21 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی اورنگی
کابینہ کے مختلف ڈویژن میں مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں ذمہ داراسلامی
بہنوں سمیت281 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”خاموشی کے فضائل اور فضول گوئی کے نقصانات“
کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی
حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر ماہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرکے جمع کروانے، ہر عیسوی ماہ کے
پہلے پیر کو یوم قفل مدینہ منانے اور خاموش شہزادہ رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا۔