دعوتِ اسلامی کے تحت 7 نومبر 2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ ڈویژن رنگ پور میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اس کے بعد ٹیلی تھون جمع کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا۔ مزید گھر درس دینے اور تقسیم رسائل کی بھی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 7 نومبر2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان زون کے علاقے ضمیر آباد میں ایک شخصیت کے گھر محفلِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت دیگر مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعا کروائی ۔دورانِ بیان اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع پاک میں پابندی سے شرکت کرنے اور ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کے لئے ڈونیشن دینے کی ترغیب دلائی ۔

٭دوسری طرف دعوت اسلامی کے تحت 7 نومبر2021ء کو پہاڑ پور ڈویژن میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ آخر میں شخصیات خواتین کو ٹیلی تھون مہم میں ڈونیشن دینے کا جذبہ دلایا جس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  شب و روز ( اسلامی بہنیں) کی جانب سے 6 نومبر2021ء کو ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لکی مروت کابینہ کی شب و روز ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ شب و روز کے دینی کاموں کے متعلق اپڈیٹ نکات سمجھائے اور مزید ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 6 نومبر2021ء  کو لاہور ریجن ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کا ذہن دیا اور علاقائی سطح تک اپنے شعبوں کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی۔ مزید تمام کارکردگیاں وقت پر جمع کروانے اور خوب ٹیلی تھون جمع کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 5 نومبر 2021ء  بروز جمعہ کراچی ساؤتھ زون 2 ماڑی پور کابینہ میں ماہانہ کابینہ سطح کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران مع مشاورت اور ڈویژن نگران و مشاورت سمیت 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’سُستی کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی کاموں میں سستی سے بچنے کے متعلق نکات پیش کئے۔ بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں مضبوطی لانے کے متعلق مدنی پھول بتائے اور ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیول کالونی میں اکتوبر 2021ء میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

کُل منسلک اسلامی بہنوں کی تعداد:2 ہزار 995

کُل معلمات کی تعداد: 68

کُل مبلغات کی تعداد: 53

کُل مدرسات کی تعداد: 17

اکثر گھر درس دینے یا سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 192

اکثر مدنی مذاکرہ دیکھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 218

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 924

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسطاً تعداد: 2 ہزار 906

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 11

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 76

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد:17

اِن میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 107


دعوتِ اسلامی کے تحت 5 نومبر 2021ء  کو کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کراچی میں کابینہ سطح پر مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران و مشاورتوں اور ڈویژن نگران سمیت 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے پیشگی جدول بنانے،بر وقت جواب دینے اور صحابیات کی سیرت پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔ علاوہ ازیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات بتائے نیزکفن دفن ٹیسٹ لینے اور محافلِ نعت میں تقسیم رسائل کرنے کا ذہن دیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے  تحت کراچی ریجن کوئٹہ زون خضدار کابینہ کی اکتوبر 2021ء میں ہونے والے 8 دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی یہ رہی:

کُل منسلک اسلامی بہنوں کی تعدد: 507

کُل معلمات کی تعداد: 20

کُل مبلغات کی تعداد: 13

اکثر گھر درس دینے یا سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 37

اکثر مدنی مذاکرہ دیکھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :34

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :63

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 55

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 18

اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد:2


دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی  دورہ ( اسلامی بہنیں) کے زیرِ اہتمام 4 نومبر 2021ء بروز جمعرات اورنگی ٹاؤن کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں 4 ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور انہیں کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے پر توجہ دلائی نیز کارکردگی بہتر انداز میں دینے کی نیت کروائی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  10نومبر 2021ء بروز بدھ لاہور ریجن کی حافظ آباد زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے زون کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔مزید نیو ڈویژن میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی اور ذمہ داراسلامی بہنوں کی ٹیلی تھون کارکردگی کا فالو اپ کیا ۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 10نومبر2021ء بروز بدھ پاکستان نگران اسلامی بہن نے لاہور ریجن کی نارووال زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں سابقہ ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نئے مقامات پر دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز ذمہ داران کی ٹیلی تھون کارکردگی کا فالو اپ لیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  6 نومبر 2021 ء بروز ہفتہ لاڑکانہ ڈویژن میں زون سطح کےمدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔ اس مدنی مشورے میں زون مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’احساسِ ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز مدنی کاموں کی تقسیم کاری،دینی کاموں میں ترقی اور ٹیلی تھون جمع کے متعلق نکات دیئے۔ علاوہ ازیں مختلف شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے اپنے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے نکات پیش کئے۔ آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں کو بڑھانے کی اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔


  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ریجن کوئٹہ زون خضدار کابینہ میں 4 نومبر 2021ء کو کابینہ تا ڈویژن سطح تک کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس موقع پر کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’سُستی کے نقصانات‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اسلامی بہنوں کو وقت پر کارکردگی شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام 4نومبر 2021 ءبروز  جمعرات نیوکراچی کابینہ ڈویژن سلیم سینٹر میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں5 کابینہ مشاورت،8 ڈویژن نگران اور12مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’امداد مصطفی ﷺ ‘‘کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور پیارے آقا ﷺ کی سخاوت بیان کرتے ہوئے صدقہ کی ترغیب دلائی۔ اسی ضمن میں ٹیلی تھون کی ترغیب دلاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے کا ذہن دیا اوراس کے لئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اہداف بھی دیئے ۔ آخر میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو اچھے طریقے سے کرنے اور اہداف کو پوراکرنے نعم البدل تیار کرنے کا ذہن دیا ۔