دعوتِ اسلامی کے تحت  28 جولائی 2021ء کوفیصل آباد ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون نگران و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نےدعائے شفاء اجتماع کےحوالےسے نکات بتائےنیز شعبہ جات کی ذمہ دار اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں تک فوری طور پر دعائے شفاء اجتماع کے مدنی پھول پہنچانے اور سمجھانے کی ترغیب دلائی۔زون نگران اسلامی بہنوں کو قربانی کی کھالوں کی کارکردگی وقت پر دینے اور بر وقت میسج کا تنظیمی گروپ میں رپلائی کرنے کا ذہن دیا جبکہ آخرمیں ماہانہ مدنی مشورے منعقد کرنےکےاہداف بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی ساؤتھ زون 1 صدر کابینہ کی دو ڈویژن سلطانہ آباد اور لائنز ایریا میں عید میٹ اَپ سیشن کا سلسلہ ہواجن میں ٹیچرز، یونیورسٹی اسٹوڈنٹس اور سنی جامعہ کی طالبات نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے’’ فلسفہ قربانی اور والدین کی اطاعت‘‘ کے موضوع پر بیانات کئےاور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاورمدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلاتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


1 پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 65

آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 111

گھر درس دینے اسلامی بہنوں کی تعداد: 71

روزانہ 1200 درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 155

روزانہ 313 درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 429

مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 75

12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 42

مدنی مذاکرہ دیکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 53

نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 38

نفل روزوں کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 48

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 24

دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیول  کالونی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ڈویژن نگران اور ڈویژن مشاورت کی 7 ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ انفرادی کوشش ‘‘کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور دوسروں کو منسلک کرنے کے كا ذہن دیا نیز تنظیمی اصول کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دینی کام کرنے اور اہم تنظیمی نکات پر توجہ دلائی ۔ زیادہ سے زیادہ نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور گناہوں بھرے ماحول سے دوسروں کو بچانے کے لئے ذیلی حلقوں میں دینی کام بڑھانے کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے تمام مدنی پھولوں پر عمل کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہواجس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اپنی مشاورت کی اسلامی بہنوں کے ساتھ محرم الحرام 1442 ھ کے دینی کاموں سےمتعلق مدنی پھولوں پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف کابینہ میں ذکر شہادت اجتماع کرنے کاذہن دیا نیزاس کا شیڈول اور تیاری پر بھی نکات طےہوئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ ایام گوادر زون حُبّ کابینہ میں آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں زون تا ذیلی سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے کابینہ مشاورتوں اور ڈویژن و علاقہ نگرانوں کی تقرری جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا ساتھ ہی ہر علاقے میں درس و بیان کے حلقے لگانے کا ذہن دیتے ہوئے معلمات و مبلغات کی تعداد بڑھانے کا ہدف دیانیز دینی کاموں میں بہتری لانےکے حوالے سے نکات بتائےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھےجذبات کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلستان جوہر  کےعلاقے بختاور کالونی کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں علاقہ نگران اسلامی بہن اور ذیلی سطح کی اسلامی بہنوں کی شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’اسلاف کی دین کی خاطر قربانی دینے‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے خواتین کی دین کی سربلندی کے لئے قربانی دینےکے واقعات بتائے اور اپنی ذمہ داریوں کے تقاضے پورے کرنے کا ذہن دیا۔ ساتھ ہی بیان کی دلچسپ اور بہتر انداز میں تیاری کرنے کے طریقے بتاتے اور ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کو بہتر بنانے کی ترغیب دلائی نیز علاقائی دورے میں ہر ذمہ دار اسلامی بہن کو شرکت کرنے کا ذہن دیا اورآخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسالے تحفتاًپیش کئے ۔


 دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے علاقے مواچھ گوٹھ سجن گوٹھ میں ڈویژن سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں 14 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی دوران تربیت ذمہ داراسلامی بہنوں کو گھریلو صدقہ بکس رکھوانے اورمحاسبہ کارکردگی اور رسالہ کارکردگی وقت مقررہ پر دینے کا ذہن دیا ۔ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع کی پابندی کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت بھی دی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں گلزار ہجری کابینہ کراچی میمن نگر سیکٹر 15 A میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں پڑھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکاذہن دیا۔

اجتماع کے بعد ایک اسلامی بہن کے یہاں شادی کے سلسلے میں ان کےلئےدعائیہ سہرا پڑھا اس کے بعد ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں تعویذات عطاریہ کے بستے کے دینی کام کے لئے اور آن لائن ناظرہ قراٰن کورس کے حوالےسےنکات بتائے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں لیاقت آباد کابینہ کی ڈویژن شرف آباد مدنی کالونی میں اہل ثروت اسلامی بہن کے گھرایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 25 شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااوراجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں بتاتے ہوئے جامعۃ المدینہ گرلز اور مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں پڑھنے /پڑھانےکی ترغیب دلائی ۔سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنے گھر دینی حلقہ لگانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  گزشتہ دنوں نیو کراچی کابینہ کی 8 مختلف ڈویژنوں اور بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں 5 مختلف مقامات پر ماہانہ دینی حلقوں کا سلسلہ ہواجن میں کم و بیش 533 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ترغیبی بیانات کئےاور دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کاتعارف پیش کرتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا نیز شجرہ شریف پڑھنے اور فرض علوم کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں رنچھوڑ لائن کابینہ کی ڈویژن شومارکیٹ کراچی میں شادی کے سلسلے میں محفلِ نعت کاانعقادہواجس میں اہل خانہ سمیت مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

صاحبزادی عطار سلمھاالغفار نےسنتوں بھرابیان کیااور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کےبارے میں بتاتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا ۔ ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے،مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت بھی دی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے شادی میں خیر وبرکت اور گھر والوں کے لئے دعائے خیر بھی کی۔