دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 کابینہ
محمودآباد میں 30 جولائی 2021 بروز
جمعہ کو ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 9 ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
ڈویژن
نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں میں
ترقی کرنےکےحوالےسےمدنی پھول سمجھائے اور
کارکردگی میں بہتری لانے پر نکات دیتےہوئے کارکردگی میں بہتری لانے کاذہن دیانیز رسالہ نیک اعمال سےاپنے
اعمال کا جائزہ کرنے کی ترغیب دلائی اور
ذیلی حلقوں کو مضبوط کرنے کے حوالےسےاہداف دیئے ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 29جولائی 2021 ءبروز جمعرات
کراچی ساؤتھ زون 1 رنچھوڑ لائن کابینہ کی ڈویژن
شومارکیٹ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں
تین علاقوں کی ذمہ دارسمیت ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مشورےمیں شریک اسلامی
بہنوں کودینی کاموں کو کرنےکےاپڈیٹ مدنی پھول دیئےاورکارکردگی شیڈول سمجھا یا جس پرذمہ داراسلامی بہنوں نے وقت پر شیڈول دینے کی نیتوں کااظہارکیا نیز ان
کی طرف سےدینی کاموں سے متعلق کئے جانےوالےسوالات کےجوابات دیئےاور مدنی مذاکرہ
دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 29 جولائی 2021 ء بروز
جمعرات محمود آباد کابینہ کی ڈویژن چنیسر
گوٹھ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس
میں 17 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنےکےحوالے سے تربیت کی نیز دوران مدنی مشورہ زون نگران اسلامی بہن نے بذریعہ کا ل ہدف بنا کر کیسے کام کیا جائے کے موضوع پر بیان کیا اس کے علاوہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت
میں شرکت کرنےکا ذہن دیا جس پرذمہ داراسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیو سعید آباد گلشن غازی
میں ذمہ دار اسلامی بہن سے تعزیت
دعوتِ اسلامی کے تحت 27 جولائی 2021 ءبروز منگل
کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیو سعید آباد گلشن غازی میں ذمہ
دار اسلامی بہن کے منسوب کے انتقال پر اظہار تعزیت کاسلسلہ ہواجس میں کابینہ مشاورت شب و روز، ڈویژن نگران اور ڈویژن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تعزیت کرتے ہوئےانہیں صبر کرنے کا ذہن دیا ۔ رب کی رضا میں راضی رہنے اورہمت
و حوصلہ رکھنے کا ذہن دیا ۔آخر میں مرحوم
کے لئے دعائے مغفرت کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون 2
میں 29 جولا ئی2021 ء کوبذریعہ کال مدنی
مشورہ کیاگیا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
زون نگران اسلامی بہن نے دعائے شفاء اجتماع کے
نکات بتائے اور ہفتہ واردعائے شفاء اجتماع منانے اور بیماروں کی عیادت کرنےکاذہن
دیا۔ مزید ذمہ داراسلامی بہنوں کی خیر
خواہی کرنے اور ان کےلئے منعقد کئے جانے
والے کورس بنام ’’ آئیے دینی کام سیکھے‘‘
کے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے اس کورس کے
طریقے سے متعلق کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 28 جولائی 2021 ء بروزبدھ کراچی ساؤتھ زون 1 کھارادر کابینہ کی
ڈویژن ٹاور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’فیضان عثمان غنی رضی اللہٰ عنہ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ دوران بیان اس حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی
کہ ہمارے اسلاف نے کس طرح دین کی خاطر اپنی جان و مال کی قربانیاں پیش کیں اسی طرح ہمیں بھی اپنے مال
کی قربانی اور دین کے کاموں کے لئے زیادہ
سے زیادہ وقت دینا چاہیے۔ اس کے
علاوہ اسلامی بہنوں کو روزانہ کم از کم 313 مرتبہ دُرود پاک پڑھنے
کی ترغیب دلائی اور گھر درس دینے کا ذہن بنایا ۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 28 جولائی 2021 ء بروز بدھ لیارى کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین کے علاقہ بغدادى
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے سنتوں
بھرے اجتماع سے پہلے گھر گھر جاکر مقامی اسلامی بہنوں کو نیکى کى دعوت دی اور
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
عالمی
مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے منعقد
ہونے والے اجتماعِ پاک میں ’’فیضانِ عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ ‘‘کے
موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیتےہوئے دینی کاموں
کو بہترین انداز میں کرنے کاجذبہ دلایا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
دعوتِ کےشعبہ فیضانِ مرشد کےتحت
گزشتہ دنوں پاکستان
کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں پاکستان اور ریجن
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو محرم
الحرام میں ہونے والےدینی کاموں سے متعلق اَپڈیٹ معلومات فراہم کیں نیز ہفتہ وا ر سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےاورمحرم الحرام کے
مدنی مذکروں کو دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں
نےاچھی اچھی نیتوں کےساتھ دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔
راولپنڈی
واہ کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ صدیق اکبر میں علاقائی دورہ کاسلسلہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت پچھلےدنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی واہ کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ صدیق اکبر میں علاقائی دورہ کاسلسلہ ہواجس میں پاکستان نگران
اسلامی بہن نےمقامی اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت پیش کی جس پر انہوں نےاجتماع پاک میں
شرکت کرنے کی نیتوں کااظہارکیا۔
راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے صدیق اکبر میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد:
پاکستان شعبہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان شعبہ مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’نرمی کے مدنی پھول‘‘ کےموضوع پر مختصر بیان کیا اس کے بعد ماہانہ دینی کاموں کی کارکردگی ،شعبہ جات کی مختلف انفرادی و اجتماعی کارکردگیوں کا جائزہ لیااور اضافے پراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز غیرفَعال ذمہ داراسلامی بہنوں کو فَعال
بنانے، ماتحت دو سطح کے ساتھ مدنی مشورہ لینے کاہدف دیا ۔مزیدپاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داراور ریجن مشاورتوں کے سفر ی شیڈول میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور ذمہ داری تبدیل
ہونے سے متعلق نکات بیان
کئے۔
دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں پاکستان ، دارالسنہ اور ملک سطح کی ذمہ اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاگیاجس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےمذکورہ اسلامی بہنوں
کودینی کاموں کےکرنےکےحوالےسےاَپڈیٹ نکات کےبارے
میں بریفنگ دیتےہوئےشعبہ جات میں بہتری
لانےکی ترغیب دلائی ۔ دارالسنہ گریڈنگ کے متعلق کلام کرتےہوئےان میں بہتری لانےکاذہن دیا جس پر
اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کےساتھ دینی کاموں کوبڑھانےکااظہاربھی کیا۔
لیاری کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین کےایک ذیلی حلقےمیں نیکی کی دعوت کاسلسلہ
دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں لیاری
کابینہ کی ڈویژن موسیٰ لین کےایک ذیلی حلقےمیں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس
میں عالمی مجلس مشاورت نگران سمیت کابینہ
مشاورت کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کے
ہمراہ مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں
بھرےاجتماع میں آنے کا ذہن دیا نیزدعوت اسلامی کے دینی کاموں کی خدمات کےبارے میں بریفنگ دیتےہوئےانہیں
دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔
Dawateislami