حافظ
آباد کابینہ کی ڈویژ ن شرقی کے مختلف ذیلی حلقوں میں محافلِ میلاد کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حافظ آباد کابینہ کی ڈویژ ن شرقی کے مختلف ذیلی
حلقوں میں محافلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا
جن میں ڈویژن نگران سمیت مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ’’پیارے آقا ﷺ کی سیرت‘‘ کے مختلف
موضوعات پر بیانات کئے اور محافلِ میلاد میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
حافظ
آباد کابینہ میں قائم مدرسہ فیضانِ صحابیات
میں سہ ماہی مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حافظ آباد کابینہ میں قائم مدرسہ میں فیضانِ
صحابیات میں سہ ماہی مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں زون نگران تا ذیلی سطح تک کی
ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور کابینہ سطح پر مکتبۃ
المدینہ (اسلامی
بہنیں) کے لئے تقرر بھی کیا ۔ آخر میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی ٹیلی
تھون مہم میں حصہ لینے کاذہن بھی دیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 31 اکتوبر 2021ء کو لاہور ریجن نارووال کابینہ کی ڈویژن ظفروال میں شخصیات
اجتماع منعقد ہوا جس میں ٹیچرز اور اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں
بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔ اس پر اسلامی
بہنوں نے یونٹس جمع کرنے اور کروانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 31 اکتوبر 2021ء کو لاہور ریجن کی حافظ آباد
زون میں فیس ٹو فیس مدنی
مشورہ ہوا جس میں زون نگران زون
مشاورت کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے تمام منسلک اسلامی
بہنوں سے رابطہ مضبوط رکھنے اور پرانی اسلامی بہنوں سے دینی کام لینےکا ہدف دیا۔ مزید
دعوت اسلامی کے لئے ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭علاوہ
ازیں دعوت اسلامی کے تحت 31 اکتوبر2021ء کو لاہور ریجن کی حافظ آباد زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مبلغہ دعوت اسلامی نے علاقائی دورہ اور محفل نعت مرکز کے طریقے کار کے
مطابق کرنے کی ترغیب دلائی نیز دینی حلقے کی اہمیت
بیان کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو
ماہانہ دینی حلقے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا
۔اس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں میں پشاور زون میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہو اجس میں نگران زون، زون مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی
بہن نے دینی
کاموں کے فوائد پر تربیت کی اور دینی کاموں کو بڑھانے کا جذبہ دلایا نیز ٹیلی تھون
مہم میں حصہ لینےکی ترغیب بھی دلائی جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
داتا
صاحب کابینہ ڈویژن گنج بخش کے علاقے کریم پارک میں میلاد اجتماع کاانعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ محبتیں بڑھاؤ تحریک
کے تحت 31 اکتوبر 2021ء کولاہور ریجن
داتا صاحب کابینہ ڈویژن گنج بخش کے علاقے کریم پارک میں شخصیت اسلامی بہن کے گھر میلاد اجتماع کاانعقاد کیا گیاجس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون مہم میں حصہ
لینےکی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے ہاتھوں
ہاتھ عطیات دیئے۔ مزید اپنے گھر وں میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع رکھنے کی خواہش کا
اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے گزشتہ دنوں بحریہ ٹاؤن کابینہ میں
محفل نعت میں کاانعقاد ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’شان مصطفیٰ ﷺ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا۔
مزید بیان کے دوران اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع کروانے کی نیتیں کروائی جس پر وہاں موجود بعض اسلامی بہنوں نےہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون جمع کروائے۔ اس کے بعد
صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار
نے پُر سوز دعا کروائی اور محفلِ نعت کے آخر میں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش
کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور فیضان
نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی ۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کی طرف سے پچھلے دنوں بحریہ
ٹاؤن کابینہ میں تربیتی سیشن کاانعقاد ہوا
جس میں کابینہ نگران مع مشاورت کی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پرنگران عالمی مجلس ِمشاورت اور کراچی ریجن
نگران اسلامی بہن نے تربیتی بیانات کئے اس
کے بعد صاحبزادی عطار سلمھاالغفار نے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے کی تر غیب دلائی اور
اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع کروانے کی نیت کروائی ۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 30 اکتوبر 2021ء
بروز ہفتہ بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’آقاﷺ کی سیرت
‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور صدقہ کی اہمیت و فضائل کے متعلق بتاتےہوئے ٹیلی
تھون مہم میں حصہ لینے کاذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 30اکتوبر 2021ء کوکراچی ایسٹ زون 2 ناظم آباد کابینہ ڈویژن بفرزون
میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون
نگران اسلامی بہن نے’’ صدقہ کی فضیلت ‘‘
کے موضوع پر بیان کیا اور جامعۃ
المدینہ اور کنز المدارس بورڈ کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے اسلامی بہنوں کوٹیلی
تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ انفرادی کوشش کرنے کی ترغیب دلائی نیز اس سے متعلق
نکات بھی بتاتے اور بلڈنگ ذمہ دار مقرر
کرنے،صبح کے اوقات میں بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا آغاز کرنے
کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 30 اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ لیبر اسکوائر اورسائٹ
ایریا میں شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ایک مقام پر 18 اور دوسرے مقام پر 14اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ایک مقام لیبر اسکوائر میں زون مشاورت
علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’صدقے
کے فضائل‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور
دوسرے مقام پر کابینہ نگران اسلامی
بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ دونوں مقامات پر اسلامی بہنوں کو 7نو مبر 2021ء بروز اتوار ہونے والی ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینےکا ذہن دیا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 29 اکتوبر 2021ء
بروز جمعہ بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیو سعید آباد میں شخصیات اجتماع منعقد
کیا گیا جس میں 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع
میں آقا ﷺ کی صورت مبارکہ اور صدقہ کے فضائل کے متعلق بیان کیا گیا جس پر اسلامی بہنوں کو راہ ِخدا میں خرچ کرنے کا ذہن بناتے ہوئے مبلغہ دعوت اسلامی نے ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے نیتیں کی چند اسلامی بہنوں نے ہاتھوں
ہاتھ بھی ڈونیشن پیش کئے۔
اجتماعی
طور پر مختلف مقامات پر نگران شوریٰ کا
بیان سننے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی
30اکتوبر
2021ء بروز ہفتہ کو ٹیلی تھون مہم کے
سلسلے میں بذریعہ مدنی چینل نگران شوریٰ مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی کے بیان کا سلسلے ہوا اس موقع پر مختلف مقامات پر اسلامی بہنوں نے
اجتماعی طور بیان سماعت کیا۔ اس حوالے سے کراچی کے مختلف مقامات سے موصول
ہونے والی کارکردگی ملاحظہ ہو:
سُرجانی ٹاؤن کابینہ ڈویژن 4k کی اسلامی بہنوں تعداد: 60
سُرجانی ٹاؤن کابینہ ڈویژن 7aکی اسلامی بہنوں تعداد:40
سُرجا
نی ٹاؤن ڈویژن گرین لائن میں 3 مقامات پر
دیکھایا گیا جن میں اسلامی
بہنوں کی تعداد: 83
سُرجانی ٹاؤن کابینہ ڈویژن خدا کی بستی کی اسلامی بہنوں کی تعداد:40
بن
قاسم کابینہ ڈویژن گلشن حدید کی اسلامی بہنوں کی تعداد:15
قائد آباد
کابینہ ڈویژن بھینس کالونی کی
اسلامی بہنوں کی تعداد:13
قائد
آباد کابینہ ڈویژن شفیع محمد گوٹھ کی اسلامی بہنوں کی اوسطاًتعداد:20
میر
پور ساکرو کابینہ ڈویژن میر پور ساکرو کی اسلامی
بہنوں کی تعداد:31
سائیٹ
ایریا کی اسلامی بہنوں کی تعداد:17
بلدیہ
ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیول کی
اسلامی بہنوں کی تعداد:30
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ محفلِ نعت کے زیرِ اہتمام 28 اکتوبر 2021ء بلدیہ ٹاؤن کابینہ کے
ڈویژن نیول کالونی میں محفلِ نعت منعقد کی گئی جس میں کم و بیش 40 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
کابینہ
مشاورت اسلامی بہن نے ’’علمِ دین کی اہمیت و ضرورت‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ٹیلی تھون جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
Dawateislami