دعوت اسلامی کے زیراہتمام پچھلے دنوں  فیصل آباد ریجن، میانوالی زون کی اطراف حافظ آباد کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے صبر کی برکتوں پر مدنی پھول عطا فرمائے ڈویژن نگران کو سافٹ ویئر میں کارکردگی کا اندراج کرنے پر تربیت فرمائی اور ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں کومزید بہتر بنانے کے لئے نکات فراہم کئے ۔ ذیلی اور علاقہ سطح کی تقرریوں کا جائزہ لیتے ہوئے تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے ۔ رسالہ کارکردگی، جائزہ کارکردگی اور مدنی مذاکرہ کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا نیز شرکاء اجتماع میں اضافہ کے لیے اہداف بھی دئیے ۔