دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 23 نومبر 2021ء کو رحیم یار خان زون میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی کی ناظمہ و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنیں) اور گھر مدرسۃ المدینہ کے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات دیئے ، اس کے ساتھ ساتھ شارٹ کورسز کروانے کے متعلق اہداف دیئے۔

٭ دوسری جانب دعوت اسلامی کی جانب سے گزشتہ دنوں نگران عالمی مجلسِ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے رحیم یارخان زون کی ریجن تا ڈویژن سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے اور اس کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مکتبۃ المدینہ کا اسٹال لگانے نیز ٹیلی تھون یونٹ کی کارکردگی بڑھانے پر کلام ہوا۔

٭ اسی طرح پنجاب کے شہر خانپور کی اسلامی بہنوں کے ساتھ عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی اور گھر گھر جاکر مقامی اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔