دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ فیضانِ عطار  بھینس کالونی کراچی میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ جات کی ذیلی تا زون سطح کی 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’احساس ذمہ داری‘‘ اور ’’نرمی‘‘ کے موضوعات پر مدنی پھول دیئے نیز دعوت اسلامی جیسی عظیم نعمت کی قدر کرنے کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ کُچھ دینی کاموں کے اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

شعبہ تعلیم زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کی اہمیت کو اسلامی بہنوں میں اجاگر کرنے اور اس شعبےکے تحت اداروں میں دینی حلقہ رکھنے نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دینے کےحوالے سے رہنمائی کی۔