دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب روز للبنات کےتحت 11 اگست 2021 ء کو بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کواسلاف میں ’’قربانی کا جذبہ‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور دعوت اسلامی کے شعبے شب و روز کی اہمیت بتائی ۔اس کےعلاوہ تمام شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں سے مدنی خبریں وصول کرنے اور مدنی خبریں تیار کرنے کےحوالے سے نکات بتائے نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنے دینی کاموں کی مدنی خبریں بر وقت دینے کا ذہن دیا اوراس کے بعد دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر مدنی خبریں پڑھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ  اسلامی کے تحت 9 اگست 2021 ء بروزپیر عالمی مجلس مشاورت اور بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرون ملک اور بیرون شہر کی اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی طرف سےکئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے اور ریجن میں ہونے والے دینی کاموں کےبارےمیں نکات بتائےنیز اس مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کےدینی کاموں میں ترقی کے حوالےسے باہمی مشاورت سےآئندہ کےلئے نکات بنائے گئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت  10 اگست اور 11 اگست 2021 ء بروز منگل،بدھ کراچی ساؤتھ سینٹرل 1،ساؤتھ سینٹرل 2 اور راولپنڈی میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں ریجن تا کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشوروں میں شریک اسلامی بہنوں کوتقسیم کاری کے فوائد بتائے اور سافٹ ویئر کےذریعے تقرری مکمل کرنےکاطریقہ کار بتایا نیز نئی ڈویژن میں دینی کاموں کا آغاز کرنے اوروہاں تقرری مکمل کرنےکاہدف دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام11 اگست 2021ء کو لیا ری کابینہ کے علاقے ہنگورہ آباد کے ذیلی حلقے میں تربیتی سیشن کاسلسلہ ہواجس میں عالمی مجلس مشاورت کی  نگران اسلامی بہن نے شرکت کی اور وہاں پر موجود اسلامی بہنوں کو انفرادی کوشش کر کے مقامی اسلامی بہنوں کو پابندی سےہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کروانےکاہدف دیانیز گھر درس دینے اور دینی کاموں میں بہتری لانےکا ذہن بھی دیا ۔

اسی طرح عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے لیا ری کابینہ کے علاقے ہنگورہ آباد کے ذیلی حلقےفیضانِ اُمِّ عطا ر میں گھر گھر جا کرنیکی کی دعوت دی اور مقامی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وا ر سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں  کے دینی کاموں کا اجمالی جائزہ درج ذیل ہے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:6ہزار73

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:67ہزار825

روزانہ امیراہل سنت برکاتہم العالیہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:85ہزار525

مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کی تعداد:4ہزار88

مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:47ہزار252

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعا ت کی تعداد:8ہزار966

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعا میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد :2 لاکھ 32 ہزار783

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:19ہزار165

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:5لاکھ 22ہزار266

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:52ہزار638


دعوت ِاسلامی کے تحت 8 اگست 2021ءکو شیخوپورہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں پاکستان سطح  کی ذمہ دار ، ریجن سطح فنانس ڈیپارٹمنٹ نیز ریجن سطح ڈونیشن بکس اور شیخوپورہ زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےکےحوالےسے مدنی پھول دیئے نیز شعبہ جات کو مضبوط بنانے سےمتعلق مدنی پھول دیئے اورسنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃالمدینہ کے بستے لگانے کاہدف دیا۔مزید تقرریاں مکمل کرنے کابھی ذہن دیاجس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 8 اگست 2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون کا ماہانہ زون سطح کامدنی مشوره ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نےتقسیم کاری کے موضوع پر بیان کیااور ذمہ داراسلامی بہنوں کو نعم البدل تیار کرنے، ماتحتوں کی تربیت کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا ۔ محرم الحرام کے نکات سمجھائے نیز فنانس ڈیپارٹمنٹ، کفن دفن اور دیگر شعبہ جات پر بھی کلام ہوا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اگست 2021ء بروز جمعرات داتا صاحب کابینہ کی ڈویژن سبزہ زار کے علاقے گنج بخش میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں  کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائےنیز ڈویژن نگران علاقہ ذمہ دار اور اسپیشل پرسنز زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ان کےجدول بتائے۔مزید غسل میت ٹیسٹ دینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کی ۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت7 اگست 2021ء کو جنوبی لاہور زون میں ماہانہ مدنی مشورے کاسلسلہ ہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے اورکارکردگی شیڈول بہتر کرنے کا ذہن دیانیزکارکردگی وقت پر جمع کراوانے کی ترغیب دلائی ۔ اس کےعلاوہ کارکردگی فارمز بھی سمجھائے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 7اگست2021ء کو حیدرآباد زون کی حیدرآباد کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت ، ڈویژن نگران اور مشاورت نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کی دینی کام کوکرنےکےحوالےسےتربیت کی نیزہفتہ وار رسالہ کارکردگی اور دینی کاموں کی کارکردگی میں اضافےکا ذہن دیا۔اس کےعلاوہ کارکردگی شیڈول پربھی کلام ہوا اورنمایاں کارکردگی پر صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار کی طرف سےآئے ہوئے ہوئے تبرکات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 7اگست2021ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 1 محمود آباد کابینہ میں کابینہ نگران  اسلامی بہن نے اپنی کابینہ مشاورتوں کا آن لائن مدنی مشورہ لیا۔

اس دوران کابینہ نگران اسلامی بہن نے کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبےکےدینی کاموں میں بہتری لانے اور مشاورتیں مکمل کرنے کا ذہن دیا نیزدینی کام کورس کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ آخر میں تمام ڈویژنزمیں شعبے کے مدنی پھول پہنچانے کا ہدف دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  7 اگست 2021 ء کوکراچی ایسٹ زون 1لانڈھی کابینہ کی ڈویژن کورنگی 3 میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تاڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےتقسیم کاری کے مدنی پھول پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کو کرنے کےحوالےسےتربيت کی نیزکار کردگی جدول پر کلام کرتےہوئےنیو کار کردگی فارم سمجھائے اورڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو محرم الحرام کے اہم نکات سمجھائے اس کےعلاوہ s.o.p کا خیال رکھنے کا ذہن دیا ۔

اسی طرح شعبہ تقسیمِ رسائل کے تحت 7 اگست 2021 ء کو لانڈھی کابینہ کورنگی ساڑھے 3 میں کابينہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول بہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ تقسیم رسائل کرنےکا ذہن دیا نیزماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کا طریقہ بھی سکھایا اور آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔