دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21اکتوبر 2021ء کو پاکپتن زون، بنگی حیات کابینہ ڈویژن بنگہ حیات میں محفلِ نعت کا انعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا، اس کے بعد کابینہ مشاورت ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے آئندہ کےلئےاہداف دیئے۔ انہوں نے صدقہ کے فضائل بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور دیگر مدنی پھول پیش کئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021ء کو پاکپتن زون، بنگی حیات کابینہ کی ڈویژن بنگہ حیات کے علاقے چکبیدی میں اجتماع ذکر و نعت کاسلسلہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت مکتبۃالمدینہ کی ذمہ داراسلامی بہن نے ’’ محبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا ۔ اسلامی بہنوں کو مزید مدینہ منورہ سے محبت کرنے پر مدنی پھول پیش کئے نیزماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭دوسری جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 اکتوبر 2021ء کوپاکپتن زون بنگہ حیات کابینہ میں دینی حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں 38 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ علم دین سیکھنے سکھانے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو 12دن کے رہائش کورس اور جامعۃ المدینہ گرلز میں داخلوں کے حوالے سے ذہن دیا جس پر انہوں نے داخلوں کی نیتیں پیش کیں۔مزید ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےسے متعلق تربیتی مدنی پھول بھی دیئے۔

٭علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 اکتوبر 2021ء کو پاکپتن زون، فرید کوٹ کابینہ ڈویژن فرید پور کے ذیلی حلقہ کمہاری والا میں محفلِ نعت منعقد ہوئی جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’ حُسنُ جمالِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔