دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ناظم آباد کابینہ میں9 مقامات پر ماہانہ مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا  جن میں 451 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور ماہانہ مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو یومِ قفل مدینہ منانے اور دیگر کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔