دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 21 اکتوبر  2021ء کو لانڈھی کابینہ کراچی کی چھ ڈویژنز میں دینی حلقوں کاسلسلہ رہا جن میں کم و بیش 416 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن تا علاقائی سطح کی اسلامی بہنوں نے’’علم دین سیکھنے اورسکھانے کی ضرورت و اہمیت‘‘ کےموضوع پرسنتوں بھرےبیانات کئے جس میں دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنےکاذہن د یاگیا۔ مزید ٹیلی تھون جمع کرنے کے حوالے سے بھی نیتیں کروائیں گئیں جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کااظہارکیا ۔


دعوتِ اسلامى کے شعبہ محفلِ نعت کے زیرِ اہتمام 23 اکتوبر 2021ء  بروز ہفتہ کراچى ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ علاقہ رشیدہ آباد کے ایک گھر میں محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں 50 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس محفلِ نعت میں ڈویژن مشاورت علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن اور ڈویژن مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامى بہن نے’’ صدقات اور راہِ خدا میں خرچ کرنے ‘‘کے موضوع پر بیانات کئے اور ٹیلی تھون میں بھرپور حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر کئی اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ رقم بھی جمع کروائی نیز کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی اچھى اچھى نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ محفلِ نعت زیر اہتمام 23اکتوبر 2021ءبروز ہفتہ کراچی ساؤتھ زون 1 صدر کابینہ کے علاقے جمشید روڈ میں محفلِ نعت منعقد کی گئی جس میں زون نگران سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر صاحبزادیِ عطّار سلّمھا الغفار نے ’’ حضور ﷺ کی امت سے محبّت‘‘ کے موضوع پر بیان فرمایا اور اطاعتِ مصطفیٰ ﷺ کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون کی بھی نیتیں کروائی جس پر بعض اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ رقم جمع کروائی۔ آخر میں زون نگران اسلامی بہن نے دعا کروائی۔ اجتماع کے اختتام پر صاحبزادیِ عطّار سلّمھا الغفار نے عوام اسلامی بہنوں سے ملاقات بھی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021 ءبروز  جمعرات کراچی بن قاسم زون میمن گوٹھ کابینہ ڈویژن میمن گوٹھ میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن سطح ذمہ دار سمیت 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے فقہ اور علم دین سیکھنے اور سکھانے کے موضوع پر بیان کیا نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دینی حلقے میں لانے کا ہدف دیا۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں کو گھر درس جاری کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2021ء کو گلستان جوہر کابینہ کے علاقے بختاور کالونی کراچی میں دیار مصطفی کے مقام پر مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں علاقہ نگران، ذیلی نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

گلستان جوہر کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ محبتِ مرشد ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے مرشد کی اطاعت کرنے اور دینی کاموں کو اچھے انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی۔ مزید ربیع الاول کے دینی کاموں کا فولواپ لیا اور علاقائی دورے میں شرکت کرنےنیزروزانہ رسالہ نیک اعمال سے جائزہ کرنے کا ذہن دیا ۔ ساتھ ہی ٹیلی تھون جمع کرنےکے حوالے سے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے کوششیں تیز کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


    دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 24 اکتوبر 2021ء پاکپتن زون، کابینہ بنگہ حیات کی ڈویژن بنگہ حیات کے علاقے نانکپور اور کمہاری والہ میں محافل نعت کا انعقاد ہواجن میں نگران کابینہ ، کابینہ مشاورت اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’ دوردِپاک کی برکتیں اور رسولُ اللّٰهﷺ کی آمد‘‘ کے موضوع پر مشتمل بیانات کئے ۔اس کے علاوہ دینی کام کرنے خصوصا ًسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیااوراسلامی بہنوں کوجامعۃالمدینہ گرلزمیں داخلے کی ترغیب دلائی۔اس پر 2 اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ داخلہ کی نیت پیش کی۔ آخر میں ٹیلی تھون کی بھی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون جمع کرنےکی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021 ءبروز جمعرات بن قاسم کابینہ ڈویژن عبداللہ گوٹھ کراچی میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں ڈونیشن باکس، اصلاح اعمال، علاقائی  دورہ اور بستہ ذمہ دار سمیت 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’علم دین سیکھنے کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر مدنی پھول دیئے اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی ٹیلی تھون مہم پر بھی کلام کیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021 ءبروز جمعرات کراچی بن قاسم زون قائد آباد کابینہ ڈویژن شفیع محمد گوٹھ میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں کابینہ نگران، ڈویژن نگران، علاقہ ذمہ دار سمیت 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

٭دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ کراچی بن قاسم زون قائد آباد کابینہ ڈویژن مجید کالونی میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں شارٹ کورسز کی زون نگران، کابینہ نگران، شعبہ علاقائی دورہ کی کابینہ نگران اور شعبہ ڈونیشن بکس کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں سمیت کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورسز زون نگران اسلامی بہن نے’’ علم دین سیکھنے سکھانے کے فضائل‘‘ کےموضوع پربیان کیا نیز فرض علوم کا سلسلہ ہوا جس میں وقف کے مسائل بیان کئے گئے ۔ اس کے علاوہ دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی ٹیلی تھون مہم پر بھی کلام کیا اور ٹیلی ٹھون میں حصہ لینے ، شارٹ کارسز کرنے کا ذہن دیا۔ مزید اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ گرلز میں داخلے کروانے کے اہداف دیئے جس پر حاضرین اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ میں داخلے کروانے نیز ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021 ء کو گلزار ہجری کابینہ ڈویژن ابوالحسن کراچی میں دینی حلقہ کا انعقاد ہوا ، دینی حلقے میں فقہ میں وضو کا طریقہ بتایا گیا جبکہ شجرہ شریف سے ایک شعر کی وضاحت کے ساتھ ساتھ ایک ورد بھی یاد کروایا گیا۔

اس کے بعد زون نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان میں’’ علم دین کے فضائل‘‘ اور دینی حلقے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ہرماہ پابندی سے دینی حلقے میں شرکت کرنےاور دوسروں کو ترغیب دلا کر لیکر آنے کی نیتیں کروائیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 24اکتوبر2021ء  بروز اتوار شجاع آباد زون میلسى اطراف کابینہ ڈویژن جہانیاں میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں زون کا ماہانہ سطح کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورتوں اور کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’سستى کے نقصانات ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ سالانہ ڈونیشن پر کلام کرتے ہوئے اسلامى بہنوں کو آئندہ کےلئے اہداف دیئے۔ بعدازاں ماہانہ کارکردگی شیڈول وقت پر دینے کا ذہن دیا اس پر سب اسلامى بہنوں نے اچھى اچھى نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021ء کو فیصل آباد ریجن میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون جمع کرنےکے مدنی پھولوں پر کلام کیا نیز ہر ہر زون کی سابقہ سال کی ٹیلی تھون کی کارکردگی بتائی اور سابقہ سال سے ڈبل کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز( اسلامی بہنیں ) کےزیر اہتمام 22 اکتوبر 2021ء بروز جمعہ پاکپتن زون بنگہ حیات کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکپتن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو بروقت مدنی خبریں دینے کا ذہن دیا اورمدنی خبریں بنانے کےحوالے سے تربیتی نکات بتائے۔ مزید آخر میں اسلامی بہنوں کو تحریری مقابلہ میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21اکتوبر 2021ء کو پاکپتن زون، بنگی حیات کابینہ ڈویژن بنگہ حیات میں محفلِ نعت کا انعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا، اس کے بعد کابینہ مشاورت ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے آئندہ کےلئےاہداف دیئے۔ انہوں نے صدقہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور دیگر مدنی پھول پیش کئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021ء کو پاکپتن زون، بنگی حیات کابینہ کی ڈویژن بنگہ حیات کے علاقے چکبیدی میں اجتماع ذکر و نعت کاسلسلہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت مکتبۃالمدینہ کی ذمہ داراسلامی بہن نے ’’ محبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا ۔ اسلامی بہنوں کو مزید مدینہ منورہ سے محبت کرنے پر مدنی پھول پیش کئے نیزماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 اکتوبر 2021ء کوپاکپتن زون بنگہ حیات کابینہ میں دینی حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں 38 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ علم دین سیکھنے سکھانے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو 12دن کے رہائش کورس اور جامعۃ المدینہ گرلز میں داخلوں کے حوالے سے ذہن دیا جس پر انہوں نے داخلوں کی نیتیں پیش کیں۔مزید ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےسے متعلق تربیتی مدنی پھول بھی دیئے۔

٭علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 اکتوبر 2021ء کو پاکپتن زون، فرید کوٹ کابینہ ڈویژن فرید پور کے ذیلی حلقہ کمہاری والا میں محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’ حُسنُ جمالِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں گلستان جوہر کابینہ کے علاقہ رابعہ سٹی کراچی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکا انعقاد ہواجس میں علاقہ کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ سستی کے نقصانات ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے سستی کے اسباب اور اس سے بچنے کے طریقے بتائے۔ مزید ربیع الاول کے نکات سمجھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے کاذہن دیا اور تقسیم رسائل کرنے کے اہداف دیئے۔