کوئٹہ کابینہ
بی ایم سی ڈویژن کے تمام ذیلی حلقوں میں اجتماع میلاد کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13اکتوبر 2021ء کوکوئٹہ
کابینہ بی ایم سی ڈویژن کے تمام ذیلی
حلقوں میں اجتماع میلاد کا انعقاد ہوا جس
میں 193 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماعات
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ’’شانِ
مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ وسلم ‘‘کے موضوع پر بیانات کئے اور بعد میں شان مصطفیٰﷺ میں نعتیں بھی
پڑھی گئیں ۔ اجتماع کے بعد اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کے ذریعے انہیں پابندی کے
ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، رسالے نیک اعمال پر عمل اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن
دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 13 اکتوبر2021ء گلزار
ہجری کابینہ ڈویژن میمن نگر میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں زون نگران
و مشاورت ، ڈویژن نگران و مشاورت سمیت 370 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے ’’شان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کےموضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماع میلاد میں شریک اسلامی بھائیوں کو تقسیم رسائل کرنےکاذہن دیا ۔بیان
کے بعد نعتیں بھی پڑھیں گئیں۔ اجتماع کے
اختتام پر’’شان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم‘‘اور’’آخری
نبی کی پیاری سیرت‘‘ کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔
’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘ دعوت اسلامی کا ہر
مہینے شائع ہونے والا میگزین ہے۔ اس میں ہر مہینے 40 سے زائد مختلف اور دلچسپ مضامین شامل کئے جاتے ہیں۔ اس کی سالانہ بکنگ
کروانے والوں کےلئے ہمارے پیرو مرشد امیر
اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے بہت
سی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
ستمبر 2021ءمیں بھی اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضان
مدینہ کی بکنگ کروائی جن کی کارکردگی درج
ذیل ہے:
ادارتی اور غیر ادارتی شعبہ جات کی بکنگ کروانےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:5ہزار508
انفرادی طور پر خریدے گئے ماہنامہ فیضان مدینہ کی
تعداد: 553
بکنگ کئےگئے ماہنامہ فیضان مدینہ کی تعداد: 104
ماہنامہ فیضان مدینہ کی رقم جمع کروانےوالی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 51
ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کی نیتیں پیش کرنےوالی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 369
ٹبہ ڈویژن
سلطان پور میں قائم جامعۃ المدینہ گرلز میں مدنی مشورےکاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز (اسلامی بہنیں)کے تحت 11اکتوبر2021
ءبروزپیرشجاع آباد زون میلسى اطراف کابینہ ڈویژن ٹبہ سلطان پور میں قائم جامعۃ
المدینہ گرلز میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس
میں شعبہ ذمہ دار سمیت دیگر مقامی اسلامى بہنوں نے شرکت کى۔
مبلغہ دعوت اسلامی نےاسلامى بہنوں کو مدنى خبروں کے حوالے سے نکات بتائے نیز مدنى
خبر کیسے بنے گى اور مدنى خبر لکھنے کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے۔ مزیدتقرریاں مکمل کرنے اور کارکردگى شیڈول پر بھی کلام ہوا جس پراسلامى بہنوں نے اچھى اچھى نیتوں
کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 14 اکتوبر 2021ء بروز
جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ کال مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں شعبہ دارالسنہ کے
مدنی عملے کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبےکےدینی
کاموں کےحوالےسےاسلامی بہنوں کو نکات بتائےاور دارالسنہ کے مدنی عملے کو تقرری
مکمل کرنےکاہدف دیا نیز مدنی مرکز کی طرف سےدیئےگئےشیڈول کےمطابق دینی کام
کرنےکاذہن دیا۔
٭دوسری جانب دعوت ِ اسلامی کے شعبہ فیضان مرشد کےتحت
14 اکتوبر2021 ءبروز جمعرات پاکستان کےشہر راولپنڈی میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں پاکستان
ریجن و زون سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
پاکستان نگران اسلامی بہن نے شعبے میں دینی کاموں کو کیسے بڑھایا جائے اورتقرری مکمل کرنےکے حوالےسے نکات بتائےاور ذمہ داراسلامی بہنوں کو سفر ی شیڈول
کے اہداف دیئے۔
٭دعوت ِ اسلامی کے تحت 13 اکتوبر 2021ء بروز
بدھ راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقے بینکرز میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد
ہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’
شانِ مصطفیٰ ﷺ‘‘کے موضوع پر بیا ن کیا۔
دعوت
ِ اسلامی کے تحت 13 اکتوبر2021 ء بروز بدھ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ملتان
ریجن کی زون وکابینہ سطح تک کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کو سافٹ ویئر میں ڈیٹا انٹری کرنےکا طریقہ بتایا نیز کابینہ
نگران اسلامی بہنوں کواپنی ماہانہ آٹھ دینی کاموں کی 0 کارکردگی سافٹ ویئر میں خود انٹر کرنےاور زون نگران اسلامی بہنوں کواسکا فالو اپ کرنےکاہدف دیا نیزاسلامی بہنوں کوسالانہ ٹیلی تھون کےلئےکوششِ
کرنےکاذہن دیا ۔
٭دوسری
جانب 13 اکتوبر 2021ء بروز بدھ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ملتان ریجن کی احمد پور شرقیہ زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیااور اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئےانہیں آئندہ کےلئےاہداف دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت 12اکتوبر2021ء کو لاڑکانہ زون کی لاڑکانہ ڈویژن میں محفلِ نعت کا
انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی ۔
زون نگران اسلامی بہن نے ’’محبتِ رسول ﷺ‘‘کے
موضوع پر بیان کیااور سنت رسول علیہ الصلوة سلام پر عمل کی اہمیت وفضیلت بتاتےہوئےاسلامی بہنوں کو سنتوں پر عمل کرنے
،نماز اور قراٰن پاک سیکھنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 10 اکتوبر2021ء حیدرآباد ریجن لاڑکانہ زون کی ڈویژن
باقرانی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے’’ نیکی کی دعوت کے فضائل‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کوعلاقوں میں دینی
کام بڑھانے کا ذہن دیااور حوالےسےنکات بتائےجس پر علاقائی نگران اسلامی بہنوں نے اپنے علاقوں میں دینی کام بڑھانے کی نیتیں پیش کی۔آخر میں تقسیم رسائل کا بھی سلسلہ رہا ۔
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے12 اکتوبر2021ء کوکراچی ریجن میں قائم دارالسنّہ للبنات میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی اسلامی بہنوں کےدرمیان تربیتی اجتماع
کاانعقادہوا اس موقع پر صاحبزادئی عطار سَلَّمَھَا الْغَفَّار اور عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہنیں بھی موجود تھی۔ صاحبزادئی
عطار سَلَّمَھَا الْغَفَّار نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی زیادہ بکنگ کرنے والی اسلامی بہنوں کےدرمیان شیلڈ تقسیم کیں اور فیضان آن لائن اکیڈمی کے اسٹاف کی بہتر کارکردگی پرانہیں تحائف دیئے جبکہ عالمی مجلسِ مشاورت نگران اسلامی بہن نے طالبات کو دینی ماحول سے قریب کرنے
سے متعلق اہداف دیئے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 7 اور9اکتوبر 2021 ء کو گلستان جوہر کابینہ جوہر اسکوائر اور حسین آباد میں ماہانہ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں کابینہ تا علاقائی سطح کی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
و زون نگران اسلامی بہنوں نے’’ سُستی
کے نقصانات ‘‘کے موضوع پر بیانات کرتے
ہوئےانہیں سستی کے اسباب اور اس سے بچنے کے طریقے بتائے۔ ربیع الاول کے نکات
سمجھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کوشرعی پردے
کرنےکاذہن دیانیزمحافلِ نعت ، چراغاں اور
تقسیم رسائل کے اہداف پر کلام ہوا۔ اجتماعِ میلاد کے لئے دعوت دینے اور ساتھ ہی
بلڈنگ ذمہ دار بنانے کی ترغیب دلائی۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنوں )کے زیر اہتمام
9 اکتوبر 2021 ء کراچی ایسٹ زون 2 حسین
آباد میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔اس موقع پر زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ کارکردگی پر کلام کرتےہوئے اسے مزید
بہتر بنانے کے طریقہ بتائے۔ ساتھ ساتھ ہی اصلاح اعمال اجتماعات میں مزید بہتری لانے کا
ذہن دیا اور تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شب و روز کے زیر اہتمام 8
اکتوبر 2021 ء کو کراچی ریجن میں بذریعہ آن لائن ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ شب و روز بن قاسم زون، کوئٹہ زون،ایسٹ زون 2،
ساؤتھ زون 2 اور صحرائے مدینہ زون مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ سستی کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے سستی دور کرنے
کے طریقے بتائے۔ ماہنامہ فیضان مدینہ اور شب و روز ویب سائٹ پراپلوڈ ہونے والے
مضامین کی لکھاریوں میں اضافہ کرنے اور ان کی معلومات جمع کرنے کا ہدف دیا گیا۔
ساتھ ہی شب و روز کے مدنی مشورہ کا نظام مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی اور اس کے طریقے
بتائے گئے۔ وقت پر نیوز مجلس کو پیش کرنے اور دینی نیوز درست انداز میں بنانے کا
بھی طریقہ بتایا ۔
٭اسی
طرح دعوت اسلامی کے شعبہ شب روز کے زیر اہتمام 9 اکتوبر 2021 ء ایسٹ زون 2 حسین آباد میں مدنی مشورہ ہواجس میں
کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی فارم اور ویب سائٹ پر نیوز
چیک کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز جس دن دینی کام ہو نیوز بھی اسی دن بڑھانے کی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے کارکردگی شیڈول وقت پر دینے کی نیتیں کیں۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 11اکتوبر 2021ءبروز پیر حیدرآباد ریجن ڈیرہ الہ یار میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے زون میں ہونےوالے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور
اسلامی بہنوں کوتحریری کام میں مضبوطی لانےکاذہن دیتےہوئےانہیں ہدف بنا کر کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔
٭پاکستان
کے شہر گجرات دارالسنہ میں جاری کورس کی اسلامی بہنوں میں بذریعہ انٹر نیٹ بیان
اسی طرح دعوتِ اسلامی کے تحت 11اکتوبر2021ء بروز پیر پاکستان نگران اسلامی بہن نے گجرات دارالسنہ للبنات میں جاری رہائشی کورس میں کورس کرنے والی
اسلامی بہنوں کے درمیان ’’ حسن ِ اخلاق ‘‘کے موضوع پر بذریعہ
انٹر نیٹ بیان کیا اورانہیں کورس مکمل کرنےکےبعد دینی کاموں میں حصہ لینے
کاذہن دیا ۔
Dawateislami