25 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن جڑانوالہ زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں کامدنی
مشورہ ہواجس میں زون مشاورت، کابینہ نگران
اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’عدل و انصاف‘‘کے
موضوع پر بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا نیز
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو بڑھانے اورنئی ڈویژن میں دینی کام کا آغاز اور
کابینہ سطح کی تقرریاں مکمل کرنے پر کلام ہوا۔مزیداہداف بھی طے ہوئےجبکہ ہر ڈویژن میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کو مضبوط
بنانے کا ذہن بھی دیا۔آخر میں اسلامی
بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف
بھی پیش کئے۔