فیصل آباد ریجن
ٹوبہ زون گوجرہ کابینہ میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام
گزشتہ دنوں فیصل
آباد ریجن ٹوبہ زون گوجرہ کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ زون تا ذیلی
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مشورے
میں فنانس کے شعبہ کی اسلامی بہن نے چندہ کرنے کی شرعی وتنظیمی احتیاطیں کتاب کا 26 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دیا۔ای رسید اکاؤنٹ
کھلوانے کےلئے اسلامی بہنوں سے کلام ہوااور ان کی راہنمائی کی گئی۔
فیصل آباد ریجن اطراف فیصل آباد کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن اطراف فیصل آباد کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ
نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی، شیڈول فارم سمجھائے، تقرریوں کا جائزہ لیتے ہوئے
تقرریاں مکمل کرنے اور دینی کاموں
کوبڑھانے کا ذہن دیا۔
جنوبی لاہور
زون ڈویژن سبزاہ زار میں بذریعہ اسکائپ”نیا
سال نیا عزم“ سیشن کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی لاہور زون ڈویژن سبزاہ زار میں بذریعہ اسکائپ”نیا سال نیا عزم“ سیشن
ہواجس میں کثیر Students نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور
پر تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ
رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ اختتام پر Studentsنے بہت اچھے تاثرات پیش کئے اور
وضو، نماز، غسل کے مسائل سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی تھانہ بولا خان کابینہ میں ڈویژن
مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داراسلامی
بہنوں سمیت 40اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے خاموش شہزادہ رسالہ سے سنتوں بھرابیان کیا اور
مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کونیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے، ہر ماہ کی پہلی
پیر شریف کو یومِ قفل مدینہ منانے اور
رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں
کراچی گڈاپ کابینہ میں ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں زون مشاورت و کابینہ
مشاورت سمیت 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو کا طریقہ بھی سکھایا
نیز خاموش شہزادہ رسالہ سے ترغیبی بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہر ماہ یوم قفل مدینہ منانے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی اورنگی
کابینہ کے مختلف ڈویژن میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ذمہ داراسلامی
بہنوں سمیت281 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات“
کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی
حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر ماہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرکے جمع کروانے، ہر عیسوی ماہ کے
پہلے پیر کو یوم قفل مدینہ منانے اور خاموش شہزادہ رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ناظم
آباد کابینہ میں9 مقامات پر ماہانہ مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں 451 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات“
کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور ماہانہ مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو یومِ قفل مدینہ منانے اور
دیگر کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد
ریجن جھنگ صدر کے علاقے باقر روڈ میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
جھنگ کابینہ نگران اسلامی بہن نے”محبتِ رسولﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اختتام پر دعوت اسلامی کا تعارف
پیش کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب
دلائی نیز اسلامی بہنوں کو مدرستہ المدینہ بالغات میں داخلوں کا ذہن بھی دیا۔
فیصل آباد ریجن
ٹوبہ زون گوجرہ کابینہ سندھلیانوالی ڈویژن میں محفل نعت کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن ٹوبہ زون گوجرہ کابینہ
سندھلیانوالی ڈویژن میں محفل نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اور منسلک اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”نیکی کی دعوت کے
فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
مجلس شب و روز
کے زیر اہتمام زون مشاورتوں کا بذریعہ کانفرنس کال مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس شب و روز کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں لاہور ریجن شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے زون مشاورتوں کا بذریعہ کانفرنس کال مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ شب و روز کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی۔ ذمہ داراسلامی بہنوں کو رابطہ کرنے کا طریقہ بھی بتایا اور شعبہ پر
تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ
زون 2 کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں زون مشاورتوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور شعبہ پر ذمہ داران کے تقرر کا طریقہ بتایا ۔ زون نگران اسلامی بہن نے کہا کہ مدنی
کاموں کو مضبوط کرنے کے لئے ذیلی تک پہنچ ہونا ضروری ہے ،نظام کو بہتر بنانے کے
حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہداف بھی دئیے۔
اسلامی بہنوں کی شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن کی فنانس ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون سطح، کابینہ اور ڈویژن فنانس ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت مدرسات
نے شرکت کی۔
کراچی ریجن میں فنانس ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اپنے شعبے
کی کمزوریوں کو دور کرنے کی ترغیب دلائی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حولے سے نکات فراہم کئے۔
Dawateislami