دعوتِ اسلامی کے تحت 26اگست 2021ءبروز جمعرات پاکستان  کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہو ا جس میں ریجن نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے یومِ دعوت اسلامی و یوم ِتشکر کے حوالے سےاسلامی بہنوں کواجتماعات منعقد کرنے کے اہداف دیئے۔ اس کےعلاوہ تاثرات و نیتوں کی کارکردگی اور اسلامی بہنوں کے مدرسہ المدینہ کی کارکردگی بروقت جمع کروانےکاذہن دیا۔اسی کےساتھ ہی ماہانہ ڈویژن دینی حلقہ میں بھرپور انداز میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی ۔مزید ماہنامہ فیضان مدینہ میں موجود مضامین پڑھنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

راولپنڈی کینٹ کابینہ کی ڈویژن ٹینچ بھاٹہ میں دینی حلقےکاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے تحت 26اگست 2021بروز جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی کینٹ کابینہ کی ڈویژن ٹینچ بھاٹہ میں دینی حلقے کا انعقا دہو ا جس میں زون تا ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے دینی حلقےمیں شریک اسلامی بہنوں کےدرمیان ’’مبلغات کی اصلاح‘‘ کرنےکے حوالےسےنکات بیا ن کئےاور انہیں مزیدآئندہ کےلئے دینی کام کرنےکےحوالےسےاہداف دیئے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون نگران، کابینہ نگران اور اراکین ریجن ذمہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے یومِ دعوت اسلامی اجتماع کے حوالےسے کلام کیااوراسلامی بہنوں کو یوم دعوت اسلامی منانے پر نکات دیئے جبکہ اس کی کارکردگی بھی سینڈ کرنے کاذہن دیا نیز ماہ محرم الحرام میں ترغیب دلانے پرجن اسلامی بہنوں کے محارم نے مدنی قافلوں میں سفر کیاان کی کارکردگی بھی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دینی حلقہ ومحفلِ نعت کے تحت  گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں محفل نعت و دینی حلقے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت اراکین زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ دینی حلقہ و محفل نعت کے مدنی پھولوں کو سمجھایا اورماہانہ کارکردگی میں بہتری لانےنیز کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔اس کےعلاوہ تقرری مکمل کرنے پربھی کلام ہواجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون لکی مروت کابینہ میں دینی کاموں کےحوالے سےمدنی مشوره ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’روٹھوں کو کیسے منایا جائے ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو بھر پور طریقے سے ’یومِ دعوت اسلامی منانے‘‘ اور رہائشی کورسز میں تعداد بڑھانے کےلئےبھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی ۔آخر میں سابقہ دیئے گئےاہداف کا فالواپ لیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اجتماعِ ذکر و نعت  کےتحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن فرید کوٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں دینی حلقہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن زون ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے سے متعلق تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو اچھے انداز میں مدنی پھول سمجھائےاور شعبے کو اچھے انداز میں لیکر چلنے کےحوالےسے ان کی ذہن سازی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 24اگست 2021ء بروزمنگل پاکستان کے شہرراولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ  مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنے کےحوالے سےنکات بتائے نیز انہیں تقرری مکمل کرنے کا طریقہ کار بتایا اورتقرری کون کرے گا اس کےحوالےسے مدنی پھول دیئے۔مزید دفتر کا نظام مضبوط کرنے اورنئے نکات کے نفاذ کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  پاکپتن زون کی کابینہ بنگہ حیات میں 8 سے زائد مقامات پر تین دن کا اجتماع ذکرِ شہادت ہواجس میں 212 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ’’محبت اہل بیت ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا۔اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کو اہل بیت کےدلوں میں خوشی داخل کرنے کےلئے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا اور ہفتہ وار رسالہ کےمطالعہ کرنےکی ترغیب دلائی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  جھنگ زون کی بھوانہ اطراف کابینہ میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ اہل بیت اطہات کی سیرت‘‘ کے بارے بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتےہوئے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی ۔مزید ہفتہ وارسنتوں اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن بھی دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی بنگہ حیات کابینہ میں دینی حلقے کا انعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ایک مبلغہ کو کیسا ہونا چاہیے کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی کےشعبہ جات کےبارے میں معلومات دیتےہوئے دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا نیزآخر میں انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون میں شعبہ شب و روز کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی خبروں کےبنانےکے حوالے سے نکات بتائے نیز انہیں وقت پر خبریں آگے بڑھانے، مدنی خبریں لینے اور تحریر کرنے کا طریقہ سمجھایاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت 26اگست 2021ء کو شعبہ فیضان اسلام کی ملک اور ریجن نگران اسلامی بہنوں کامدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں شعبے کی عالمی سطح کی ذمہ دار، پاکستان نگران اور ریجن نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےکےحوالےسےنکات بتائے اور نیو مسلم کورس کی تربیت دینےسےمتعلق مدنی پھول دیئے نیز انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا۔ مزید انفرادی کوشش کرنے سے متعلق بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت  اگست 2021ء کے آخری ہفتہ میں ڈیفنس فیز 4 میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئے بیماری کے فائدے بتائےنیز شکوہ شکایت کرنے کے نقصانات اور صبر کرنے کے فضائل بتائے۔مزید اجتماع کے آخر میں انفرادی کوشش کر کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنےاورمدنی مذاکرہ دیکھنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔