دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں   حیدرآباد ریجن کے 3 ڈویژن( لاڑکانہ ،عمر کوٹ اور چھاچھرو ) میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

حیدرآباد ریجن نگران اسلامی بہن نےدینی کام مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے اورسفری شیڈول کے اہداف دیئے نیزجدول کے مطابق اپنے دینی کاموں کو بروقت کرنے کا ذہن دیا جبکہ اسلامی بہنوں کی طرف سے دینی کاموں کے متعلق کئےجانے والے سوالات کےجوابات دیئےاور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو مضبوط کرنے کے متعلق اہداف بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد کابینہ کے ڈویژن ٹنڈو  جام میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اورنرمی اپنانے کے حوالے سےمدنی پھول پیش کئے نیز دینی کام کرنےکےحوالےسے نکات بتائے اور کاکردگی فارم سمجھاتے ہوئے تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا مزید ہفتہ واررسالہ کارکردگی اور جائزہ کارکردگی میں اضافے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 4 جولائی  2021 ء بروز اتوار کا ٹھری میر واہ نیو ڈویژن میں دینی حلقےکاانعقادہواجس میں ڈاکٹرز اور اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’فرض علوم ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں آگاہی دیتےہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے اورمدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنے اچھے تاثرات پیش کئے اور نیت کی کہ دینی کاموں میں دعوت اسلامی کے ساتھ اپنا تعاون پیش کریں گی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت 8 جولائی 2021ء کو اسلام آباد  زون سیالکوٹ ڈویژن کالج روڈ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرابیان کیااور اسلامی بہنوں کونیکیوں کی حرص بڑھانے ، بزرگوں کے دنیا سے بے رغبتی ، نماز و قراٰن سے رغبت کے بارے میں بتاتےہوئےعمل پیراہونےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میںبذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں حیدرآباد ریجن نگران سکھر زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوںنے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے’’ نرمی کا پھل‘‘کے موضوع پربیان کیا اورمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کودینی کاموں کی کارکردگی سافٹ ویئر میں انٹر کرنے ، ہفتہ واررسالہ کارکردگی کی آن لائن سافٹ ویئر میں انٹری کرنےکےحوالےسےذہن سازی کی نیز نئی ڈویژن میں دینی کاموں کا آغاز کرنے اور تقرری مکمل کرنےکے اہداف دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  گزشتہ دنوں میرپور خاص زون میں ماہانہ مدنی مشورے کاسلسلہ ہواجس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی مدرسات زون مشاورتوں، کابینہ نگران اور کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا جس میں نرمی اپنانےکے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنےکے اہداف دیئے نیزشعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے متعلق کلام کرتےہوئےاسلامی بہنوں کو درست مخارج کےساتھ قراٰن پاک پڑھنے ، ٹیسٹ دینے ، ٹیسٹ دلوانے اورتربیت کرنےکے متعلق مدنی پھول دیئے ۔ اس کےعلاوہ شعبہ جات کو مضبوط کرنے کے لئے ہر ماہ طے شدہ مدنی مشورے میں کسی ایک شعبے پر خصوصی کلام کرنے کاہدف طے پایا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  جامعۃ المدینہ بھٹہ گوریاقصور زون ، دادو اور سیہون شریف کابینہ میں ماہانہ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں زون نگران کے ساتھ مدرسۃ المدینہ بالغات کی مدرسات اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا جس میں نرمی کی فضیلت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور تمام اسلامی بہنوں کو قربانی کی کھالوں کی بکنگ کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور تقرری مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔

شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے متعلق کلام کرتےہوئےمدرسات کو قراٰن پاک کو درست کرنے،ٹیسٹ دینے اور دلوانے کے متعلق نکات بتائےجس پر مدرسات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔ کابینہ نگران اسلامی بہن کو شیڈول مکمل کرنے کا ذہن دیا اور وقت پرجدول جمع کروانے کی نیتیں کروائیں نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو مضبوط بنانے کی ترغیب بھی دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون لکی مروت کابینہ کی رحمانی خیل ڈویژن میں ایک نئے مقام پر   سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہو اجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ ٔ دعوت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی ۔اجتماع پاک کے اختتام پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے ماہانہ ڈویژن مدنی مشورہ لیا جس میں نئی ڈویژن نگران اسلامی بہن کی تقرری ہوئی اور انہیں کارکردگی فارم سمجھانے کےساتھ ساتھ دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسےذہن سازی کی ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں جنوبی لاہور زون رائیونڈ کابینہ مصطفی آباد میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں  مقامی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےکےحوالے سے ذہن سازی کی اور خیر خواہی امت کاجذبہ دیتے ہوئے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں حصہ لینے ،مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز اچھی کار کردگی پرتحائف پیش کرتےہوئے دینی کاموں کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ فیضانِ عطار  بھینس کالونی کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ جات کی ذیلی تا زون سطح کی 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’احساس ذمہ داری‘‘ اور ’’نرمی‘‘ کے موضوعات پر مدنی پھول دیئے نیز دعوت اسلامی جیسی عظیم نعمت کی قدر کرنے کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ کُچھ دینی کاموں کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

شعبہ تعلیم زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کی اہمیت کو اسلامی بہنوں میں اجاگر کرنے اور اس شعبےکے تحت اداروں میں دینی حلقہ رکھنے نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دینے کےحوالے سے رہنمائی کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون ماڑی پور کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس  میں زون تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے کابینہ مشاورت کے شعبہ جات، علاقائی دورہ ، اصلاح اعمال اور دیگر دینی کاموں کےحوالےسے اسلامی بہنوں کونکات بتائے نیز تمام ڈویژن وذیلی مشاورتوں پرتقرر ی مکمل کرنے کا ہدف دیاجس پر اسلامی بہنوں نے تقرری مکمل کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر تعاون کرنے کی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں جیکب آباد ڈویژن میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں علاقہ تا ذیلی سطح تک کی نگران اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی شیڈول اور فنانس کے ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا نیزقربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالےسےاہداف دیئے اور شعبہ کفن دفن کےتحت ہونےوالےتربیتی اجتماع منعقد کرنےکے حوالےسے مدنی پھول دیئےجبکہ مدنی مذاکرہ کارکردگی کو مضبوط بنانے شارٹ کورسز کروانے اوراس کا ٹیسٹ دینے سے متعلق نکات دیئے آخر میں ڈونیشن بکس رکھوانے کےا ہداف بھی دیئے۔