دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلزار ہجری کابینہ کراچی میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تا علاقہ سطح کی اسلامی بہنوں شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کرنے کاطریقہ بتایااور اعلانات کو دلچسپ انداز میں کرنے کی تربیت کی۔ ساتھ ہی ذیلی سطح تک کی تربیت کرنے کے اہداف دیئے نیزکارکردگی کے نظام کو مضبوط کرنے کے طریقے بھی بتائے ۔مکتبۃ المدینہ کے لٹریچر کو عام کرنے اور ہر ذمہ دار اسلامی بہن کو نماز، تجوید اور کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں ڈونیشن میں نمایاں کارکردگی پر تحائف بھی دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ڈویژن بحریہ ٹاؤن میں شخصیات کے درمیان دینی حلقےکاانعقادہواجس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے احترام مسلم ،مسلمانوں کےعیوب کی پردہ پوشی کرنےاورگناہوں سے بچنے سے متعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی نیز دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی اوکاڑہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’عدل و انصاف‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد بڑھانے اورنئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے مزید تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی اوراہداف بھی دیئے۔

اسی طرح دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز کے ساتھ بھرپور تعاون کرنےکی ترغیب دلائی اورشعبہ دارالسنہ للبنات میں ہونے والے رہائشی کورسز کے لئے داخلوں کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اہداف کو پورا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔آخرمیں پاکستان نگران اسلامی بہن نے حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں اسلام آباد کابینہ کے ڈویژن بحریہ ٹاؤن  میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے’’جانوروں پرظلم نہ کرنے‘‘کےحوالےسےبیان کیااور دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے اسلامی بہنوں کودینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےاچھے جذبات کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں واہ کینٹ گرین سٹی ، ڈویژن لالارخ کے شہر پنڈی گھیب میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں جھنڈ ، لالارخ ، فتح جھنگ ، اٹک کامرہ ، واہ کینٹ حسن ابدال اور ٹیکسلا کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےدعوت اسلامی کادینی کام کرنے اور دینی کاموں کو تقسیم کرنےکےحوالےسےنکات بتائے نیز حُسنِ اخلاق اپنانےکاذہن دیا اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو ان کاجدول سمجھایا جبکہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کا ٹیسٹ دینے اور کابینہ تک کےدینی کاموں کےاہداف دیئے جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن چکوال جہلم زون گجر خان کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جہلم و گجر خان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو نیک اعمال اختیار کرنے اور اس پر عمل کرنے کا ذہن دیا اور آخرت کی تیاری کی ترغیب دلاتےہوئے درس و بیان کےحلقے لگانے کے اہداف دیئے نیز دارالسنہ للبنات کےمدنی عملہ کو مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔آخر میں سالانہ ڈونیشن کی اچھی کارکردگی پر تحائف بھی دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی پاکپتن زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی کا پھل ‘‘کے موضوع پر بیان کیا ۔اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیانیزماہانہ ڈویژن دینی حلقے کی ہر ڈویژن میں مضبوط ترکیب بنانے کی ترغیب دلائی۔مزیدہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو بڑھانے اور نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنےاور تقرریاں مکمل کرنے کاذہن دیتےہوئےاہداف دیئےنیز زون سطح پر ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنا نعم البدل تیار کرنے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔اختتام پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئےانہیں تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں واہ کینٹ گرین سٹی میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ ، دارالمدینہ کی ناظمات پرنسپل اور ناظمہ اعلیٰ شریک تھیں۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کےدینی کاموں کی اہمیت بتاتےہوئےاسلامی بہنوں کودینی کاموں کی ذمہ داریاں لینے کےلئے تیار کیا اوراس کے اہداف بھی طے کئے اور اتحاد و اتفاق کے ساتھ دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


قراٰن و سنت   کی ترویج و اشاعت کے لئے دعوتِ اسلامی کتب و رسائل شائع کرتی ہے اور شائع شدہ کُتب و رسائل کو عوام وخواص تک پہنچانے کے لئےتقسیم رسائل(Distribution Of Booklet) کا سلسلہ کیا جاتا ہے۔ جون 2021ءکی تقسیم رسائل کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیے:

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 40

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذریعے تقسیم کی گئی کتب کی تعداد :2

شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے ذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 2 ہزار26

شعبہ علاقائی دورہ کے ذریعے تقسیم کی گئی کتب کی تعداد :61

شعبہ محفل نعت کے ذریعے کئے گئے تقسیم رسائل کی تعداد: 512

شعبہ محفل نعت کے ذریعےتقسیم کی گئی کتب کی تعداد : 17

سنتوں بھرے اجتماعات میں تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 2 ہزار889

سنتوں بھرے اجتماع میں تقسیم کی گئی کتب کی تعداد : 101 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام فیصل آباد ریجن میں ماہ جون 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درجِ ذیل ہے:

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 566

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :11 ہزار 162

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 12 ہزار 86

بڑی اسلامی بہنوں کے مدرستہ المدینہ کی تعداد : 689

بڑی اسلامی بہنوں کے مدرستہ المدینہ میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 6 ہزار 889

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 1 ہزار 497

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 32 ہزار 567

ہفتہ وار علاقائی دورہ للبنات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 475

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسط تعداد: 1 لاکھ 8 ہزار 780

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 7 ہزار 171


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کے کشمور زون کی ڈویژن ڈھرکی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں زون تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں  نے اس شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے’’ راہ خدا میں وقت دینا‘‘ کےحوالےسے ذہن سازی کی نیز تقرریاں پوری کرنےاورقربانی کی کھالیں جمع کرنے کےحوالےسے ذمہ داراسلامی بہنوں کو اہداف دیئے جبکہ ڈونیشن بکس رکھوانے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لاڑکانہ کابینہ کی شہداد کوٹ اور قمبر ڈویژن میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں شہدادکوٹ اور قنبر کی  ذمہ دار(شعبہ تعلیم، شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات، شعبہ رابطہ اور شعبہ شارٹ کورسز) اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے آغاز کرنے کا ذہن دیا اور اپنی قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو جمع کروانے، بڑی اسلامی بہنوں کےمدرسۃالمدینہ میں ایڈمیشن لینے اور دینی کاموں کو مضبوطی کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا ۔ تقرریاں بھی مکمل کی گئیں نیزاسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی نیتیں پیش کیں۔ آخر میں ذمہ داراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف بھی پیش کئےگئے۔