دعوتِ اسلامی کےتحت  گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 سائٹ ایریا کابینہ کی ڈویژن لیبر اسکوائر میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں کراچی ریجن شعبہ کفن دفن اور کراچی ساؤتھ زون2 کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کراچی ریجن سطح کی شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی جس پر کچھ اسلامی بہنوں نے ڈویژن سطح پر نیک اعمال اور نیکی کی دعوت دینےکے لئے خود کو پیش کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن سیہون کابینہ کی ڈویژن بھان سید آباد میں سالانہ ٹیچرز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران کابینہ نے ’’مقصد حیات ‘‘کے موضوع پر بیان کیا۔ اس اجتماع میں مختلف اسکول سے تعلق رکھنے والی ٹیچرز اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔اجتماع کے آخر میں ایک ٹیچر اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں ہاتھوں ہاتھ داخلہ کے لئے نام لکھوایا اور دوسری کئی ٹیچرز نے ہفتہ وار وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاوراپنے اداروں میں ڈونیشن بکس رکھنے کی نیتیں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں میانوالی کابینہ کی ڈویژن پِپلاں میں محفل  نعت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے اجتماع ذکر ونعت بسلسلہ چہلم میں’’دعا کی اہمیت اور قبولیت ‘‘کے موضوع پر بیان کیانیزدعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئےدینی کاموں حصہ لینے،ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیااور گھر کی خواتین سے تعزیت کی۔

آخر میں ایک ٹیچر پر انفرادی کوشش کرتے ہوئےانہیں ذیلی حلقے کے دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن کے زون مظفر آباد مقام جلال آبا د میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں نیلم، جہلم ،وہلی کی ذمہ دار سمیت دارالسنہ میں ہونے والے 12 دن کے کورس کی طالبات نےشرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کوکرنےکےحوالےسےنکات بتائےاوردینی کاموں میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی نیزہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکا ذہن دیا ۔ آخر میں تحائف بھی تقسیم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون2 صدیق آباد  کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ مشاورت سمیت کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں بیان بہتر انداز میں کرنے کے طریقے بتاتے ہوئے بیان پوری تیاری کے ساتھ اور دلچسپ انداز میں کرنے کا ذہن دیا ساتھ ہی اعلانات کرنے کی بھی تربیت کی نیز مکتبۃ المدینہ کے لٹریچر کا اچھے انداز میں تعارف کروانے کا بھی طریقہ بتایا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ نرمی‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو نرمی اختیار کرنےاورتقویٰ اپنانے ذہن دیا۔ساتھ ہی علاقوں میں دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال اوراہداف دیئے نیز مدنی مشوروں کے نظام کو بہتر بنانے کا بھی طریقہ بتایا ۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بہنوں کو علاقائی دورے میں شرکت کرنے، نیک اعمال کا رسالہ پُر کرکے جمع کروانے اور جائزہ تحریک میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں میانوالی کابینہ کی ڈویژن کندیان میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں زون نگران، شعبہ ڈونیشن بکس اور شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی رکن زون اور ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے’’ عدل وانصاف ‘‘کے موضوع پر بیان کرتےہوئےسجدہ سہو کا طریقہ بتایا اوراسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیزہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ شب و روز کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اور وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔ مدنی خبر یں چیک کرنے اور وصول کرنے کا طریقہ سمجھایا اوراسلامی بہنوں کی طرف سےکئے جانے والے سوالات کےجوابات دیتےہوئے کارکردگی کو مضبوط بنانے کےحوالےسےنکات بتائےجبکہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلہ میں حصہ لینے اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی اِس کی ترغیب دلانے پر مدنی پھول دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے شعبے کے دینی کام کو بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفلِ نعت کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں ایصال ثواب اجتماع کاانعقادہواجس میں26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے ’’ ایصال ثواب ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور قراٰن پاک درست پڑھنےکےلئے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینےکی ترغیب دلائی نیزہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن بھی دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔آخر میں مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی اوردعا ئےمغفرت کاسلسلہ ہوا۔


دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام  کراچی ساؤتھ زون 1 محمود آباد بلوچ کالونی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 13 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ نرمی کے موضوع ‘‘پر بیان کیا اس کے بعد ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں بہتری لانےکےحوالےسے نکات بتائے۔ مزید نئی جگہ ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع رکھوانےکا ہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  لیاری کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین محمدی مدرسہ کراچی میں ماہانہ ڈویژن سطح کامدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران ،ڈویژن مشاورت ، علاقہ نگران اور علاقہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے دینی کام کرنےکے حوالے سے اسلامی بہنوں کونکات بتائے۔مزید دینی کام اورناظرہ قراٰن کورسز کرنے ، کارکردگی جدول و ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتےہوئے آن لائن ناظرہ قراٰن کورس کرنے کی بھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں گجرات زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ریجن، زون ، کابینہ ، ڈویژن اور کچھ علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اپنے اپنے شعبے کےدینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالےسے نکات پیش کئے اور کچھ تقرریاں مکمل کیں نیز دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے اہداف دیئے اور اسلامی بہنوں کی طرف سےکئےجانےوالےسوالات کے جوابات دیئے ۔