دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں اسلام آباد زون جہلم چکوال کے شہر محلہ رحمانیہ پنڈی روڈ میں حاجی سوئیٹ والوں کے  گھر دینی حلقہ ہواجس میں اہل خانہ کی خواتین سمیت مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کرنے، گناہوں سے بچنے اورہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیزدینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر جھنگ میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں زون مشاورت، کابینہ نگران ، ڈویژن نگران اورشعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نےذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو بڑھانے کےحوالےسےنکات بتائے اورجامعۃ المدینہ گرلز کے داخلوں میں اضافہ کرنےکے حوالےسےذہن سازی کی نیزجن ڈویژنز میں دینی کام نہیں ہے ان میں دینی کام شروع کروانے ،اجتماعات کی تعدادبڑھانے اور ماہانہ ڈویژن دینی حلقہ کی ترکیب کو ہر ہر ڈویژن میں مضبوط کرنے کے حوالے سے اہداف دیئےنیزاسلامی بہنوں کی طرف سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔آخر میں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئےانہیں تحائف پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن میر پور کشمیر زون کے شہر کھٹری شریف میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں میر پور ، کوٹلی ، چڑھوٹی اور جامعۃالمدینہ کی ناظمات اور ناظمہ اعلیٰ نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اتحاد و اتفاق کے ساتھ دینی کام کرنے کاذہن دیانیز ہفتہ واررسالہ کارکردگی سافٹ وئیر پر انٹری کرنےاوردینی کاموں کی کارکردگی شیڈول ہر ماہ وقت پر جمع کرنے کی ترغیب دلائی ۔مدنی مذاکرہ دیکھنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت بھی دی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ کی ڈویژن اللہ والی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاروت ڈویژن ذمہ دار اوردو علاقہ ذمہ دار ، 13 حلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ نرمی ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مدنی پھول دیئےاور عملی جدول فل کرنے اور اس کی تقسیم کاری کے بارے میں سمجھاکر اسے فِل کرنے کا ذہن دیا۔ مزید زیادہ سے زیادہ کھالیں جمع کرکے اپنی ڈویژن کو اول نمبر پر لانے کی ترغیب دلائی جس پرذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں اورنگی ٹاؤن  کابینہ کی ڈویژن گلشن ضیاء میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 29 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا نیزاہداف بناکر کام کرنےاور دینی کاموں کو کیسے بہتر بنایا جائے اس کےحوالے سے مدنی پھول دیئےنیز اپنے شیڈول وقت پر جمع کروانے کی تر غیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنے دینی کاموں کو مزید بہتر کرنے اور وقت پر شیڈول جمع کروانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں جھنگ کابینہ کی  ڈویژن جھنگ سٹی علاقہ پرانا چنیوٹ روڈ الحاج کالونی میں ایک نئےمقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کاانعقادہواجس میں 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژ ن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز قربانی کی کھالیں دعوت اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن بھی دیاجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی فرید کوٹ کابینہ میں محفل نعت ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں فرید کوٹ کابینہ کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اصلاحی بیان کرتےہوئے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر ماہ دینی حلقہ میں شرکت کرنے اورمحفلِ نعت میں شریک ہونے کا ذہن دیا اور وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون فرید کوٹ  کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو شیڈول پر عمل کرنے کےحوالےسےمختلف ڈویژنز میں جدول بنانے اور اپنے ماتحت شعبہ جات کومضبوط کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہانہ کارکردگی پر کلام کرتےہوئے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون بنگہ حیات کابینہ کی ڈویژن بنگہ حیات میں  مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو شیڈول پر عمل کرنے، مختلف ڈویژنز میں جدول بنانے اور اپنےماتحت شعبہ کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماہانہ کارکردگی پر تبادلہ خیال کرتےہوئےشعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت ہونے والے رہائشی کورسز کرنے کی ترغیب دلائی جس پر دو اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ رہائشی کورس کرنے کی نیت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن مشاورت اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ذو الحجۃ الحرام میں ہونےوالے نکات سمجھائے اور قربانی کے جانوروں کی کھال دعوت اسلامی میں جمع کروانے کاذہن دیانیز رسیدوں کے نظام کو مضبوط کرنے اور دینی کام کورس کےحوالےسے نکات بھی سمجھائے جبکہ مدنی مشورے میں موجود ذمہ داراسلامی بہنوں کو اس کورس کو کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  گلستان جوہر کابینہ کی ڈویژن پرفیوم چوک کراچی میں ماہانہ دینی حلقےکاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’نیت کی اہمیت ‘‘ کےموضوع پربیان کرتےہوئے وضو کے طریقے کے بارے میں بتایا اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کےبارےمیں بتاتے ہوئے اپڈیٹ اصطلاحات سے آگاہ کیا اوراپنی قربانی کےجانورکی کھال جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ کراچی میں محفل نعت منعقد ہوا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اسلام میں عورتوں کے مقام‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اورمحفل کےاختتام پر ایک لیڈی ڈاکٹر کو نیکی دعوت پیش کرتےہوئےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور نیک اعمال اپلیکشن ڈاؤن لوڈ کر کے روزانہ اپنےاعمال کاجائزہ لینےکا ذہن دیاجس پر انہوں نےاچھے جذبات ظاہر کئے۔