دعوتِ اسلامی کے تحت 5اگست 2021 ءبروز جمعرات کراچی
ساؤتھ زون 1 محمودآباد کابینہ کی ڈویژن
اعظم بستی میں چہلم کےسلسلے محفل نعت کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’قناعت ‘‘کے
موضوع پر بیان کیااور محفل نعت میں موجود خواتین کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیاجس پر انہوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔آخر میں مکتبۃالمدینہ کےمطبوعہ
رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 5اگست 2021 ء بروزجمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران،
کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران سمیت 16 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے تقسیم کاری کے فوائد سے آگاہ کیا اور دینی کام کو بڑھانے
کے لئے اسلامی بہنیں تیار کرنے کا ذہن دیا نیزاسلامی بہنوں کو ذمہ داریاں دیکر اُن
کی تربیت کرنےکاہدف دیانیز پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری رکھنے پر توجہ دلائی اور زیادہ
سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے منسلک کرنے کے لئے محافلِ نعت منعقد کر کے
اُنہیں دینی ماحول سے قریب کرنے کا ذہن دیا۔
روزانہ ہماری ذات سے دینی کام میں کیا فائدہ
ہوا۔ اس بارے میں اپنا جائزہ کرنے کی ترغیب دلائی۔ نرمی ، شفقت اور عاجزی اپنانے
اور امیرِ اہل سنّت کی زندگی کو اپنے لئے عملی نمونہ بنانے کے حوالے سے مدنی پھول
دئیے۔ ’’ آئیےدینی کام سیکھیں‘‘ کورس میں شرکت کرنے اور ذیلی سطح تک کی
تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کی ترغیب دلائی نیز ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو محرم الحرام
کے خصوصی اجتماعات کی تیاری کرنے اور معلمات، و مبلغات بڑھانے کے اہداف دئیے۔ مزید
اپنے لئے مسجدِ بیت بنانے اور دوسری اسلامی
بہنوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔ آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی
کاموں کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار بھی کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اگست 2021 ء بروز جمعرات
کراچی ساؤتھ زون 1 محمود آباد اور
رنچھوڑلائن کابینہ میں آن لائن مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں ڈویژن نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کو تین دن پر مشتمل اجتماع کے مدنی پھول بتائےاور ماہانہ کارکردگی پر کلام کرتےہوئے ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط کرنے کے حوالےسےنکات بتائے جس پر ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے نیتیں
کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت5 اگست 2021ءبروز جمعرات بن قاسم زون گُلشن حدید فیز 2 کراچی
میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں علاقہ تا کابینہ سطح کی نگران سمیت کم و بیش
10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران
اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی تقسیم کے تعلق سے نکات بتائے اور تقسیم کاری کی ضرورت اور اہمیت بتاتے ہوئے بروقت کارکردگی جمع کروانےکاذہن دیانیزدینی کام میں بہتری لانےکےحوالے سے مدنی پھول دئیے۔ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات اور بڑی اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اجتماعات بڑھانے، تقسیم
کاری کے مطابق جدول پر عمل کرنے اور کارکردگی وقت پر دینے کی نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 5اگست 2021 ءبروز جمعرات کراچی ساؤتھ زون 2 میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر
محفل نعت کاانعقادہوا جس میں شعبہ تعلیم کی زون اور ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں سمیت تقریبا 15 شخصیات نے شرکت کی۔
ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے’’ نیکی کی دعوت‘‘
کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےتحت ہونے والےکورسز
کےبارے میں آگاہی دیتےہوئے3 دن پر مشتمل کورس بنام ’’ فرض علوم ‘‘ کرنےکاذہن دیا ۔آخر میں دعا کروائی نیز شخصیات نےکورس کرنے کی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اگست 2021 ء کو کوئٹہ زون
جناح کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے دینی کام کرنےکےحوالے سےاسلامی بہنوں کو نکات سمجھائے نیزماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے 8 دینی کاموں کے ماہانہ
کارکردگی فارم سمجھائے اورکُل منسلک کی
فہرست تیار کرنے کی ترغیب دلاتےہوئے دینی کاموں میں بہتری لانےکی ترغیب دلائی ۔اس کےعلاوہ سنتوں بھرےاجتماعات اور علاقائی دورے میں شرکت کرنےکا ذہن دیا۔مزید ہفتہ وار
رسالہ کارکردگی بڑھانے کا ہدف دیا اورماہ
محرم الحرام کی فضیلت بتاکر ’’اجتماع ذکر شہادت‘‘ کے نکات سمجھائے نیز
دعائے شفاء اجتماع کے مدنی پھول بھی بیان
کئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 31 جولائی 2021 ءبروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ
ٹاؤن کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادکیا گیا جس میں ڈویژن نگران
اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے دعائے شفاء اجتماع
کےحوالےسےاسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور اس خصوصی اجتماع کی پیشگی دعوت جلد از
جلد ذیلی سطح تک عام کرنےکاذہن دیا ۔ کورس
بنام ’’آیئےدینی کام سیکھیں‘‘ کرنے
اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شرکت کروا کر
تربیت حاصل کرنے کا ذہن دیا ۔مزید کارکردگی جدول وقت پر جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے تحت 4 اگست 2021ءکو
جھنگ زون کی کابینہ جھنگ میں بذریعہ کال ماہانہ
مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں شعبہ ذمہ دار اور ڈویژن نگران و ذیلی حلقہ کی ذمہ
دراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو
کارکردگی فارمز کے مطابق وقت پر کارکردگی دینے کا ذہن دیانیز دینی کام کورس بھر پور
انداز میں کروانے کی ترغیب دلائی ۔ ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کو بڑھانے کا ذہن دیا
جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
کراچی کے علاقے میٹھا در
ذیلی حلقے نور مسجد میں ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع کاانعقاد
دعوت
اسلامی کےزیراہتمام 4 اگست 2021ء
کو علاقےمیٹھا در ذیلی حلقے نور مسجد میں ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت
کی ۔
عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’ توکل ‘‘کے موضوع پر بیان
کیا اوراسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے
دینی کاموں کےبارے میں بتاتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا۔اختتام پرعلیحدہ سےانفرادی کوشش کرتےہوئےاسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی ذمہ داریاں
لینے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت29جولائی 2021 ء بروزجمعرات لیاری کابینہ کی ڈویژن موسٰی لین علاقہ
پکچر روڈ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن نگران، علاقائی نگران اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے کامیابی کے راز اور ترقی کے مدنی پھول بیان کئےمزید
نیز اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کے
حوالے سے تربیت کرتےہوئےبروقت کارکردگی جمع کروانےکاذہن دیا اور اہداف بھی دیئےجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کرتےہوئے
وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی نیت کی۔
کراچی ریجن بِن قاسم زون قائد آباد کابینہ کی جولائی
2021ء کے تیسرے ہفتے کی کارکردگی
1 پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 65
آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:
123
گھر درس دینے اسلامی بہنوں کی تعداد: 71
روزانہ 1200
مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 155
روزانہ 313 مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 429
مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 76
نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 21
تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 39
نیک اعمال رسالہ کی جائزہ تحریک میں شامل ہونےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 84
ہفتہ وار رسالے کامطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد: 2000
Dawateislami