دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 اکتوبر2021ء کو کراچی ریجن صحرائے مدینہ  زون کابینہ نوری آباد اور بحریہ ٹاؤن میں محافلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جن میں ذمہ دار سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے’’سرکار ﷺکے فضائل و کمالات اور نور‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرےبیانات کئے۔

٭علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 اکتوبر2021ء کوپاکپتن زون ڈویژن بنگہ حیات کے علاقے نانکپور اور کوٹ مانگ سنگھ میں محافل نعت کا انعقاد ہواجن میں کابینہ مشاورت اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ دوردپاک کی برکتیں اور رسولُ اللّٰهﷺ کی آمد‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔اس کے علاوہ دینی کام خصوصاً ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیااوراسلامی بہنوں کوجامعۃالمدینہ میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر 2 اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ داخلہ لینےکی نیت پیش کی۔

٭اسی طرح دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 اکتوبر 2021ء کوپاکپتن زون، فرید کوٹ کابینہ ڈویژن فرید کوٹ کے ذیلی حلقےکمہاری والہ میں محفل نعت منعقد ہوئی جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن’’ربیع الاول شریف کی فضیلت ‘‘ کےموضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا نیز دعوتِ اسلامی کےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں پڑھنے کاذہن بھی دیا ۔ اختتام پراسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

٭ دوسری طرف دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25 اکتوبر 2021ء کوپاکپتن زون ڈویژن بنگہ حیات کے ذیلی حلقے گوبند پور، گوجرہ روڈ کے دارارقم 52 گ۔ب پرائیوٹ اسکول اور پیر محل ڈویژن کے ایک سنی جامعہ میں بروز پیر محافلِ نعت کا انعقاد ہواجن میں کابینہ مشاورت مکتبۃ المدینہ ذمہ دار، ڈونیشن بکس ذمہ دار اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ’’رسولُ اللّٰهﷺ کی محبت اور اسلام سے پہلے کا حال‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرے بیانات کئے۔ مزیداسلامی بہنوں کو نماز کی پاپندی کرنے اور درود پاک پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے تحت 25 اکتوبر 2021ء کولاڑکانہ میں شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر پر محفل نعت کاانعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر زون نگران اسلامی بہن نے ’’اپنی اصلاح کے نکات‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا۔ دعا کے ساتھ محفل نعت اختتام ہوا۔