دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ادریس گارڈن کراچی  ریجن میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں ریجن مشاورت ، زون نگران اور شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے’’ مبلغ ہر جگہ مبلغ ہوتا ہے‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور سنتوں بھرا انداز اختیار کرنے کا ذہن دیا۔اسلامی بہنوں کو ربیع الاول میں ہونےوالےاجتماعات کے مدنی پھول سمجھاتے ہوئے شرعی پردہ کرنےکاذہن دیا۔ شعبہ فیضان اسلام کےدینی کاموں کو مضبوط کرنے اور نیو مسلم خواتین کی تربیت کے نظام کو مضبوط بنانے کاہدف دیا۔


٭پچھلےدنوں اوکاڑہ زون  میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہوا جس میں اوکاڑہ زون نگران اسلامی بہن نے کابینہ نگران اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنےکےحوالےسے اہم نکات بتائےاورانہیں ماہانہ کارکردگی جدول بروقت جمع کرونےکاذہن دیا۔

٭ جنوبی لاہور زون جوہر ٹاؤن کابینہ میں ایک شخصیت خاتون کے گھر محفل نعت اور دینی حلقے کاسلسلہ ہوا جس میں مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’نیکیوں کی حرص ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا۔ اسلامی کو بہنوں دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے اورہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭ ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں ماہانہ دینی حلقہ و محفل نعت کاانعقاد ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔اس کے بعد زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں انہیں دینی حلقہ مضبوط بنانےاور جدول کہ مطابق دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز ڈویژن سطح پر تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

٭ دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 ماڑی پور کابینہ میں نگرانِ کابینہ اسلامی بہن نے ماہانہ کابینہ سطح پر مدنی مشورہ کیا جس میں کابینہ مشاورت اور ڈویژن نگران ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’ نرمی ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور شعبہ اصلاح اعمال و فنانس ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے نکات بتائے۔

٭دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام ادریس گارڈن کے مقام پرماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مبلغات کی تربیت کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے انہیں محفل نعت کےحوالےسےمدنی پھول دیئے نیز شعبے کے دینی کاموں کومزید بہتر و مضبوط بنانے کے طریقے بتائےاورکارکردگی بہتر کرنے کے اہداف دیئے۔

٭ دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 3 ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کفن دفن کے حوالےسےاہم نکات پیش کئے اور اس شعبے کا کام بڑھانے کاذہن دیانیز کارکردگی اور ماہانہ شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کےزیراہتمام پچھلےدنوں حافظ آباد کابینہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ ڈیرہ سٹی میں یومِ دعوتِ اسلامی کےموقع پر شکریہ عطار سیشن کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 200 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون وکابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے ’’نیکی کی دعوت اور امیرِ اہل سنت کی قربانیاں‘‘کےموضوع پر بیانات کئے اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کےبارےمیں بتایا نیزدیگرذمہ داراسلامی بہنوں نےبھی اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو کرنےکا جذبہ دلایااورانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنےکاذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے تحت حیدرآباد ریجن لاڑکانہ زون کےدادو کابینہ کی ڈویژن دادو میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں زون تا ڈویژن سطح کی نگران اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن نگرا ن اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیتی نکات بتائےور انہیں فرض علوم سیکھنے ،سکھانے کا جزبہ دیا نیز موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق جس انداز سےدینی کام کرنے کی ضرورت ہے اس طریقےسےدینی کام کرنےکاذہن دیا اوراس کےمتعلق مدنی پھول بھی دیئے۔مزید ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو علاقوں میں شیڈول بنا کر دینی کاموں کا جائزہ لینےکی ترغیب دلائی ۔ ساتھ ہی درس وبیان کے حلقے لگا کر نئی معلمہ اور نئی مبلغہ بنانے کے اہداف دئیے ۔


دعوتِ  اسلامی کےزیراہتمام پچھلےدنوں ڈیرہ اسماعیل خان زون پہاڑ پور کابینہ میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقےمیں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیااور مدنی مذاکرہ دیکھنےکی دعوت دی ۔

بعد میں زون ذمہ داراسلامی بہن نے کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں ماہانہ دینی حلقےکومضبوط بنانےاور جدول کہ مطابق دینی کاموں کوبڑھانے کا ذہن دیا نیز ڈویژن سطح پر تقرریاں مکمل کرنے کےحوالےسے اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالےمختلف مقامات پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کےمدنی مشور وں کاسلسلہ ہوتا رہتاہے اسی حوالےسے گزشتہ دنوں  فیصل آباد ریجن کی فیصل آباد زون میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں زون نگران، کابینہ نگران اور اراکین زون اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’دعوت اسلامی اور امیراہل سنت کی قربانیاں ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا۔ مزید ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے کورس اور ربیع الاول میں ہونےوالےاجتماعات کےحوالےسے مدنی پھول سمجھائے۔ اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کی سابقہ ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں تربیتی نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد ریجن  میں بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن نگران، اراکین ریجن اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے’’مبلغ ہر جگہ مبلغ ہوتا ہے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئے اسلامی بہنوں کو کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانےکی ترغیب دلائی ۔مزیدمختلف کارکردگیوں پر کلام ہوااوران میں بہتری لانےکاذہن دیانیزجہاں کابینہ سطح پر تقرر نہیں وہاں تقرر ی مکمل کرنےکاہدف دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں میانوالی زون میں بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں زون نگران ، اراکین زون اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ماہانہ دینی کاموں کی کارکردگی بروقت سافٹ ویئر میں انٹر کرنےکےمتعلق رہنمائی کی اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں کو تقرری مکمل کرنےکا ہدف دیا۔اس کےعلاوہ شعبہ مکتبۃ المدینہ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی رکن زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے شعبہ جات کےحوالےسےتفصیلی جائزےبھی پیش کئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ شب و روز کے تحت گزشتہ مہینوں کی طرح اگست  2021ءمیں کوئٹہ زون سے مختلف شعبہ جات کے تحت ہونے والےدینی کاموں کی مدنی خبروں کی تعداد 28 رہی۔ شعبوں سے ملنے والی خبروں کی تفصیل درج ذیل ہے۔

نگران زون کی جانب سےملنےوالی مدنی خبروں کی تعداد :4

نگران کابینہ کی جانب سےملنےوالی مدنی خبروں کی تعداد :2

علاقائی دورہ للبنات کی جانب سےملنےوالی مدنی خبروں کی تعداد:2

اصلاح اعمال للبنات کی جانب سےملنےوالی مدنی خبروں کی تعداد: 6

کفن دفن للبنات کی جانب سےملنےوالی مدنی خبروں کی تعداد:4

اسلامی بہنوں کےمدرسۃالمدینہ کی جانب سےملنےوالی مدنی خبروں کی تعداد:1

ڈونیشن بکس للبنات کی جانب سےملنےوالی مدنی خبروں کی تعداد:2

شب و روز للبنات کی جانب سےملنےوالی مدنی خبروں کی تعداد :2

ڈویژن نگران کی جانب سےملنےوالی مدنی خبروں کی تعداد:1

سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد: 1

ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں کی خبروں کی تعداد: 1


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات  کے تحت اگست 2021 ءکراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ سے ملنے والی خبروں کی تعداد درج ذیل ہے:

کابینہ نگران اسلامی بہنوں کی مدنی خبروں کی تعداد:2

دینی حلقہ:1

اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ سے ملنے والی مدنی خبروں کی تعداد:3

شعبہ ڈونیشن بکس سے ملنے والی مدنی خبروں کی تعداد:1

فنانس ڈیپارٹمنٹ سے ملنے والی مدنی خبروں کی تعداد:2

شعبہ اصلاح اعمال للبنات سے ملنے والی مدنی خبروں کی تعداد:2

دعائےشفا اجتماع کی ملنےوالی مدنی خبروں کی تعداد:3


دعوت اسلامی  کے دینی ماحول میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کےلئےوقتاً فوقتاً تربیت کاسلسلہ ہوتارہتا ہےاس سلسلے میں استور کا بینہ کی ڈویژن استور عید گا ہ میں مد نی مشورہ ہواجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ گرلز کےنظام میں بہتری لانے اورنئےمقامات پر ما ہا نہ دینی حلقوں کا آغاز کر نے کاذہن دیا نیزعلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کر نے اور مد نی مذاکرہ دیکھنے کی تر غیب دلا ئی جبکہ اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حو صلہ افزائی کے لئے انہیں تحائف بھی دیئے ۔


دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 لیارى کابینہ کی ڈویژن حنفیہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی  اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے دعا کروائی اور آخر میں اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتےہوئےانہیں دینی کاموں میں حصہ لینےکاذہن دیا۔