ٹوبہ زون
سمندری اطراف کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع ومدنی حلقے کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن ٹوبہ زون سمندری
اطراف کابینہ کی ڈویژن غوث اعظم چک نمبر 141 میں سنتوں بھرے اجتماع ومدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران اور
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے تربیت کے مدنی پھول دئیے اور بہتر انداز سے دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا
ذہن دیا۔
شعبہ
کفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی حلقے میں مقامی اسلامی بہنوں اور ذمہ داراسلامی
بہنوں کو غسل میت کی تربیت دی، کثیر تعداد
میں اسلامی بہنوں نے کفن دفن ٹیسٹ دے کر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی
نیتیں پیش کیں۔
کابینہ سطح پر مقررڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی
بہن نے بھی شرکت کی اور ڈونیشن بکس کے
حوالے سے مدنی پھول دئیے۔