دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون اور ساؤتھ سینٹرل  زون1 بمقام ادریس گارڈن میں ماہانہ مدنی مشوروں کاانعقادہواجن میں زون نگران و زون مشاورتوں اورکابینہ نگران و کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہنوں نے ’’نرمی‘‘کے موضوع پر بیانات کئےاور ذمہ داراسلامی بہنوں کوقربانی کے کھالوں کےاہداف دئیے نیز دیگر دینی کاموں کے حوالے سے نکات بتائےاور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کوئٹہ خضدار کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ مشاورت و ڈویژن  نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مشاورت و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو ذولحجۃ الحرام میں ہونےوالےدینی کاموں کے نکات سمجھائے اور کارکردگی وقت پر دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میںریجن مشاورتوں اور زون تا ڈویژن سطح کی  ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور ما تحت کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی ترغیب دلائی نیز علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور شعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت ہونے والے رہائشی کورسز کے ایڈمشنز بڑھانےکے حوالےسے اہداف دیئے ۔ رمضان ڈونیشن کی کارکردگی پر ذمہ داراسلامی بہنوں کو رسائل اورمقدس تبرکات تحفے میں پیش کئے۔


دعوت اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں سکھر زون کی سکھر کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون تا ذیلی سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی کے مدنی پھول‘‘ کےموضوع پر بیان کیااور دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسےنکات بتائےنیز اسلامی بہنوں کی طرف سےکئےجانےوالےسوالات کےجوابات بھی دیئےاور ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کرنےکےمتعلق مدنی پھول بتائےجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن لیہ زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا پاکستان نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں لیہ زون تاڈویژن سطح کی نگران مع مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’ اصلاح کے مدنی پھول‘‘ کےموضوع پر بیان کیانیزاسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کام کرنے کے فوائد بتائے جبکہ ہفتہ واررسالہ کارکردگی کی سافٹ ویئر میں انٹری کو مضبوط بنانے اور وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا ۔ذیلی سطح کی تقرری مکمل کرنے کی ترغیب دلاتےہوئےاہداف بھی دیئےنیز لیہ زون کی کابینہ فتح پور کی نئی ڈویژن میں دینی کام شروع کروانے کی نیتیں بھی کروائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن میانوالی زون کی ڈویژن چشمہ کالونی میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہواجس میں چشمہ کالونی کی ذمہ دار اور شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’انفرادی عبادات‘‘کے موضوع پر بیان کیااورشخصیات اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنےکاذہن دیتےہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ ایک ٹیچر اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت ہونےوالےدینی کاموں میں حصہ لینے کی نیت پیش کی۔


ملتان ریجن میں ماہِ جون 2021ءمیں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی ایک نظر میں ملاحظہ ہوں:

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے وابستہ ہونےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:354

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:8 ہزار 745

امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا بیان سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:13 ہزار421

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 285

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 ہزار564

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:1 ہزار102

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 29 ہزار560

ہفتہ واررسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 60 ہزار418


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں سیالکوٹ زون میں قائم دارالمدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی میں تربیتی سیشن منعقد ہوئے جن  میں شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےوہاں موجود مدنی عملے کی کارکردگیوں کاجائزہ لیتےہوئےانہیں دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیااور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز شعبہ شارٹ کورسز کےتحت ہونےوالےکورسز کرنےکاذہن دیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف بھی پیش کئے ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلے دنوں گجرات زون کے شہر لالہ موسیٰ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کھاریاں ، پھالیاں منڈی بہاؤالدین اور  گجرات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے کے اہداف دیئےاور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی سافٹ ویئر میں انٹر کرنے کی ترغیب دلائی نیز کفن دفن کا ٹیسٹ دینےاور روحانی علاج کے بستےلگانےکےاہدا ف دیئےاس کےعلاوہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کےمضامین لکھنے کا ذہن دیتےہوئے کارکردگی شیڈول وقت پرجمع کروانےاور اتحاد واتفاق کے ساتھ دینی کام کرنے کا جذبہ دلایا۔


پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان زون میں مدنی مشورےکاانعقاد

Tue, 13 Jul , 2021
4 years ago

دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’ تربیت کی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کی سابقہ ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئےسابقہ اہداف کا فالواپ بھی کیا نیز سافٹ ویئر میں ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کا اندراج کرنے اور زون و کابینہ سطح پرتقرریاں مکمل کرنے کےحوالے سےذہن سازی کی ۔اس کے علاوہ نئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے کے حوالےسےاہداف بھی دیئے ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں راولپنڈی میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاکستان دفتر للبنات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت ِ اسلامی نے ’’ بدگمانی کے نقصانات اوراس سے بچنے کے فوائد ‘‘ کےموضوع پربیان کیا اور اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دفتری نظام میں بہتری لانےکےحوالےسےنکات بیان کئےنیز مدنی عملے کی اسلامی بہنوں کی طرف سےکئےجانےوالےسوالات کےجوابات بھی دیئے۔ 


) دعوت اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں سیالکوٹ زون کے ڈویژن ڈسکہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں علاقہ پسرور،بجوات اوروزیر آباد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے کےحوالےسے اہداف دیئے اور اصلاح اعمال و کفن دفن تربیتی اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیزاپنے علاقے میں نئے جامعۃ المدینہ للبنات کا آغاز کرنےکاذہن دیا ۔

2)اسی طرح عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن کا سیالکوٹ زون کے ڈویژن ڈسکہ میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز اور دارالمدینہ کی ناظمات کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے اہداف دیئے ۔