دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلے دنوں گجرات زون کے شہر
لالہ موسیٰ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کھاریاں ، پھالیاں منڈی بہاؤالدین اور گجرات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو تقرری
مکمل کرنے کے اہداف دیئےاور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی سافٹ ویئر میں انٹر کرنے کی ترغیب دلائی نیز کفن دفن کا ٹیسٹ دینےاور روحانی علاج کے بستےلگانےکےاہدا
ف دیئےاس کےعلاوہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کےمضامین لکھنے کا ذہن دیتےہوئے کارکردگی شیڈول وقت پرجمع کروانےاور اتحاد واتفاق کے ساتھ دینی کام کرنے کا جذبہ
دلایا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل
خان زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے’’ تربیت کی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کی سابقہ ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئےسابقہ اہداف
کا فالواپ بھی کیا نیز سافٹ ویئر میں ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کا اندراج کرنے اور زون و کابینہ سطح پرتقرریاں مکمل کرنے
کےحوالے سےذہن سازی کی ۔اس کے علاوہ نئی
ڈویژن میں دینی کام کا آغاز کرنے کے حوالےسےاہداف
بھی دیئے ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ
دنوں راولپنڈی میں
مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاکستان دفتر للبنات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغۂ دعوت ِ اسلامی نے ’’ بدگمانی کے نقصانات اوراس سے بچنے کے فوائد ‘‘ کےموضوع
پربیان کیا اور اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دفتری نظام میں بہتری لانےکےحوالےسےنکات بیان کئےنیز مدنی
عملے کی اسلامی بہنوں کی طرف سےکئےجانےوالےسوالات کےجوابات بھی دیئے۔
) دعوت اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں سیالکوٹ زون کے ڈویژن
ڈسکہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں علاقہ پسرور،بجوات اوروزیر آباد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے
کےحوالےسے اہداف دیئے اور اصلاح اعمال و کفن دفن تربیتی اجتماعات میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی نیزاپنے علاقے میں نئے جامعۃ المدینہ للبنات کا آغاز کرنےکاذہن دیا ۔
2)اسی طرح عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن کا سیالکوٹ زون کے ڈویژن ڈسکہ میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز اور دارالمدینہ کی ناظمات کے
ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے اہداف دیئے ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ میں ماہانہ مدنی
مشورہ منعقد کیا گیا جس میں کابینہ نگران ،کابینہ مشاورت ،ڈویژن
نگران و ڈویژن مشاورت ذمہ دار سمیت 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی کے فوائد ‘‘کے
موضوع پر بیان کیا اور ماتحت اسلامی بہنوں کے ساتھ نرمی کرنے کا ذہن دیا نیز شیڈول
پر کلام کرتےہوئے شیڈول وقت پر جمع کرنے کی نیتیں بھی کروائی۔ مزیددعوتِ اسلامی کےشعبہ
شب و روز (News Department)کا تعارف کروایا
اور مدنی خبریں بنانے کے طریقے پر کلام کرتےہوئےمدنی خبریں وقت پر آگے بڑھانے کی
نیتیں بھی کروائیں۔ آخر میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے شعبے کے
تحت اپنی مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں کا مشورہ لیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کورنگی کابینہ
کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈویژن نگران، دینی حلقہ ڈویژن ذمہ دار اور
شعبہ جات کی اسلامی بہنوں سمیت 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کےاپڈیٹ نکات سےآگاہ کرتےہوئےماہانہ دینی حلقہ
لگانےکےحوالےسے ذہن سازی کی اور اس کےاہداف دیئےنیزشعبہ جات میں بہتری لانےکےحوالےسے
بھی مدنی پھول دیئے۔
دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں اور دیگر احوال سے
باخبر رکھنے کےلئے ایک شاندار نیوز ویب سائٹ لاؤنچ کی ہے جس کا نام ’’دعوتِ
اسلامی کے شب و روز ‘‘ (News Department)رکھا گیا ہے۔ اس شعبے میں متعدد کانٹینٹ رائٹرز
اپنی تحریری خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں اس ویب
سائٹ پر پورے ایک پروسس سے گزرنے کے بعد اَپلوڈ ہوتی ہیں، صرف ماہ جون 2021ء میں
پاکستان بھر کے مختلف شعبہ جات سے 471 خبریں وصول ہوئیں اورماہ جون 2021 ء میں ہی
اکثر مدنی خبریں اَپلوڈ کی گئیں۔
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون
2 سُرجانی کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 39 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئےان کو ذیلی سطح تک تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز
کابینہ مشاورتوں کے ماہ جولائی2021ء کے جدول بناتے ہوئے اسلامی بہنوں کی طرف سے
کئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے اور اجتماعات کومضبوط کرنے کا ذہن دیا۔ مزید جائزہ تحریک کے
نکات سمجھاتےہوئے اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 کھارادر کابینہ میں
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ
مشاورتوں ، ڈویژن نگران اور ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’نرمى کےفضائل ‘‘
کےموضوع پر بیان کیا نیز مدنی مرکز کی طرف سےآنےوالے اپڈیٹ نکات بتائے
اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لینےکاذہن دیا جبکہ دینی حلقوں اورہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون1صدر
کابینہ ڈویژن سلطا نہ آباد میں مدنی مشورہ کیاگیاجس میں ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’سُستی
کے نقصانات‘‘ کےموضوع پر بیان کیا نیز دینی کاموں کے
فوائد،وقت کی پابندی اور احساس ذمہ داری کے حوالے سے مدنی پھول دیئےنیزکارکردگی
شیڈول پر مضبوطی کے ساتھ عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کےزیراہتما م دنیا بھر میں دینی
کاموں میں بہتری لانےکےسلسلے میں مدنی مشوروں کانظام ہےجس کی وجہ سے دینی کاموں میں روز بروز الحمد للہ ترقی ہوں رہی ہےاسی سلسلہ میں کراچی کےعلاقے
محمودآباد کے ڈویژن منظور کالونی میں مدنی مشورہ ہواجس میں 7 ذمہ دار اسلامی بہنوں
نےشرکت کی ۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا مزید ذیلی حلقوں کو مضبوط
کرنے اور اپنے اہداف کو پورا کرنے کےحوالےسےذہن سازی کرتےہوئےہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کرنےاور مدنی مذاکرہ
دیکھنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
کراچی ساؤتھ زون 2 ماڑی پور کابینہ ڈویژن بلوچ
پاڑہ میں مدنی مشورےکاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 ماڑی پور کابینہ ڈویژن
بلوچ پاڑہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ تا ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نےتربیت کی اہمیت پر بیان کیا اور
فرض علوم پر تربیت حاصل کرنےکاذہن دیانیز شعبہ ازدیاد حُبّ اور تقرریوں پر گفتگو کرتےہوئے ذمہ داراسلامی
بہنوں سے تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف لئے۔
Dawateislami