اسلامی بہنوں  کے دینی کاموں کا اجمالی جائزہ درج ذیل ہے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:6ہزار73

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:67ہزار825

روزانہ امیراہل سنت برکاتہم العالیہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:85ہزار525

مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کی تعداد:4ہزار88

مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:47ہزار252

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعا ت کی تعداد:8ہزار966

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعا میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد :2 لاکھ 32 ہزار783

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:19ہزار165

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:5لاکھ 22ہزار266

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:52ہزار638


دعوت ِاسلامی کے تحت 8 اگست 2021ءکو شیخوپورہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں پاکستان سطح  کی ذمہ دار ، ریجن سطح فنانس ڈیپارٹمنٹ نیز ریجن سطح ڈونیشن بکس اور شیخوپورہ زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےکےحوالےسے مدنی پھول دیئے نیز شعبہ جات کو مضبوط بنانے سےمتعلق مدنی پھول دیئے اورسنتوں بھرے اجتماعات میں مکتبۃالمدینہ کے بستے لگانے کاہدف دیا۔مزید تقرریاں مکمل کرنے کابھی ذہن دیاجس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 8 اگست 2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون کا ماہانہ زون سطح کامدنی مشوره ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نےتقسیم کاری کے موضوع پر بیان کیااور ذمہ داراسلامی بہنوں کو نعم البدل تیار کرنے، ماتحتوں کی تربیت کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا ۔ محرم الحرام کے نکات سمجھائے نیز فنانس ڈیپارٹمنٹ، کفن دفن اور دیگر شعبہ جات پر بھی کلام ہوا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اگست 2021ء بروز جمعرات داتا صاحب کابینہ کی ڈویژن سبزہ زار کے علاقے گنج بخش میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں  کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائےنیز ڈویژن نگران علاقہ ذمہ دار اور اسپیشل پرسنز زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ان کےجدول بتائے۔مزید غسل میت ٹیسٹ دینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کی ۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت7 اگست 2021ء کو جنوبی لاہور زون میں ماہانہ مدنی مشورے کاسلسلہ ہوا جس میں زون مشاورت، کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے اورکارکردگی شیڈول بہتر کرنے کا ذہن دیانیزکارکردگی وقت پر جمع کراوانے کی ترغیب دلائی ۔ اس کےعلاوہ کارکردگی فارمز بھی سمجھائے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 7اگست2021ء کو حیدرآباد زون کی حیدرآباد کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت ، ڈویژن نگران اور مشاورت نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کی دینی کام کوکرنےکےحوالےسےتربیت کی نیزہفتہ وار رسالہ کارکردگی اور دینی کاموں کی کارکردگی میں اضافےکا ذہن دیا۔اس کےعلاوہ کارکردگی شیڈول پربھی کلام ہوا اورنمایاں کارکردگی پر صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار کی طرف سےآئے ہوئے ہوئے تبرکات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 7اگست2021ء بروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 1 محمود آباد کابینہ میں کابینہ نگران  اسلامی بہن نے اپنی کابینہ مشاورتوں کا آن لائن مدنی مشورہ لیا۔

اس دوران کابینہ نگران اسلامی بہن نے کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبےکےدینی کاموں میں بہتری لانے اور مشاورتیں مکمل کرنے کا ذہن دیا نیزدینی کام کورس کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ آخر میں تمام ڈویژنزمیں شعبے کے مدنی پھول پہنچانے کا ہدف دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  7 اگست 2021 ء کوکراچی ایسٹ زون 1لانڈھی کابینہ کی ڈویژن کورنگی 3 میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تاڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نےتقسیم کاری کے مدنی پھول پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کو کرنے کےحوالےسےتربيت کی نیزکار کردگی جدول پر کلام کرتےہوئےنیو کار کردگی فارم سمجھائے اورڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو محرم الحرام کے اہم نکات سمجھائے اس کےعلاوہ s.o.p کا خیال رکھنے کا ذہن دیا ۔

اسی طرح شعبہ تقسیمِ رسائل کے تحت 7 اگست 2021 ء کو لانڈھی کابینہ کورنگی ساڑھے 3 میں کابينہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی جدول بہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ تقسیم رسائل کرنےکا ذہن دیا نیزماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کا طریقہ بھی سکھایا اور آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اگست 2021 ء کو  گلشن اقبال کابینہ کراچی میں کابینہ سطح پر ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کرنے اور اِزْدِیاد حُبّْ کارکردگی کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور تین دن پر مشتمل ذکرِ شہادت اجتماع کی دعوت عام کرنے کا ہدف دیا نیزکابینہ مشاورتوں کی طرف سے کئےجانےوالےسوالات کے جوابات دیئے۔اس کےعلاوہ شعبےمیں بہتری لانے اوررسالہ کارکردگی کی بَروقت انٹر کرنے کی ترغیب دلائی ۔مزید مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہرانگریزی ماہ کی یکم تاریخ کو نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے پر بھی خصوصی توجہ دلائی جس پر سب اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  7 اگست 2021 ء کو صحرائے مدینہ کی کابینہ تھانہ بولاخان کراچی میں کابینہ سطح پر مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے تقسیم کاری کے موضوع پر بیان کیا ۔اس کے علاوہ رسالہ کارکردگی انٹر کرنےاور علاقائی دورہ مضبوط کرنے کاہدف دیا نیز پُرانی اسلامی بہنوں سے رابطہ مضبوط کرنے، وقت پر کاکردگی دینے اور تین دن پر مشتمل دعائے شفاء اجتماع کرنے کا ذہن دیا مزید دینی کاموں کے متعلق اہم نکات اور محرم الحرام کے فضائل بھی بتائےجس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے وقت پر کارکردگی دینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  7 اگست 2021 ء کوکوئٹہ زون کی کوئٹہ کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے محرم الحرام میں ہونےوالے اجتماع ِذکرِ شہادت کے نکات سمجھائے اور اسلامی بہنوں کےسابقہ کارکردگی شیڈول کاجائزہ لیتےہوئے وقت پر کارکردگی دینےکاذہن دیا نیز دینی کاموں کی تحریکیں، رسالہ کارکردگی، علاقائی دورہ اورسنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


جوہر ٹاؤن لاہور ریجن میں قائم جامعۃ المدینہ گرلزمیں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد 

Wed, 11 Aug , 2021
4 years ago

دعوتِ اسلامی کے تحت 7 اگست 2021ءکو جوہر ٹاؤن لاہور ریجن  میں قائم جامعۃ المدینہ گرلزمیں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسےنکات بتائے اور کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانےکاذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنےاور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں باقاعدگی سےشرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔