دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ٹنڈو محمد خان کابینہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے’’ بیماری کے فضائل‘‘ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےاسلامی بہنوں کو امام حسین رضی الله عنہ کی دین کی خاطر دی جانےوالی قربانیوں کےبارے میں بتایا۔ اس کےساتھ ہی دعوت اسلامی کےدینی کاموں کی معلومات دیتےہوئےانہیں دینی کام کرنےکاذہن دیااور اس اجتماع میں اسلامی بہنوں کوصلوٰۃ الحاجات پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نےوہی پر صلوۃ ٰالحاجات بھی ادا کی۔ آخر میں آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی دُکھیاری امت کے لئے دعا بھی کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈویژن لاڑکانہ اور جھڈو کابینہ میں مدنی مشوروں کا انعقاد ہوا جن میں زون تا ڈویژن نگران و شعبہ جات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہنوں نے ’’تقسیم کاری ‘‘کے موضوع پر بیانات کئے اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو احساس ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنے کاذہن دیا نیزدارالسنہ کی اسلامی بہنوں کو 12 دن کا رہائشی دینی کام کورس کرنے کا ہدف دیا۔آخر میں اسلامی بہنوں کو اصلاح اعمال اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کی میرپور خاص زون کی  ڈویژن ٹنڈوالہ یار میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا ڈویژن نگران وشعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’تقسیم کاری ‘‘کے موضوع پر بیان کیااورذمہ داراسلامی بہنوں کو احساس ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔مزید اصلاح اعمال کے شعبے میں بہتری لانے کےحوالےسے بھی اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن گجرات زون کے علاقےلالہ موسیٰ میں قائم فیضان مدینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں جہلم، چکوال ، واہ کینٹ ، مظفرآباد اور پنڈی اسلام آباد کی زون نگران و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ’’ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کے موضوع پر ترغیبی بیان کیااورمختلف دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا نیز گزشتہ سال کےدینی کام کی کارکردگیوں کا تقابلی جائزہ بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کواپنے ا ہداف کو بر وقت پورا کرنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں بہتر کارکردگی والی اسلامی بہنوں میں رسائل کے تحائف بھی تقسیم کئے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  گزشتہ دنوں جھنگ کابینہ کی ڈویژن جھنگ سٹی میں ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےسےمدنی پھول دیئےاور اسلامی بہنوں کو ذمہ داریاں دیکر شعبہ جات (کفن دفن، شارٹ کورسز، اصلاح اعمال،محفل نعت ودینی حلقہ،شعبہ تعلیم ، مکتبۃ المدینہ وتقسیم رسائل ) کی ڈویژن سطح تک کی تقرریاں مکمل کی اور ان شعبہ جات کےدینی کام کرنےکےحوالےسے اہم مدنی پھول بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں جھنگ کابینہ کی ڈویژن جھنگ سٹی میں محفل نعت کا انعقاد ہواجس میں علاقہ مدن شاہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ’’ محرم الحرام کی برکتوں ‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور محفل نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اورہر ہفتہ ہونےوالےسنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی ۔مزید ہفتہ وارترغیب شدہ رسالےکےمطالعہ کرنے کی ترغیب بھی دی ۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں   حیدرآباد زون کی حیدرآباد کابینہ میں تین دن میں 164 مقامات پر اجتماعات ذکرشہادت کاانعقاد ہوا جن میں تقریباً 13ہزار 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اِن میں سے چند مقامات کےنام ملاحظہ ہوں:(سجاول کابینہ میں تین مقامات پراور مٹیاری کابینہ میں12 مقامات، بدین کابینہ میں 12 مقامات پر یہ اجتماعات ہوئیں )۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو محرم الحرام میں کی جانے والی عبادتوں کے فضائل بتائےنیز امام حسین رضی اللہ عنہ کی آزمائشوں کےسفرکےبارےمیں بتاتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن بنایا ۔مزید ان اجتماعات میں اہل بیت کی یاد میں میں منقبت پڑھی گئی۔اس کےعلاوہ آخر میں دعا اور صلوٰۃ وسلام پراجتماعات کا اختتام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روزللبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں کوئٹہ، بن قاسم، صحرائے مدینہ، کراچی ایسٹ زون 1 اور ایسٹ زون 2 کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ خبر گیری ‘‘کے موضوع پربیان کیااور اپنے سے متعلق اسلامی بہنوں کے ساتھ خیرخواہی کرنے کا ذہن دیا اس کےعلاوہ دینی کاموں میں ان کو بطور معاوِنت شامل کرنے کا ہدف دیا۔ ساتھ ہی نیوز کارکردگی بہتر بنانے کے طریقے بتائے اور شعبے کے مدنی پھولوں کا مطالعہ کرنے کے بارے میں بھی ترغیب دلائی نیز سابقہ شیڈول کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شیڈول پر عمل بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت ِاسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 ڈیفینس کابینہ کی ڈویژن فیز 2 اور فیز 4 میں تین دن پر مشتمل ذکر شہادت اجتماع کا انعقاد ہوا جس کے تیسرے دن کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ آزمائشوں کا سفر ‘‘کے موضوع پر بیان کیا۔آخر میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نےاسلامی بہنوں کو دینی کاموں کےحوالےسےتربیت کی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

اجتماع کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نےایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر جاکر اہل خانہ خواتین کو فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک میں آکر علم دین حاصل کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں میں ماڑی پور کابینہ کے اطراف 4 گوٹھوں   میں 2 دن تک نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجس میں علاقائی نگران اسلامی بہن نےمقامی اسلامی بہنوں کےہمراہ گوٹھ میں رہنےوالی خواتین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں فرض علوم کی اہمیت بتائی اور وضوو غسل کا طریقہ سیکھنےکاذہن دیا۔

اس کےعلاوہ دعوت اسلامی و مدنی چینل کا تعارف پیش کرتےہوئےانہیں مدنی مذاکرہ دیکھنےکی دعوت دی ۔اس کےساتھ ہی گاؤں میں دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی بہن نےدینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو وضو اورغسل کا طریقہ سیکھایا۔ اس کے بعد اسلامی بہنوں کےموضوع سے متعلق کئےجانے والے سوالات کے جوابات دیئے۔دوسری جانب نگرانِ زون نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت مزید 3 گوٹھوں میں جاکر اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی۔اسی دوران ایک ٹیچر اور وہیں کی رہائشی لیڈی ہیلتھ ورکر سے بھی ملاقات ہوئی جنہوں نے آئندہ کےلئے دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سے تعاون کرنے کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے  تحت گزشتہ دنوں بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیول کالونی میں محفل نعت کا انعقادہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہن اور شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن سمیت 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران ڈویژن نگران اسلامی بہن نے ماہ محرم الحرام کے حوالے سے نکات بیان کئےاور اسلامی بہنوں کو جامعۃ المدینہ گرلزمیں داخلہ لینے کا ذہن دیا ۔ ساتھ ہی انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنےاور دینی حلقوں میں شرکت کرنےکی دعوت دی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ زون جامعۃ المدینہ گرلزفیضان ِبی بی ھاجرہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے درجہ اولیٰ کی طالبات کے درمیان بیان کرتے ہوئے انہیں علم دین سیکھنے اور استقامت کے ساتھ پڑھائی کرنے کا ذہن دیا ۔

ساتھ ہی دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلاتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور گھر درس دینے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔