کراچی
بن قاسم زون بن قاسم کابینہ ڈویژن عبداللہ گوٹھ میں ماہانہ دینی حلقہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021 ءبروز جمعرات بن قاسم کابینہ ڈویژن عبداللہ
گوٹھ کراچی میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں ڈونیشن باکس، اصلاح اعمال، علاقائی دورہ اور بستہ ذمہ دار سمیت 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’علم دین سیکھنے
کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر مدنی
پھول دیئے اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی ٹیلی تھون مہم پر بھی کلام کیا جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭دوسری
جانب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021 ءبروز جمعرات کراچی بن قاسم زون
قائد آباد کابینہ ڈویژن شفیع محمد گوٹھ میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں کابینہ
نگران، ڈویژن نگران، علاقہ ذمہ دار سمیت 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
٭دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ء بروز ہفتہ کراچی بن قاسم زون قائد آباد کابینہ ڈویژن مجید کالونی میں
ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں شارٹ
کورسز کی زون نگران، کابینہ نگران، شعبہ علاقائی دورہ کی کابینہ نگران اور شعبہ
ڈونیشن بکس کی کابینہ
نگران اسلامی بہنوں سمیت کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ شارٹ کورسز زون نگران اسلامی بہن نے’’
علم دین سیکھنے سکھانے کے فضائل‘‘ کےموضوع پربیان کیا نیز فرض علوم کا سلسلہ ہوا جس میں وقف کے مسائل بیان کئے گئے ۔ اس کے علاوہ دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی ٹیلی تھون مہم پر بھی کلام کیا اور ٹیلی ٹھون
میں حصہ لینے ، شارٹ کارسز کرنے کا ذہن دیا۔
مزید اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ گرلز میں
داخلے کروانے کے اہداف دیئے جس پر حاضرین
اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ میں داخلے کروانے نیز ٹیلی تھون
مہم میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 اکتوبر 2021 ء کو گلزار ہجری کابینہ ڈویژن
ابوالحسن کراچی میں دینی حلقہ کا انعقاد ہوا ، دینی حلقے میں فقہ میں وضو کا طریقہ بتایا
گیا جبکہ شجرہ شریف سے ایک شعر کی وضاحت کے ساتھ ساتھ ایک ورد بھی یاد کروایا گیا۔
اس کے بعد زون نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان میں’’ علم دین کے
فضائل‘‘ اور
دینی حلقے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ہرماہ پابندی سے دینی
حلقے میں شرکت کرنےاور دوسروں کو ترغیب دلا کر لیکر آنے کی نیتیں کروائیں۔