دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں بلدیہ ٹاؤن کابینہ کراچی میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز فیضان غزالی میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں 250 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے ’’اسلام میں عورتوں کے مقام‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا نیزدینی کاموں میں حصہ لینےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت بھی دی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے  تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ مشاورتوں اور ڈویژن نگران سمیت 25 ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ نرمی کے فضائل‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور دوران بیان ایک ذمہ دار کو کیسا ہو نا چاہیے؟ اس حوالے سے اسلامی بہنوں کومدنی پھول دیئے نیز اپنے دینی کاموں کا جدول بنا کر اس کے مطابق عمل کرنےکاذہن دیا ۔مزید وقت پر میسجز کا رپلائی دینے، اپنے کام کا فالو اَپ لینے پر کلام کرتےہوئے مدنی مزاکرہ دیکھنےاور ماہانہ کار کردگی پر بھر پور توجہ دینےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اس پر عمل کی اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن بن قاسم زون قائد آباد کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ  منعقد ہوا جس میں کابینہ تا زون سطح کی 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے دینی کام بھرپور انداز میں کرنے کا ذہن دیا اور تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دینےکے ساتھ ساتھ کارکردگی وقت پر دینے کی طرف توجہ دلائی ۔مزید ذوالحجۃ الحرام کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو انفرادی اور اجتماعی قربانی کے حوالےسےمدنی پھول بھی دیئے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے کھالوں کی بکنگ کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ کابینہ سطح کی شعبہ شارٹ کورسزذمہ دار اسلامی بہن نے ’’آئیے دینی کام سیکھیں‘‘ کورس خود بھی کرنے اور دوسروں کو بھی کروانے کا ذہن دیا ۔اس کے بعد زون سطح شعبہ شب و روز کی ذمہ داراسلامی بہن نے شعبےکا تعارف پیش کرتےہوئے مدنی خبریں بنانے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے اور دینی کاموں کی مدنی خبریں بروقت آگے دینے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  گزشتہ دنوں کوئٹہ زون میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ نگران و مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی اور شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز ماتحت اسلامی بہنوں سے وقت پر کارکردگی لینے شیڈول وقت پر جمع کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید ماہانہ کارکردگی کو بہتربنانے اور سابقہ کارکردگی سے تقابل کرنے کاہدف بھی دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون اور ساؤتھ سینٹرل  زون1 بمقام ادریس گارڈن میں ماہانہ مدنی مشوروں کاانعقادہواجن میں زون نگران و زون مشاورتوں اورکابینہ نگران و کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہنوں نے ’’نرمی‘‘کے موضوع پر بیانات کئےاور ذمہ داراسلامی بہنوں کوقربانی کے کھالوں کےاہداف دئیے نیز دیگر دینی کاموں کے حوالے سے نکات بتائےاور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کوئٹہ خضدار کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ مشاورت و ڈویژن  نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مشاورت و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو ذولحجۃ الحرام میں ہونےوالےدینی کاموں کے نکات سمجھائے اور کارکردگی وقت پر دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میںریجن مشاورتوں اور زون تا ڈویژن سطح کی  ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور ما تحت کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی ترغیب دلائی نیز علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور شعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت ہونے والے رہائشی کورسز کے ایڈمشنز بڑھانےکے حوالےسے اہداف دیئے ۔ رمضان ڈونیشن کی کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں کو رسائل اورمقدس تبرکات تحفے میں پیش کئے۔


دعوت اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں سکھر زون کی سکھر کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون تا ذیلی سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی کے مدنی پھول‘‘ کےموضوع پر بیان کیااور دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسےنکات بتائےنیز اسلامی بہنوں کی طرف سےکئےجانےوالےسوالات کےجوابات بھی دیئےاور ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کرنےکےمتعلق مدنی پھول بتائےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن لیہ زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں لیہ زون تاڈویژن سطح کی نگران مع مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’ اصلاح کے مدنی پھول‘‘ کےموضوع پر بیان کیانیزاسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کام کرنے کے فوائد بتائے جبکہ ہفتہ واررسالہ کارکردگی کی سافٹ ویئر میں انٹری کو مضبوط بنانے اور وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا ۔ذیلی سطح کی تقرری مکمل کرنے کی ترغیب دلاتےہوئےاہداف بھی دیئےنیز لیہ زون کی کابینہ فتح پور کی نئی ڈویژن میں دینی کام شروع کروانے کی نیتیں بھی کروائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن میانوالی زون کی ڈویژن چشمہ کالونی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہواجس میں چشمہ کالونی کی ذمہ دار اور شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’انفرادی عبادات‘‘کے موضوع پر بیان کیااورشخصیات اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنےکاذہن دیتےہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ ایک ٹیچر اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت ہونےوالےدینی کاموں میں حصہ لینے کی نیت پیش کی۔


ملتان ریجن میں ماہِ جون 2021ءمیں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی ایک نظر میں ملاحظہ ہوں:

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے وابستہ ہونےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:354

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:8 ہزار 745

امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:13 ہزار421

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 285

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 ہزار564

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:1 ہزار102

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 29 ہزار560

ہفتہ واررسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 60 ہزار418


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں سیالکوٹ زون میں قائم دارالمدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی میں تربیتی سیشن منعقد ہوئے جن  میں شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےوہاں موجود مدنی عملے کی کارکردگیوں کاجائزہ لیتےہوئےانہیں دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیااور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز شعبہ شارٹ کورسز کےتحت ہونےوالےکورسز کرنےکاذہن دیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف بھی پیش کئے ۔