دعوتِ اسلامی کے تحت 21  اکتوبر 2021 ء بروز جمعرات بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ کراچی میں 2 مقامات پر ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں کاانعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 89 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ رابطہ زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ علم دین سیکھنے اور سکھانے کى ضرورت و اہمیت ‘‘ کے موضوع پر بیان کیانیز دینی حلقے میں فرض علوم میں وقف کے مسائل اور اس کی احتیاطوں کے متعلق آگاہی دی گئی۔مزید رسالہ نیک اعمال کے تحت سوال کی مذمت کے بارے ميں ترغیبی بیان کرتے ہوئے اسلامى بہنوں کو بےجا سوال نہ کرنے کا ذہن بھی دیا گیا۔ علاوہ ازیں ٹیلی تھون میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا گیاجس پر اسلامى بہنوں نے ایک ایک یونٹ جمع کروانے کى اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔

٭اسی طرح دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیول کالونی میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021ء بروز جمعرات نیو کراچی کابینہ ڈویژن سندھی ہوٹل میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں کم وبیش80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی حلقے میں ’’صدقے کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور ٹیلی تھون جمع کرنےسے متعلق نکات بتائے مزید اس بیان میں بتایا گیا کہ صدقہ بری موت سے بچاتا ہے۔

دینی حلقے میں فقہ میں فرض علوم کاسیشن بھی ہوا جس میں وقف کے متعلق اہم مسائل سکھائےگئے۔اس کےبعد رسالہ نیک اعمال کے متعلق بھی ترغیبی بیان کیا گیا جس میں سوال کی مذمت پر بیان ہوا اور اسلامی بہنوں کو سوال سے بچنے کا ذہن دیا گیا۔ اختتام پر دعائے مغفرت بھی کی گئی جس میں آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی دکھیاری اُمت کے لئے بھی دعائیں مانگی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 21 اکتوبر 2021ء بروز جمعرات بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن سعید آباد کراچی میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 47 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’علم دین کی فضیلت و اہمیت ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے بتایا کہ علم کا حصول جہالت و گمراہی سے بچاتا ہے۔ مزید دینی حلقے میں فقہ میں فرض علوم کاسلسلہ ہوا جس میں نماز کے فرائض کے متعلق سکھایا گیانیز اصلاحِ اعمال کے متعلق بھی ترغیبی بیان کیا گیا جس میں درودِ پاک کی فضیلت بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو روزانہ کم سے کم 313 بار درود شریف پڑھنے کا ذہن دیا گیا۔

اختتام پر ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نےدعا کروائی جس میں آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی دکھیاری اُمت کے لئے بھی دعائیں کی گئیں۔ آخر میں زون مشاورت ڈونیشن بکس ذمہ دار اِسلامی بہن نے جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو 25 گھروں میں گھریلو صدقہ بکسز رکھوانے کے اہداف پیش کئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز (اسلامی بہنیں )کے تحت 22 اکتوبر2021ء کو فیصل آباد ریجن کی زون ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان سطح شعبہ شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو کابینہ پر تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیا اور انہیں ڈیلی مدنی خبریں وصول کرکے انہیں چیک کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18اکتوبر2021ء بروز  پیر میاں میر کابینہ کےعلاقے تاج پورہ میں محفل نعت کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان شعبہ محفل نعت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ عشق رسول ﷺ ‘‘کے موضوع پر بیان کیااورعلم دین حاصل کرنے کے فضائل بھی بیان کئے۔ مزید اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ آخر میں مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ رسائل بھی تقسیم ہوئیں۔


دعوت اسلامی کے تحت 21اکتوبر 2021ء  کو کوئٹہ زون خضدار کابینہ میں دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں 22 اسلامی بہنو ں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کے حوالےسے بریفنگ دیتےہوئےہفتہ وار سنتوں بھرت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی بھی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20اکتوبر2021ء  بروز بدھ کراچی ساؤتھ زون 1 گلشن کابینہ میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہوا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے’’ درودشریف‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نےاسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع کرنےکا ذہن دیا اور انہیں تقسیم رسائل کرنےکی نیتیں بھی کروائی ۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21اکتوبر 2021ء کو کوئٹہ و جناح کابینہ میں مختلف مقامات پر ماہانہ دینی حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں کم وبیش 71 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’ علم دین سیکھنے اور سکھانے‘‘ کےموضوع پر ترغیبی بیانات کئے نیز اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سمجھاتے ہوئے اس کےخانہ پُر کرنےکی ترغیب دلائی نیز دینی کاموں کو بہتر بنانے اور ٹیلی تھون کے لئے کوشش کرنےکا بھر پور ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 18اکتوبر 2021ء کو تھانہ بولا خان کابینہ میں محفل نعت کاانعقاد کیا گیا جس میں  50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’ آ قاﷺ کی ولادت مبارک ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلا می کی دینی و فلاحی خدمات کےحوالےسے بتاتےہوئےانہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 16 اکتوبر 2021ء کو(تھانہ بولا خان، شاہ مرید کابینہ ، کوئٹہ کابینہ ڈویژن برما، گلشن معمار کابینہ ، ملیر کابینہ ، فیصل کالونی نمبر 2 ، ڈرگ کالونی نمبر 1 ،شاہ مرید کابینہ ، اورنگی کابینہ ڈویژن قذافی ، بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی 4 ڈویژنز اورصدر کابینہ میں کل6 مقامات پر )اصلاح میں اصلاح اعمال اجتماعات کاسلسلہ ہوا جن میں تقریباً1 ہزار30اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’وقت کی قدر‘‘ کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےشعبہ جات کےبارے میں بتاتےہوئےانہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکاذہن دیا نیز اس موقع پر درود پاک پڑھنےاور تصور مدینہ کا سلسلہ بھی ہوا ۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے تقسیم کئے گئے۔

٭ دوسری جانب دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 18 اکتوبر2021ء کو تھانہ بولا خان کابینہ ڈویژن سری میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں 29اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’وقت کی قدر‘‘ موضوع پر بیان کیا۔مزید تصور مدینہ کروایا گیا اور عاملات نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی ۔

٭اسی طرح کراچی ایسٹ زون 1 میں 19 اکتوبر 2021ءبروز ہفتہ اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقادہوا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر درود شریف و نعت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم بھی پڑھی گئی ۔اس کےبعد مبلغہ ٔ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت   20 اکتوبر2021ء بروز بدھ پاکستان کے شہرراولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ صدیقِ اکبر میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’ درودو سلام کے فضائل ‘‘ کےموضوع پر بیان کیااوراسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون کے سلسلے میں شخصیات سے رابطہ کرنےکاذہن دیا اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17اکتوبر 2021ء  کومیانوالی کابینہ( چشمہ کالونی، پپلاں اور کندیاں )ڈویژنز میں شخصیات کے گھروں میں محافلِ نعت منعقد ہوئی جن میں گھر کی خواتین سمیت زون نگران اور اراکین زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نےبھی شرکت کی۔

زون و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے ’’شان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کے موضوع پر بیانات کئے اور شخصیات اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے ان کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی اور دینی کاموں میں عملی طورپر حصہ لینےکاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


  دعوتِ اسلامی کے تحت 15 اکتوبر2021ء کو کشمور زون دھڑکی کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں ڈویژن تا ذیلی سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےکےحوالےسے اپڈیٹ نکات بتائےاور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی میں اضافہ کرنےکاذہن دیا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے ،سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں کو مکتبۃ المدینہ مطبوعہ رسائل دئیے گئے۔