دعوتِ اسلامی کےتحت 15
اکتوبر2021ء کو عالمی مجلس مشاورت کی نگران
اسلامی بہن نے عالمی سطح فنانس ڈیپارٹمنٹ
ذمہ دار ، رکن بین الاقوامی امور اور اس شعبے کی چند اہم ملکوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں ٹیلی تھون کےحوالےسے نکات بتائے اورانہیں ای -رسید استعمال کرنےاور اس کےنظام میں مزیدبہتری لانے کاذہن دیا ۔ اس کےساتھ ہی فنانس ڈیپارٹمنٹ
ذمہ داراسلامی بہن کو ٹیسٹ لینے سے متعلق مدنی پھول دیئے ۔
٭دوسری جانب 16 اکتوبر 2021ءکو عالمی مجلس
مشاورت آفس کی اسلامی بہنوں کے درمیان
محفل نعت کاسلسلہ ہو ا جس میں عالمی
مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’اختیاراتِ
مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی دینی
کام کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرتےہوئےانہیں تحائف پیش کئے ۔
٭اسی طرح 17 اکتوبر 2021ء کو حرمین طیبین ذمہ
دار اسلامی بہن کے گھر جمشید روڈ پر محفل نعت کاانعقاد ہوا اس موقع
پر دیگر مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت صاحبزادیِ
عطار سلمھاالغفار نےبھی
شرکت کی۔
عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’اختیاراتِ مصطفیٰﷺ ‘‘کے موضوع
پر بیان کیا اور انفرادی کوشش کرتے ہوئےاسلامی
بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سےشرکت کرنے کاذہن دیا اور فیضانِ نماز کورس کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔