دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن مہاجر کیمپ میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن نگران سمیت تقریباً 17 ڈویژن مشاورت کی ذمہ دار و علاقائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کی تقسیم کاری کے متعلق بیان کیا اورانہیں دینی کاموں کو بڑھانےکاذہن دیا نیز ہرماہ میں ہونے والے مدنی مشورے میں دینی کاموں کا جائزہ لینےکاہدف دیا۔مزید ماہانہ کارکردگی مقررہ وقت پر جمع کروانےکی ترغیب دلائی اور 8دینی کام کورس میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شرکت کروانے کا ہدف دیا ۔اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ترقی کے متعلق بھی کلام کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ نگران اسلامی بہن نے پہاڑپور ڈویژن کے علاقے سیدوالی میں مدنی  مشورہ لیا جس میں علاقہ نگران اسلامی بہن اور ذیلی مشاورت کی تقرری کی نیزجن اسلامی بہنوں کو ذمہ داری دی ان کی تربیت کی۔ اس کےعلاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنے علاقے میں دینی کام بڑھانے کی بھر پورترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکپتن زون کی کابینہ بنگہ حیات میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں اراکین کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں کو مختلف ڈویژن میں جدول بنانے کا ذہن دیا اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول فارم سمجھایا نیز کارکردگی وقت پر دینے کا ذہن دیا اوردیگر مدنی پھول بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکپتن زون کی بنگہ حیات کابینہ میں 12 دن پر مشتمل  کورس بنام’’ آئیے دینی کام سیکھئے ‘‘کا انعقاد ہوا جس میں30 سے زائد اسلامی بہنوں نے اکثر دن شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے احسن انداز سے دینی کام کرنےکےحوالےسے مدنی پھول سمجھائے نیز کابینہ نگران اسلامی بہن نےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کرنے اورانتظامات کےحوالےسےنکات بتائے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں کوئٹہ زون کی کوئٹہ کابینہ بی ایم سی ڈویژن میں زون سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں ذ یلی تا ڈویژن سطح کی تمام اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے’’ نرمی‘‘ کے موضوع پر بیان کیا ۔مزید اسلامی بہنوں کو بلڈنگ ذمہ دار بنانے اور گھر درس دینے کی ترغیب دلائی نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں رنچھوڑ لائن کابینہ شومارکیٹ کے علاقے عثمان آباد میں ہو نے والی حادثاتی اموات کے لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران مع مشاورت ڈویژن نگران کے ساتھ علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور گھر کی خواتین کو گھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع رکھنے اوراسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ میں پڑھنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ریجن و زون سطح شعبہ رابطہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے تقرری کا طریقہ کار ، تقرری کی ضرورت و اہمیت اورتقرری کرتے وقت کن خصوصیات کو دیکھا جائے ان نکات پر کلام کیا اور اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنے کےحوالےسےاہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نےہدف پورا کرنےکی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  جھنگ زون لالیاں کابینہ، میانوالی کابینہ کی ڈویژن کندیاں اور جھنگ زون بھوانہ کابینہ میں دعائے صحت اجتماعات کا انعقاد ہواجن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے’’ بیماری کے فضائل‘‘ کے موضوع پر بیانات کئےاور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےدینی کاموں کےبارے میں آگاہی دیتےہوئےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنےکا ذہن دیا ۔آخر میں اُمّت کے بیماروں اورپریشان حال لوگوں کے لئے دعا ئیں کی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے مختلف علاقوں ( لانڈھی ، سعید آباد،قائد آباد اور کھوکھراپار کابینہ) میں ماہانہ دینی حلقوں کاانعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 600 کےقریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے’’ مبلغہ کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کے موضوع پر بیانات کئے اور مبلغہ کی اہمیت بتاتے ہوئے مبلغات اسلامی بہنوں کو اچھے اخلاق اپنانے اور ملنساربننے کاذہن دیا نیز انہیں فرض علوم سیکھنے کی ترغیب دلاتےہوئے خشوع وخضوع کے ساتھ نماز پڑھنےکا ذہن دیا ۔مزید رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینےکی ترغیب بھی دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ماہانہ دینی حلقے کے  تحت گزشتہ دنوں نیوکراچی کابینہ کراچی کے 8 ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقوں کاسلسلہ ہوا جن میں تقریبا 312 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ان تمام دینی حلقوں میں انفرادی کوشش کا طریقہ اور شجرہ شریف کے اوراد سکھانے کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کی فقہی مسائل کے حوالے سے بھی تربیت کی۔اس کے ساتھ ہی مبلغہ اسلامی بہنوں کے لئے تربیت کے لئے ترغیبی بیانات کا سلسلہ بھی ہوا نیزانہیں اپنی اصلاح اعمال کےلئے رسالہ نیک اعمال کا جائزہ لینے کاذہن دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیو سعید آباد اور نیول کالونی میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 109 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے’’ مبلغہ کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کے موضوع پر بیانات کئےاورمبلغہ کے مقام و رُتبے کے متعلق بتایا نیز دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا اور اس حوالےسےاسلامی بہنوں کواہم نکات بھی بتائے۔اس کے ساتھ ہی انہیں فرض علوم کےبارے میں معلومات دیتےہوئے خشوع وخضوع کے ساتھ نماز پڑھنےکی ترغیب دلائی ۔ آخر میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کےمتعلق مزید مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26 اگست 2021 ء بروز جمعرات کراچی ایسٹ زون 2 گلستان جوہر کابینہ میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں تقریباً 350 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’مبلغات کی اصلاح‘‘ کے موضوع پر بیان کیاجبکہ اس دینی حلقے میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں کودینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی اورہر ہفتےہونےوالےسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکاذہن دیا نیز مدنی مرکز کی اطاعت کرتے ہوئے جو دینی کام دیا جائے بخوشی اس کی ذمہ داری قبول کرنے کی ترغیب ارشاد فرمائی اور آخرمیں دعا بھی کروائی جس پر اسلامی بہنوں نے عملی طور پر دینی کاموں میں شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔