بھی کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں گوادر زون میں پاکستان انتظامی کابینہ کے نگران
نے بذریعہ لنک سنتوں بھرا بیان کیا جسے 4 مقامات پر اسلامی بہنوں نے پردے میں ر ہتے ہوئے سنا جس میں
کم و بیش 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اجتماع میں
فنانس ڈیپارٹمنٹ کا بستہ بھی لگایا گیا اور ای-رسید اکاؤنٹ کی اوپننگ کے فارم بھی
تقسیم کئے گئے جو کہ 10 اسلامی بہنوں نے بھر کر جمع کروائے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی دعا سے حصہ پانے کے لئے 15 گھریلو
صدقہ بکس مختلف گھروں میں رکھوانے کی نیتیں بھی کیں۔

دعوت اسلامی
کے تحت 09، 10 جنوری 2021 کو گلشن اقبال کراچی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور
شعبہ ٔتعلیم کی کابینہ تا ریجن ذمہ داران کا پاک سطح پر دو دن کا مدنی مشورہ ہوا۔
جس میں بنت عطار سلمہا
الغفار، عالمی نگران و رکنِ عالمی مجلس شعبہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ داران کو شعبہ کے اہم نکات دیتے ہوئے انہیں مدنی کام کرنے، کارکردگی جدول پر
عمل کرنے، احساس ذمہ داری پیدا کرنے شخصیات کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے اور دینی
کاموں میں بہتری لانے کا ذہن دیا نیز پروفیشنل
لیول پر ذمہ داران کو دعوت اسلامی کی ایپلی کیشنز اور سوفٹ ویئرز سکھائے گئے۔ ذمہ
داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
ریجن سطح
اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کا گوجرانوالہ زون کامدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں ریجن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے گوجرانوالہ زون کامدنی مشورہ لیا جس میں مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ داران
اور شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ داران نے شرکت کی۔
ریجن سطح
اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک
اعمال کی اہمیت کے بارے میں بیان کرتے ہوئےاصلاح اعمال اجتماع کا ذہن دیا۔ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں اصلاح اعمال مکتب لگانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی
نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جوہر
ٹاون لاہور میں لاہور ریجن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن مشاورت اور زون نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں ریجن نگران اسلامی بہن نے تربیت پر مختلف نکات
بیان کئے ۔ شعبہ جات کی ذمہ داران نے اپنے شعبوں پر کلام کیا۔
ذمہ داران سے مدنی کاموں کے حوالے سے نیتیں
اور اہداف لئے گئے۔

دعوت اسلامی
کے زیراہتمام پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران
اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع
میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔
اختتام پر
ذیلی ذمہ دران کو اجتماع کو بہتر کرنے اور مزید مضبوط کرنے کا عرض کیا نیز اسلامی بہنوں کو پابندی سے
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی
کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ذمہ دار، ریجن سطح
اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
فیصل آباد
ریجن نگران اسلامی بہن نے ”صبر کی برکتیں“ پر مدنی پھول عطا فرمائے نیز سوفٹ ویئر میں درست
کارکردگی کے اندراج پر کلام کیا۔ رسالہ کارکردگی، جائزہ کارکردگی اور مدنی مذاکرہ
کارکردگی کو مضبوط بنانے اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیانیز ذیلی تا ڈویژن
سطح کی تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کیا اور اہداف بھی دئیے۔ خصوصیت کے ساتھ شعبہ
اصلاح اعمال، علاقائی دورہ، جامعۃ المدینہ للبنات اور مدرسۃ المدینہ للبنات ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے کلام کیا اور نکات بھی فراہم کئے۔ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے دینی کام کو مزید
بڑھانے کے لئے نیتیں بھی پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن فیصل
آباد ، نگرانِ زون نے بذریعہ کال مدنی
مشورہ لیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں ماہانہ کارکردگیوں کا تقابل کیا گیا۔ای-
رسید اکاؤنٹ بنانے کی ترغیب دلائی گئی۔رسالہ کارگردگی کو مزید بہتر کرنے پر مدنی
پھول دئیے گئے ۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن کراچی، کابینہ کورنگی میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے مدنی مشورہ لیا۔مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے مدنی دورے کو مضبوط کرنے کی ترغیب دی ۔ مزید مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی اور جدول وقت پر دینے نیز جدول
کے مطابق کام کرنے کی ترغیب دی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن کا پاکستان مجلس مشاورت کے ساتھ ماہانہ مدنی
مشورہ

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان نگران اسلامی بہن نے پاکستان کی تنظیمی و ادارتی شعبہ ذمہ داران کے ساتھ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ لیاجس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوتِ اسلامی نے ذمہ داران سے نئی ڈویژن میں اسلامی بہنوں کے دینی کام
کاآغاز کرنے، ڈویژن نگران کا تقرر کرنے، نئی شہروں میں مدرستہ المدینہ للبنات کے آغاز پر ناظرہ ٹیسٹ پاس مدرسات کی
تلاش کے لئے بالخصوص شعبہ مدرستہ المدینہ
بالغات ، فیضان آن لائن اکیڈمی ، دارالسنہ
للبنات ذمہ داراور ریجن نگران اسلامی
بہنوں سے تعاون کے حوالے سے ذہن دیا۔
پاک سطح شعبہ ذمہ داران کا ہر تین ماہ بعد ریجن نگران کے ساتھ مل کر متعلقہ شعبہ کی ریجن و زون سطح شعبہ ذمہ داران
کے ساتھ مدنی مشورہ کرنے کی ترغیب دلائی۔ نیز 9
جنوری پاکستان انتظامی کابینہ کے نگران کے تربیتی اجتماعات کی تیاری کا فالو اَپ کیا ۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت کا کابینہ کھارادر کے علاقے کھارادر کے سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کی ۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دین کے کاموں کی اہمیت بیان کی۔ آخر میں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرکے دینی کاموں کا ذہن دیا ۔