دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1صدر کابینہ جمشید روڈ میں محفلِ نعت
منعقد ہوئی جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
صاحبزادیِ عطّار سلّمھا الغفار نے ’’حضور
ﷺ کی امت سے محبّت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اطاعتِ مصطفیٰ ﷺ کا ذہن دیا ۔ اس
کے علاوہ ٹیلی تھون کی نیتیں کروائیں جس پر بعض اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ رقم جمع
کروائی۔ آخر میں زون نگران اسلامی بہن نے رقت انگیز دعا کروائی۔ اجتماع کے اختتام پر صاحبزادیِ
عطّار سلّمھا
الغفار
نے اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور تحائف
دئیے۔
کراچی
ساؤتھ زون 1 گلشن اقبال کابینہ ڈویژن بہادر آباد میں اجتماع میلاد کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت 26 اکتوبر 2021ء کوکراچی ساؤتھ زون 1 گلشن اقبال کابینہ ڈویژن
بہادر آباد کے علاقے شرف آباد میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیاجس میں کم وبیش 60
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’شانِ مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر بیان
کیا اور ٹیلی تھون مہم کے سلسلے میں صدقے کے فضائل بیان کرتے ہوئے خوب صدقہ و
خیرات کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ
کی کاوشوں کے بارے میں بتایا جس پر ہاتھوں
ہاتھ اسلامی بہنوں نے 21 ٹیلی تھون کے یونٹ لئے نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 25 اکتوبر 2021ء بروز پیر
کراچی ساؤتھ زون 2 کھارادر کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد کیا گیا جس میں ذیلی تا ڈویژن سطح تک کی نگران مع مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ’’صدقے کےفضائل ‘‘کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو بھرپور ٹیلی تھون جمع کرنےکا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت29 اکتوبر 2021 ءبروز جمعہ مظفر آباد زون کی کیل کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلام
آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا
بیان کیا۔بیان کے بعد دینی کام کرنے والی اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے سلسلے میں مدنی
چینل پر چلنےوالی نشریات سننے کی ترغیب دلائی نیز دو نئےمقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات کے آغاز کی
ترغیب دلائی۔ اس سلسلے میں ہونے والے اہم دینی کاموں سے متعلق ترغیبی نکات بھی
بیان کئے۔ ہفتہ وار اجتماع کا شیڈول سمجھایا اور وقت پر کابینہ نگران اسلامی بہن کو
کارکردگی دینے کا ذہن بھی دیا۔ چار اسلامی بہنوں نے 15 نومبر 2021ء سے مدرسۃالمدینہ گرلز کے تحت ہونے والے کورس میں اور دو اسلامی بہنوں نے مظفر آباد
دارالسنہ للبنات میں ہونے والے کورسز کرنے
کی نیتیں بھی پیش کیں۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اکتوبر 2021 ء بروز جمعرات مظفر آباد زون کی نیلم
کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس
میں کابینہ و ڈویژن سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے نکات
سمجھائے نیز اس سلسلے میں ہونے والے اہم دینی کاموں سے متعلق ترغیبی مدنی پھول بیان کرتے ہوئے اس کے اہداف دئیے جبکہ کابینہ نگران اسلامی بہن سے مختلف دینی کاموں کی کارکردگی سے متعلق کلام
بھی کیا ۔ اس کے علاوہ دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے لئے ہاتھوں ہاتھ 8 اسلامی
بہنوں کا تقرر کر کے ان کو دینی کام
سمجھائے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام یکم نومبر 2021ء کو میر پور کشمیر زون کی ہجیرہ کابینہ میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلام
آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’سستی کے نقصانات‘‘کے موضوع پر ترغیبی بیان
کیانیز مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور ٹیلی تھون سے متعلق اہم نکات بیان کئے۔ بعدازاں ٹیلی تھون میں پچھلے سال سے زیادہ ڈونیشن کرنے
کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیااوراہداف بھی دئیے۔
جھنگ
زون، جھنگ کابینہ کی ڈویژن نیا شہر سمیت ملک بھر میں محافل ِنعت کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام یکم نومبر 2021ء کو (جھنگ زون علاقہ سول
لائن، بھوانہ
کابینہ کی ڈویژن ونوکہ، منکیرہ کابینہ کی ڈویژن 214 پلی،
لاڑکانہ کابینہ کی واڑھ ڈویژن، کلفٹن کابینہ ڈویژن
کلفٹن)
میں محافل ِمیلاد کا انعقاد ہوا جن میں مقامی ذمہ دار سمیت عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ’’ سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم ‘‘کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو علم دین سیکھنے اور اسلامی
بہنوں کےمدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کاذہن دیا۔مزید ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور
ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 30 اکتوبر 2021ء کو بذریعہ مدنی چینل نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری کاسنتوں بھرا بیان ہو اجس میں مدنی چینل پر (فرید کوٹ کے ذیلی حلقہ جامعہ
سلطانیہ، لیہ زون جامعہ فاطمۃالزہراء، جھنگ کابینہ میں 3
مقامات پر، جھنگ زون اور بھوانہ
کابینہ)
کی تقریباً 262 اسلامی بہنوں نے سننے کی سعادت حاصل کی ۔
اس
موقع پر نگران شوریٰ نے ’’
ٹیلی تھون ‘‘ کےموضوع پر
بیان کیاجس میں مدارس المدینہ و جامعۃ
المدینہ کےنظام کو چلانے کےحوالے سےاور علم دین کو معاشرے میں مزید عام کرنےکے
ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانےکاذہن دیا اور دعوت اسلامی کے ساتھ دیگر دینی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 27 اکتوبر2021 ءبروز بدھ مظفر آباد کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا
جس میں زون تا ڈویژن نگران و مشاورت کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اسلام
آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی
بہنوں کوٹیلی تھون جمع کرنےکےحوالےسے نکات
سمجھائے اور دینی کاموں سے متعلق ترغیبی
نکات بھی بیان کئے اور اہداف دیئے۔ اس کے
بعد کابینہ نگران اسلامی بہن نے مختلف
دینی کاموں کی کارکردگی سے متعلق کلام کیا اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے لئے تقرری
مکمل کرنے کا ذہن بھی دیا۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پنڈی اسلام آباد زون میں مدنی مشورےکا سلسلہ
ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے نکات
سمجھائے اور اس سلسلے میں ہونے والے اہم دینی کاموں سے متعلق مدنی پھول دیئے نیز
کابینہ نگران اسلامی
بہن سے مختلف دینی کاموں کی کارکردگی سے متعلق کلام بھی کیا ۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26 اکتوبر 2021 ء
کو بہادرآباد میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن
کے گھر محفلِ نعت کاانعقادہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت دیگر مقامی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے وہاں ’’
شانِ مصطفیٰ و سخاوتِ مصطفیٰﷺ‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا
اور ٹیلی تھون جمع کرنےکی ترغیب دلائی ۔بیان
کے آخر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا ۔
دعوتِ
اسلامی کی طرف سے 27 اکتوبر2021ء کو علاقہ پیر کالونی کے
ذیلی حلقے میں علاقاقی دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
ہمراہ گھر گھر جا کر مقامی اسلامی بہنوں
پر انفرادی کوشش کی اورانہیں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔
٭اسی
طرح 27 اکتوبر2021ء کو علاقہ پیر کالونی
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کاانعقا دہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے’’ آقا کریمﷺ کی امت سے محبت‘‘ کےموضوع پربیان کیا۔ اجتماع
میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی چینل دیکھنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا ۔ آخر میں اسلامی بہنوں
سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں پابندی سے آنے کی دعوت دی ۔
٭دوسری
جانب 27 اکتوبر 2021ء کو نگران عالمی مجلس
مشاورت نے کارکردگی آفس کی اسلامی بہنوں کے ساتھ فالو اپ
کے نظام پر مدنی مشورہ کیا جس میں دینی کاموں میں جو نیتیں کروائی جاتی ہیں اس کا
بروقت درست فالو اَپ ہو سکے اس پر مدنی
پھول پیش کئے ۔
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 29 اکتوبر2021ء کو ڈیفینس کابینہ میں محفل نعت کاانعقاد ہوا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع
پر عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن
نے’’ پیارے آقا ﷺکی شان و اختیارات‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا اور آخر میں اسلامی
بہنوں کو نماز کورس کرنے کی دعوت دیتےہوئےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ، ٹیلی تھون جمع کروانے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
ڈیرہ
اسماعیل خان زون لکی مروت کابینہ ڈویژن
رحمانی خیل میں مدنی مشورےکاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون لکی مروت کابینہ ڈویژن رحمانی خیل میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کوہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے نکات بتائے اور علاقوں میں دینی کاموں کو بڑھانے کےحوالےسے مدنی پھول
دیئے نیز تقرریاں پوری کرنے کے بعد اہداف بھی دیئےجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کااظہارکیا۔
Dawateislami